عربی کا معلم – جلد4

عربی کا معلم – جلد4

 

مصنف : عبد الستار خاں

 

صفحات: 299

 

زیر نظر کتابچہ ’’عربی کا معلم‘‘ اگرچہ حجم کے لحاظ سے چار چھوٹے چھوٹے اجزاء پر مشتمل ہے تاہم عربی قواعد اور عربی زبان دانی کی تعلیم وتعلم کے حوالے سے ناقابل فراموش اور مفید ترین ہے۔قابل مصنف نے امتضائے وقت کے مطابق اس کتاب میں عربی قواعد کو آسان ترین مشقوں اور مثالوں کے ذریعے بیان کیا ہے تاکہ زبان دانی کے ضمن میں یہ قواعد باآسانی ذہن نشین ہوتے چلے جائیں۔ حقیقت یہ ہے کہ عربی زبان کی تفہیم اور افہام کے لیے اسباق کا انتخاب اور ان کی ترتیب کوئی معمولی کام نہیں ھے مگر اس کتابچے کے مشاہدے اور مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ موصوف نے شائقین عربی کی مایوسی اور مشقت کو کم کرنے اور تسہیل عربی کے حوالے سے قابل قدر اور کامیاب کوشش کی ہے ۔اسباق کے انتخاب اور ترتیب میں آسانی کے پہلو کو مدنظر رکھا گیا ہے۔پہلا جزء پندرہ اسباق پر ، دوسرا جزء دس اسباق پر ، تیسرا جزء اٹھارہ اسباق پر اور چوتھا چزء تیس اسباق پر مشتمل ہے ۔جزء اول کے علاوہ باقی سب اجزاء میں قرآنی امثلہ ، محاکموں او رتمرینات کا قابل قدر اضافہ نظر آتا ہے۔ اگر سب اسباق کو تطلیق کے ساتھ حل کرلیا جائے تو طالب علم میں عربی سمجھنے ، لکھنے اور بولنے کی لیاقت پیدا ہوجاتی ہے یہ کتابچہ برصغیر پاک وہند کے اکثر سرکاری وغیرسرکاری مدارس ، کلیات اور جامعات میں شامل نصاب رہی ہے ۔بہر حال یہ کتابچہ اس قابل ہے کہ اسے عربی دانی اور عربی گرائمر کے حوالے سے تمام سرکاری وغیر سرکاری مدارس ، کلیات اور جامعات میں داخل نصاب کردیا جائے تاکہ عربی زبان سیکھنے کے ساتھ ساتھ متعلمین کے دلوں میں قرآن فہمی کا احساس بھی جاگزیں ہو جائے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 38
درس44۔اسماء العدۃ ایک سے ایک کروڑ تک 42
درس45۔اسماء عدد کے چار گروہ 48
درس46۔اعداد کے کسور 66
درس47۔تاریخ،مہینہ وسنہ بتلانے کا طریق 70
درس48۔گھڑی کا وقت بتلانے کا طریق 82
درس49۔الحروف 100
درس50۔حروف غیر عاملہ 105
درس51۔سبق 133
درس52۔بقیہ حروف 135
درس53۔جملہ کی اقسام
درس54۔فعل کے اعراب
درس55۔سلسلہ ا لفاظ
درس56۔جزم  اور فعل
درس57۔اسم کے اعراب
درس58۔اسم کے اعراب(مرفوعات)
درس59۔مبتدا اور خبر
درس60۔منصوبات 197
درس61۔مفعول مطلق ومفعول لہ 211
درس62۔مفعول فیہ ومفعول معہ 221
درس 63۔حال 224

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like