اناجیل اربعہ کے اہم مضامین کا تحقیقی جائزہ

اناجیل اربعہ کے اہم مضامین کا تحقیقی جائزہ

 

مصنف : محمد ایاز خان

 

صفحات: 1060

 

عیسائیت اوراسلام دونوں اہم اورالہامی مذاہب ہیں دونوں کے انبیاء تاریخ میں امتیازی مقا م کھتے ہیں ۔ حضرت عیسیٰ﷤ بنی اسرائیل اور حضرت محمد ﷺ تمام انبیاء کے آخری رسول ہیں ۔ آج یہ دونوں الہامی مذاہب دنیا میں ایک منفرد درجہ رکھتے ہیں۔اور اس وقت دنیا کے یہی بڑے مذاہب ہیں ۔اسی لیے ان مذاہب کے مبلغین بعض دفعہ یہ کہتے ہوئے سنے جاتے ہیں کہ مشتر ک تعلیمات پر دونوں کا اتفاق ہونا چاہیے۔توحید ورسالت آخرت اور نوع انسانی کی خدمت ان مذاہب کی بنیادی تعلیمات ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کی ہدایت کے لیے اپنے احکام انبیاء کرام کے ذریعے بھیجے اس سلسلے کی پہلی کڑی حضرت آدم ﷤ تھے اور آخر میں انسانوں کا یہ ضابطہ حضرت محمد ﷺ پر مکمل ہوگیا ۔یہ دین   اللہ تعالیٰ کا آخری مکمل اور تمام بنی نوع انسان کے لیے پیغام ہے ۔ یہ ایسی جامع اور مکمل تعلیمات ہیں کہ اس کے بعد کسی اور ضابطہ حیات کی ضرورت نہیں ۔ اس کے اصول ہمیشہ کے لیے ہر قوم اور ہر زمانے کے لیے کافی ہیں۔اس دین کا ضابطہ حیات قرآن حکیم جوں کاتوں اصلی حالت میں محفوظ ہے ۔ اس میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ۔ قرآن اور احادیث نبویہ اور تاریخ اس پر گواہ ہیں کہ اس کی حفاظت کا ذمہ خو مالک کائنات نے لیا ہے۔اس کے مقابلے میں انجیل پر نظر ڈالیے عیسائیوں کی مذہی کتاب جوکہ عبرانی زبان میں حضرت عیسیٰ پر نازل ہوئی۔قرآن مجید میں اسے بشارت قراردیاگیا مگر اصلی حالت میں محفوظ نہیں ۔ موجودہ انجیل صرف کا اس کاترجمہ ہے اور ترجمہ کی اسناد بھی ان کےپاس محفوظ نہیں۔یہاں تک کہ یقینی طور پر اس کے مترجم کا نام بھی آج تک معلوم نہیں ہوسکا ۔ حضرت عیسی ٰ﷤کے بعد عیسائیوں نے ان کی زندگی اور تعلیمات پر کتابیں تصنیف کرنا شروع کیں جو ان مصنفین تک زبانی روایات کے ذریعے سے پہنچی تھیں۔ ہر فرقہ نےاپنی الگ کتاب تصنیف کی اوراسے انجیل کا نام دیا جن کی تعداد چونتیس تک جا پہنچی۔ ان میں سے صر ف ایک انجیل سریانی زبان میں لکھی گئی تھی دیگر اناجیل یونانی زبان میں تھیں۔آج کل عیسائیوں کے نزدیک بنیادی طور پر چار اناجیل (مرقس،متی،لوقا ، یوحنا) مروج ہیں۔ زیر نظر تحقیقی مقالہ میں مقالہ نگار محمد ایاز خان صاحب نے ڈاکٹر محمد اکرم رانا صاحب کی نگرانی میں اناجیلِ اربعہ کے اہم مضامین کا قرآن حکیم کی روشنی میں تحقیقی جائزہ پیش کر کے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی، ملتان سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
حضرت ابراہیم علیہ السلام 1
حضرت اسماعیل علیہ السلام 11
حضرت اسحٰق علیہ السلام 19
حضرت لوط علیہ السلام 22
حضرت یعقوب علیہ السلام 31
حضرت یوسف علیہ السلام 35
حضرت شعیب علیہ السلام 46
حضرت موسیٰ علیہ السلام 53
حضرت داؤد علیہ السلام 67
حضرت سلیمان علیہ السلام 77
حضرت ایوب علیہ السلام 91
حضرت یونس علیہ السلام 95
حضرت زکریا علیہ السلام 99
حضرت یحیٰ علیہ السلام 103
انجیل کے معنی و مفہوم 110
انجیل متی 121
انجیل لوقا 128
انجیل یوحنا 132
تحریف انجیل 137
اناجیل میں اختلاف و تضاد 144
اناجیل میں الحاق اور تحریف 158
اناجیل اور مشکوک اخلاق 164
تحریف اور مسیحی علماء 172
مسیحی کلام میں اجمال 180
اناجیل الہامی نہیں 186
اناجیل کے تراجم 195
انجیل اور قرآن حکیم 198
انجیل اور مسلمان 200
حفاظت و جمع قرآن 202
اعجاز القرآن 229
ولادت مسیح 254
یسوع کے حالات زندگی 259
حیات وفات رفع مسیح 271
معجزات مسیح 290
ایمانیات و عقائد 301
تصور توحید 302
تصور رسالت 304
تصور آخرت 310
عقیدہ تثلیث 314
عقیدہ ابنیت 328
عقیدہ کفارہ 339
تصور دعا و عبادت 350
اخلاقی تعلیمات 356
معاشرتی تعلیمات 367
معاشی تعلیمات 369
سیاسی تعلیمات 373
دعوت تبلیغ 375
خدا کی بدشاہی 386
اصول طہارت 397
اصول حکمت 400
حضرت عیسیٰؑ کے حالات زندگی کا تقابلی جائزہ 411
رفع و مصلوبیت مسیح کا تقبالی جائزہ 412
معجزات مسیح کا تقابلی جائزہ 441
تصور توحید کا تقابلی جائزہ 454
تصور رسالت کا تقابلی جائزہ 505
تصور آخرت کا تقابلی جائزہ 563
عقیدہ تثلیث کا تقابلی جائزہ 609
عقیدہ ابنیت کا تقابلی جائزہ 634
عقیدہ کفارہ کا تقابلی جائزہ 648
حضرت عیسیٰؑ کی تعلیمات کا مطلاعہ قرآن حکیم کی روشنی میں
دعا و عبادت 678
اخلاقی تعلیمات 753
معاشرتی تعلیمات 831
معاشی تعلیمات 870
سیاسی تعلیمات 945
خلاصہ بحث 987
المصادر و المراجع 1035

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
15 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like