اندھیروں سے روشنی کی طرف سفر

اندھیروں سے روشنی کی طرف سفر

 

مصنف : محمود خالد مسلم

 

صفحات: 279

قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ آخری کتابِ ہدایت ہےاور یہ کتاب اس قدر جامع اور مکمل ہے کہ یہ قیامت تک کے لیے  آنے والی انسانی نسلوں کی رشد وہدایت کے لیے کافی ہے ۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اس قرآن کے عجائب کبھی ختم نہیں ہوں گے  اور نہ ہی  کبھی علماء اس کے علوم سے  سیر ہوں گے  چنانچہ قرآن مجید کو آپ جس پہلو سے بھی دیکھیں یہ آپ کو عدیم النظیر ہی نظر آئے گا۔ مختلف ادوار میں مختلف فکری  ،علمی اور تحقیقی صلاحیتوں کےحامل لوگوں نے اپنی اپنی کوششیں قرآن کریم  کی شرح وتوضیح کے میدان میں صرف کی ہیں۔لیکن قریبا ہر ایک نے اپنی کم مائیگی کا اعتراف کیا اور کہا کہ وہ اس بحر ذخار سے چند موتی ہی نکال سکا ہے۔قرآن مجید کے  معجزاتی پہلوؤں میں ایک پہلو یہ ہے کہ ہر دور  کی ضروریات اور تقاضوں کے مطابق مختلف اسالیب اور پیرایوں میں اس کی تفاسیر،ترجمہ ،معانی ،تفہیم، وتسہیل کا اور تدریس وتعلیم کے لیے علوم آلیہ وغیرہ کی مدد سے اس پر نصاب سازی کا کام ہوتا رہاہے۔ اور یہ مبارک سلسلہ ہنوز جاری  ہے ۔  خوش بخت اور عالی قدر ہیں وہ نفوس جنہیں اس خدمتِ عالیہ میں حظ اٹھانے کا موقع ملا۔ عصر حاضر میں  قرآن مقدس کو  عام فہم انداز میں لوگوں کے سامنے پیش کرنے کے لیے  خانوں میں  ترجمے ،رنگوں اورعلامات کے ذریعے  ترجمہ پیش کرنے نیز اس  کےفہم میں مزید دل چسپی پیدا کرنے  کےلیے  عربی زبان اور اس کےقواعد پر مشتمل نصاب سازی کےاسالیب اپنائے جارہے ہیں ۔اس سلسلے  میں کئی اہل علم نے  تعلیم وتدریس اور تصنیف کےذریعے کو ششیں اور کاوشیں کیں۔فہم قرآن کے سلسلے میں  الہدیٰ انٹرنیشنل،ڈاکٹر اسرار، قرآن انسٹی ٹیوٹ،اسلامک انسٹی ٹیوٹ،لاہور ،دارالفلاح ،لاہور، دار العلم ،اسلام آباد    وغیرہ  اور  بالخصوص مولانا عطاء الرحمن ثاقب شہید (فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ  ،لاہور کی  خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب’’اندھیروں سے سے روشنی کی طرف سفر‘‘قرآن فہمی کے سلسلے میں  تحریک المسلمین  کے بانی وسرپست  محمودخالد مسلم کی  تصنیف ہے ۔ اس کتا ب میں شامل تمام مضامین فکر مندی ، جذبے اور اخلاص کےآئینہ دار ہیں اوریہ کتاب  تعمیر ملت کے لیے  سرمایۂ افکار ہے

 

عناوین صفحہ نمبر
حرف اول 7
دیباچہ 9
مقدمہ 16
ابتدائیہ 18
المسلمین ایک تعارف 24
المسلمین کانقط نظر 26
المسلمین کالائحہ عمل اور ذیلی تحریکیں 27
نظام شریعت میں آئین محمدی کامقام 28
نفاذ شریعت کاآغاز 30
المسلمین کی ذیلی تحریک فروغ قرآنی عربی 36
ظلمات 39
شیطانی اعمال 40
آغاز جرائم اور قتل انسانی 43
شیریعت اورحلال وحرام کانکار 43
آباؤ اجداد کی تقلید 44
امر دپرستی 48
شورش نفس ونوس 48
تکبر فرعونیت اور انسانی غلامی 50
بنی اسرائیل کی ناشکری اورجہاد سے انکار 54
علم کےباوجود شیطان کی پیروی 54
سامریت اوربچھڑے کی پوجا 56
نعمتوں کی ناقدری 56
عذاب سبت 57
بت پرستی 57
نبی سے بغاوت 58
پیروں اورقبروں کی پرستش 58
انبیاء کاقتل 61
توبہ کادروازہ 62
اقوام گذشتہ کی تاریخ کااجمالی جائزہ 63
دورجہالت 65
قوم فارس 65
روم 66
برصغیر پاک ہند 67
قوم عرب ارو سرزمین مجاز 69
امت مسلمہ میں گمراہی اورظلمت کی ابتداء 71
عباسی دوراور سانحہ بغداد 73
ہسپانیہ 75
جنوبی ایشیاء 76
انسانی خونہ ریزی 81
اخلاقی اورروحانی تباہی 87
شراب نوشی 88
حرمت نسواں کی پامالی 89
حرام غذائیں 92
اسراف 93
نور علی نور 94
ارتقاء تہذیب کی مناسبت سےنورشریعت کانزول 98
اسوہ رسل ﷺ شریعت کی عملی تفسیر 99
روشنی کی طرف سفر 116
عربی زبان کاتعارف 135
عربی مبین کےفہم کی اساس 136
فروغ لسان عربی کیاہمیت وناگزیریت 139
تاریخی تناظر 139
نفاذ شریعت محمد یہ ﷺ کےلیے قدر مشترک 140
اتحاد بن المسلمین کی بنیاد 140
نشاۃ ثانیہ 142
عربی کی امتیازی خصوصیات 144
فہم وترجمانی قرآن کاتاریخی پس منظر 149
مختلف زبانوں میں ترجمہ آیات کی ابتداء 152
دوررسالت آپﷺ سےدور حاضر تک کااجمالی جائزہ 152
برصغیر پاک وہند میں سلسلہ ترجمعہ قرآن 155
برصغیر کی علاقائی اورمقامی زبانوں میں تراجم 156
باقاعدہ ارودتراجم کاآغاز 156
فہم قرآن کی اہمیت علامہ اقبال ﷫ کی نظر میں 158
فہم قرآن کی فرضیت صاحب علم اور بے علم دونوں کے لیے 166
آداب تلاوت قرآن مجید 175
فہم قرآن کےساتھ فہم الصلوۃ کاالتزام 182
بے سمجھی اور بے شعوری نمازوں کی حقیقت 182
فہم خطبہ جمعہ 187
قرآن پر عمل کی فرضیت 191
اللہ تعالی کی حاکمیت مطلقہ ودائمی اطاعت 191
تخلیق کائنات اور اس کے مراحل 193
مخلوق کی تسبیح اورقوانین فطرات 197
انسان کے اشرف المخلوقات ہونے  کی حکمت 200
مقصد تخلیق آدم ﷤ اور اور اللہ کی ہدایات پر عمل کی تاکید 205
انسان کےلیے خلافت ارضی امت واحدہ اور بعثت انبیاء ورسل 209
اختلاف عمل کی ابتداء 210
ارتقاء شریعت اور بعثت محمدی ﷺ 214
اللہ کےقرب کاذریعہ تلاش کرنا 233
احادیث نبوی ﷺ سے قرآن پر عمل کر فرضیت 270

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like