اصدق القصص

اصدق القصص

 

مصنف : ابی عبد الصبور عبد الغفور دامنی

 

صفحات: 303

 

واقعات جہاں انسان کے لیے خاصی دلچسپی کا سامان ہوتے ہیں وہیں یہ انسان کے دل پر بہت سارے پیغام اوراثرات نقش کر دیتے ہیں۔ اسی لیے قرآن مبین میں اللہ تعالیٰ نے جا بجا سابقہ اقوام کے قصص و واقعات بیان کیے ہیں تاکہ لوگ ان سے عبرت و نصیحت حاصل کریں اور اپنی زندگی میں وہ غلطیاں نہ کریں جو ان سے سرزد ہوئیں۔دین اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو ہر موڑ پر مکمل راہ نمائی کرتا ہے خوشی ہو یاغمی ہواسلام ہر ایک کی حدود وقیوم کو بیان کرتا ہے تاکہ کو ئی شخص خوشی یا تکلیف کے موقع پر بھی اسلام کی حدود سےتجاوز نہ کرے۔ نبی کریم ﷺ اور صحابہ کرام وتابعین کی سیرت وسوانح میں ہمیں جابجا پاکیزہ مزاح او رہنسی خوشی کے واقعات او رنصیت آموز آثار وقصص ملتے ہیں کہ جن میں ہمارے لیے مکمل راہ نمائی موجود ہے ۔ لہذا اہمیں چاہیے کہ خوش طبعی اور پند نصیحت کےلیے جھوٹے ،من گھڑت اور افسانوی واقعات ولطائف کےبجائے ان مقدس شخصیات کی سیرت اور حالات کا مطالعہ کریں تاکہ ان کی روشنی میں ہم اپنے اخلاق وکردار اور ذہن وفکر کی اصلاح کرسکیں۔زیرِ تبصرہ کتاب  میں  صحیح اور ثابت قصص کو بیان کیا گیا ہے اور صرف بخاری ومسلم میں مروی ہونے والے واقعات کو کتاب کی زینت بنایا گیا ہے۔ اس کتا ب کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے‘ پہلے حصے میں  پانچ فصول قائم کی گئی ہے۔ پہلی میں  انبیاء ورسل﷩ کے قصے‘ دوسری میں اللہ تعالیٰ کے عجائب قدرت پر دلالت کرنے والے قصے‘ تیسری میں فضائل اعمال والے قصے‘ چوتھی میں ایمانی نمونے والے قصے اور پانچویں میں برے نمونے والے قصے بیان کیے گئے ہیں۔ دوسرے حصے میں تین فصول کا اہتمام ہے‘ پہلی میں نبیﷺ سے متعلق قصص وواقعات کو‘ دوسری میں صحابہ کرامؓ سے متعلق واقعات کو اور تیسری میں برے نمونے والے واقعات کو بیان کیا گیا ہے۔ یہ کتاب’’ اصدق القصص ‘‘ ابوعبد الصبور عبد الغفور دامنی﷾ کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

عناوین صفحہ نمبر
عرض مولف 12
اصدق القصص کےمضامین 14
مقدمہ 15
حصہ اول 17
فصل اول:انبیاء ورسل ﷩ کےقصے 17
پہلا قصہ :سیدنا آدم اورسیدنا موسی ﷩ کاتقدیر کےمسئلہ میں اختلاف کاقصہ 18
دوسرا قصہ :سیدنا اسماعیل اوران کی والدہ ہاجرہ ﷩کاقصہ 22
تیسرا قصہ :سیدنا ابراہیم ﷤ کاجابربادشاہ کاقصہ 36
چوتھا قصہ :حبس شمس کاقصہ 41
پانچواں قصہ :سلیمان ﷤ کےسامنےعورتوں اوربھیڑیاکاقصہ 45
چھٹا قصہ :چیونٹی کانبی کوکاٹنےکاقہص 49
ساتواں قصہ :عیسی ﷤ اورچورکاقصہ 52
سلیمان ﷤ کےہاں ان شاءاللہ نہ کہنے پر ناقص الخلقت بچہ پیداہونےکاقصہ 54
اللہ تعالیٰ کی عجائب قدرت پر دلالت کرنےوالے قصے 57
ماں کی گود میں شرخوار بچے کےبولنے کاقصہ 58
گائے اوربھیڑئیے کےبولنے کاقصہ 62
فضائل عمال والے قصے 66
قرض داروں بررحم کرنےوالے کاقصہ 67
سوآدمیوں کےقاتل کاقصہ 71
بندے کی توبہ سےاللہ تعالیٰ کےخوش ہونےکاقصہ 78
غاروالوں کاقصہ 82
کتےکےپانی پلانے سےزائینہ عورت کی مغفرت کاقصہ 89
باغ والے کاقصہ 92
اللہ کی رضا کی خاطر زیارت کرنےسے اللہ کی محبت کےمستحق ہونےکاقصہ 95
راستہ سےکاٹنے ہٹاہنے سےللہ کی مغفرت کےمستحق ہونےکاقصہ 98
اللہ کےخوف سےجلانے کی وصیت والے محروق کی مغفرت کاقصہ 100
ایمانی نمونی والےقصے 104
جریج عابد کاقصے 105
ایک ایمان دارقرض دار کاایمان افروز کاقصہ 109
غیرمحل میں صدقہ کرنےوالے کاقصہ 114
ایمان دار بائع ومشتری کاقصہ 121
اصحاب الاخدود کاقصہ 127
برے نمونے والےتھے 139
بلی کوبھوکارکھنے کی وجہ سےایک عورت کےجہنم میں جانے کاقصہ 140
اللہ پر اجرت کرکےقسم کھانے سےعمال کےبرباد ہونےکاقصہ 143
مصنوعی ٹانگیں بنانے والی عورت کاقصہ 146
ایک مغرور متکبر کےزندہ زمین میں دھنس جانے کاقصہ 149
بنی اسرائیل کو اللہ کےصریح امرکی مخالفت پر سزاملنےکاقصہ 152
خاتم الرسل ﷺ اورصحابہ کارم کےقصص واقعات پر مشتمل ہے 161
اس حصے کوتین فصلو ں پر تقسیم کیاگیاہے 161

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like