عصر حاضر کی اسلامی تحریکیں

عصر حاضر کی اسلامی تحریکیں

 

مصنف : پروفیسر سیدہ مسعودہ نعیم شاہ

 

صفحات: 372

 

تحریک اس جدوجہد کا نام ہے جو کسی نصب العین کے حصول کےلیے منظم طور پر کی جائے۔تاریخ اسلام عام اصطلاح کےمطابق کسی قوم کی تاریخ نہیں ہے بلکہ تحریک کی تاریخ ہے اور ایک نظریے کےعروج وزوال کی داستان ہے ۔اسلامی تاریخ ایک نظریاتی کشمکش کی تاریخ ہے ۔جب بھی اسلامی اصولوں پر عمل درآمد کے معاملے میں کمزوری کااظہار ہوا تو مسلمان حکمرانوں اور مصلحین نے فوراً تدراک کی کوشش کی ۔انیسویں صدی کے آخر او ر بیسوی صدی کےنصف اول تک سیاسی ضرورت کےتحت ہماری مسلم دنیا میں بے شمار تحریکیں اٹھیں۔ ان اسلامی تحریکوں نےاسلام کے اچھے یا برے امیج کو بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔بلکہ دو رجدید میں مسلمانوں کے لیے جو مسائل پیدا ہوئے ہیں ان میں سب اہم مسئلہ فکر اسلامی کی تشکیل او رجدید عالم اسلام اور اس سے وابستہ تحریکوں کا کردا رہے۔عصر حاضر کی کامیاب اسلامی تحریکیں، جیسے مصر کی اخوان المسلمون، پاکستان کی جماعتِ اسلامی یا الجیریا کی الجبہتہ الاسلامیہ الانقاذ، ان کی کامیابی کا راز یہ ہے کہ وہ ایک چھتری نما تحریک قائم کرنے میں کامیاب رہیں
زیر تبصرہ کتاب’’عصر حاضر کی اسلامی تحریکیں‘‘ پروفیسرسید ہ مسعودہ نعیم شاہ کی تصنیف ہے اس کتاب میں اسلامی تحریکوں کا جائزہ لیا گیا ہے ۔ان تحریکوں میں سیاسی ، جہادی ،جمہوری ، دینی اور صوفیانہ تحریکیں شامل ہیں۔مصنفہ نےبڑی محنت ذوق وشوق اور غیر جانب داری سے ان تحریکوں کا تحقیقی جائزہ پیش کیا ہے ۔ہر تحریک کا پس منظر ، قیام ،ارتقاء اور موجودہ صورت حال ، امراء کی کارگزاری اس تحریک کا لٹریچر،تحریک کا لائحہ عمل طریق کار او ردعوت وتبلیغ کا منہج اس کتاب میں زیر بحث آیا ہے ۔

 

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like