عقیدہ توحید کی روشنی میں روضہ رسول ﷺ کی زیارت

عقیدہ توحید کی روشنی میں روضہ رسول ﷺ کی زیارت

 

مصنف : امام ابن تیمیہ

 

صفحات: 242

 

امت ِ مسلمہ کا اس بات پر اجماع ہے کہ دینِ اسلام کامل ہے او راس میں کسی قسم کی زیادتی او رکمی کرنا موجب کفر ہے ۔اس لیے ہر مسلمان کا یہ عقیدہ ہونا چاہیے کہ اللہ تعالی نےہم مسلمانوں پر صرف اللہ اور اس کے رسول کے امر کوواجب قرار دیا ہے کسی اور کی بات ماننا واجب اور فرض نہیں خاص طور پر جب اس کی بات اللہ اور اس کے رسولﷺ کے مخالف ہو۔زیارت ِ قبر نبوی سے متعلق سلف صالحین (- صحابہ ،تابعین،تبع تابعین) اور ائمہ کرام کا جو طرز عمل تھا وہ حدیث ،فقہ اور تاریخ کی کتابوں میں مذکور ہے فرمان نبویﷺ لاتشد الرحال إلا ثلاثة ( تین مسجدوں کے علاوہ عبادت اور ثواب کے لیے کسی اور جگہ سفر نہ کیا جائے ) کے پیشِ نظر قرونِ ثلاثہ میں کوئی رسول اللہ ﷺ یا کسی دوسرے کی قبر کی زیارت کے لیے سفر نہیں کرتا تھا ،بلکہ مدینہ میں بھی لوگ قبرنبوی کی زیارت کے باوجود وہاں بھیڑ نہیں لگاتے او رنہ ہی وہاں کثرت سے جانے کو پسند کرتے تھے ۔قبر پرستی کی تردید اور زیارتِ قبر کے مسنون اور بدعی طریقوں کی وضاحت کےلیے علمائے اہل حدیث نےبے شمار کتابیں لکھیں اور رسائل شائع کیے ۔زیر نظر کتاب”ر وضۂ رسول کی زیارت ” شیخ الاسلام ابن تیمیہ  کی کتاب الجواب الباہرفی زوار المقابر کا ترجمہ ہے ۔ترجمہ کی سعادت جید عالم دین معروف مترجم مولانا عطاء اللہ ثاقب ﷾ نےکی ہے اس کتاب میں امام ابن تیمیہ نے عقیدہ توحید کی روشنی میں روضۂ رسول ،اولیاء اللہ اور عام مسلمانوں کی قبروں کی زیارت کے احکام ومسائل اور آداب بیان کیے ہیں ۔ اللہ تعالی اس کتاب کے مصنف ،مترجم ،ناشرین کی کوششوں کوقبول قرمائے اور اس کتاب کو لوگوں کے عقائد کی اصلاح کا ذریعہ بنائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
حرف آغاز 14
تقدیم 17
شیخ الاسلام ابن تیمیہ  الحرانی 17
شجرہ نسب 17
وجہ تسمیہ 17
ولادت 17
ابتدائی حالات 17
تعلیم و تربیت 18
شیخ الاسلام صاحب کی ہمہ گیر شخصیت 19
کیا شیخ الاسلام ابن تیمیہ  عرب تھے 19
محراب علم سے میدان جہاد کی طرف 20
محبت رسول ﷺ کی چنگاری 20
تصنیفات 21
تلامذہ 22
سفر آخرت 23
شیخ الاسلام ابن تیمیہ  کا دعوتی مراسلہ بنام حاکم مصر 26
معیار حق 26
مسلمان حاکم کا فریضہ 27
دعوتی مراسلہ کا مقصد 29
سنت نہ کہ بدعت 30
رسول اللہ سے محبت فرض ہے 32
اتباع رسول کی اہمیت 32
مسجد نبوی اور قبر مکرم کا احترام 38
حجرہ رسول کی تاریخ 38
قبر نبوی کی ساخت 39
مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز پڑھنے کی فضیلت 41
فرضیت حج کی تاریخ 42
قبر پرستوں پر اللہ کی لعنت 43
قبر پرستی اور شرک کی تاریخ 44
قبر نبوی پر درود و سلام پڑھنے کا طریقہ 47
زیارت القبور کی دعا 49
سفر زیارت کی محدودیت 50
قبر مبارک اور صحابہ کرام 57
قبروں کا حج 58
شرک سب سے بڑا گناہ 59
صرف قبر مبارک کی زیارت کا حکم 67
سفر زیارت قبور اور نماز قصر 72
قبر پر بنائی گئی مسجد میں نماز جائز نہیں 74
تین مساجد کا سفر زیارت 86
مشرکین عرب بتوں کا بھی حج کرتے تھے 88
عیسائیوں اور ہندو قوموں کے حج 92
اہل مکہ اور عزی 96
اہل مکہ کا بیل 98
سفر تبرک وزیارت حج ہے 98
ہر زیارت پر انسانی شکل میں جن اور شیطان 100
اللہ کے لیے توحید الوہیت 103
زیارتوں کو ڈھانے کا حکم نبوی 104
سیدنا صدیق اکبر ؓ کا اعلان توحید 105
قبر پرستوں کا مقصد زیارت 112
دین کی بنیاد صرف کتاب وسنت 119
کیا قبروں کی زیارت مطلقا ممنوع ہے 127
زیارت قبور کی مشروط اجازت 128
زیارت قبور کی مسنون دعا 131
زیارت قبور کے موقع پر ممنوعہ کلام 136
قبر پر میلے کی ممانعت 140
قبر مبارک پر سلام کہنے کا طریقہ 145
رسول اللہ ﷺ کی وصیت 150
صحابہ کرام کے سامنے شیطان بے بس رہا 153
جمہور صحابہ ازواج مطہرات اور اہل یمن کا طرز عمل 168
عبادت کے لیے صحابہ قبر پر نہیں مسجد میں جایا کرتے تھے 176
اہل بدعت کی اصلاح 185
مسلمان کے مسلمان پر پانچ حقوق 187
مسجد نبوی کی تاریخ توسیع 195
عبادت اللہ کی طریقہ رسول کا 206
عیسائیوں کے شرکیہ عقائد 219
رسول اللہ ﷺ جن وانس کے لیے وسیلہ ہیں 223
باعث شفاعت توحید اور اخلاص عمل 236
قبر پرستوں اور گمراہ لوگوں کی اصلاح مسلمان حکمرانوں کا فرض ہے 238

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like