اربعین ثنائی

اربعین ثنائی

 

مصنف : ابو الوفا ثناء اللہ امرتسری

 

صفحات: 114

 

جمع حفاظت قرآن مجید کے بعد احادیث نبویہ اور سنن رسول اللہﷺ کے جمع و ضبط، حفاظت و صیانت پر جن احوال و ظروف اور ارشادات خاتم الانبیا نے صحابہ کرام اور تابعین عظام کو آمادہ کیا ہے ان میں ان بشارتوں کا بھی ایک خاص مقام ہے جن کی وجہ سے علمائے امت کےلیے صحرائے احادیث کے سنگ پاروں اور بحر آثار کے قطروں کو محفوظ کرنا ایک اہم علمی وظیفہ اور دینی خدمت بن گیا۔ نبی کریمﷺ نے چالیس حدیثوں کے حفظ و نقل پر جو عظیم بشارت دی ہے ا سکے پیش نظر خیر القرون سے اب تک بے شمار لوگوں نے حدیث کی حفاظت کی اور زبانی یا تحریری طریقہ سے دوسروں تک پہنچانے کا اہتمام کیا۔ صاحب کشف الظنون علامہ مصطفٰی بن عبداللہ معروف بکاتب چلپی نے حضرت عبداللہ بن مبارک سے اپنے زمانے کے مشاہیرعلما میں سے تقریباً 75 علما کی 90 سے زائد اربعینات کا تذکرہ کیا ہے۔ شیخ الاسلام ثناء اللہ امر تسری کسی تعارف کےمحتاج نہیں ہیں انھوں نے بھی ’اربعین ثنائی‘ کے نام سے چالیس احادیث جمع کیں۔ مولانا محمد علی جانباز نے ان چالیس احادیث کی مختصر شرح کر دی جس کے بعد یہ کتاب افادہ قارئین کے لیے حاضر ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 8
سبب تالیف 9
حضرت مولانا ابوالوفاء ثناء اللہ امرتسری 11
تحصیل علم 11
فراغت کے بعد 12
تصانیف 13
ہفت روزہ اہلحدیث 14
ہجرت 14
وفات 14
مولانا ثناء اللہ امرتسری 16
حدیث اربعین اور اربعینات کا تعارف 18
علمائے برصغیر کی اربعنیات 26
زبان پر قابو رکھو 36
گالی کی پہل کرنے والے پر گناہ 42
سچ کی جزا اور جھوٹ کی سزا 45
خاموشی نجات کا ذریعہ ہے 49
مومن کےوصف 58
مومن جھوٹ نہیں بولتا 64
جاہلیت کی باتوں پر فخر نہ کرنا 69
ماں کا حق باپ پر 72
والدین کو گالی نہ دو 79
قطع رحمی کرنے والوں کے ساتھ بھی صلہ رحمی 81
والدین کی خوشنودی 82
بچیوں کی پرورش کی فضیلت 87
تمام مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں 88
ہمسایہ کو تنگ نہ کرو 93
دین الہٰی خیرخواہی کا نام ہے 99
تین آدمیوں کی عزت کرنے والے کا ذکر 102
یتیموں سے شفقت کرنا 106
مسلمان کوبےعزتی سے بچانا 110

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like