اسماء الحسنیٰ قواعد معارف اور ایمانی اثرات

اسماء الحسنیٰ قواعد معارف اور ایمانی اثرات

 

مصنف : شفیق الرحمٰن الدراوی

 

صفحات: 418

 

اللہ تعالی ٰ کے بابرکت نام او رصفات جن کی پہچان اصل توحید ہے ،کیونکہ ان صفات کی صحیح معرفت سے ذاتِ باری تعالیٰ کی معرفت حاصل ہوتی ہے ۔عقیدۂ توحید کی معرفت اور اس پر تاحیات قائم ودائم رہنا ہی اصلِ دین ہے ۔اور اسی پیغامِ توحیدکو پہنچانے اور سمجھانے کی خاطر انبیاء و رسل کومبعوث کیا گیا او رکتابیں اتاری گئیں۔ اللہ تعالیٰ کےناموں او رصفات کے حوالے سے توحید کی اس مستقل قسم کوتوحید الاسماء والصفات کہاجاتاہے ۔ قرآن واحادیث میں اسماء الحسنٰی کوپڑھنے یاد کرنے کی فضیلت بیان کی گئی ہے۔ارشاد باری تعالیٰ ہے۔’’ وَلِلَّهِ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى فَادْعُوهُ بِهَا ‘‘اور اللہ تعالیٰ کے اچھے نام ہیں تو اس کوانہی ناموں سےپکارو۔اور اسی طرح ارشاد نبویﷺ ہے«إِنَّ لله تِسْعَةً وَتِسْعِينَ اسْمًا مِائَةً إِلَّا وَاحِدًا، مَنْ أَحْصَاهَا دَخَلَ الجَنَّةَ»یقیناً اللہ تعالیٰ کے نناوےنام ہیں یعنی ایک کم 100 جس نےان کو یاد( یعنی پڑھنا سمجھنا،یادکرنا) کیا وہ جنت میں داخل ہوگا۔(صحیح بخاری )اسماء الحسنٰی کے سلسلے میں اہل علم نے عربی اردو زبان میں مستقل کتب تصنیف کی ہیں اور بعض نے ان اسماء کی شرح بھی کی ہے۔ زیرنظر کتاب ’’ اسماء اللہ الحسنیٰ ‘‘ محترم پیر زادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی ﷾کی تصنیف ہے ۔فاضل مصنف نے کوشش کی ہے کہ اللہ تعالیٰ کےاسماء حسنیٰ کےعلم ذریعہ سے لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی معرفت کروائی جائے اور ان اسماء کے تقاضے اور ثمرات بتائے جائیں تاکہ لوگ ان سے صحیح معنوں میں مستفید ہوسکیں ۔ اور ان کے دل میں اللہ تعالیٰ کی عظمت اور کبریائی اور بزرگی کا نور روشن ہو۔فاضل مصنف نے اپنے ایک

 

عناوین صفحہ نمبر
حدیث اول 11
اللہ تعالیٰ کی معرفت 13
اسمائے الہیٰ کی معرفت اوان کاتقاضا 14
اسماء حسنٰی کی فقہی اقسام 14
اسمائے حسنٰی کےاستدلال کی تقسیم 16
اللہ تعالیٰ کےاسماء حسنیٰ کاشمار نہیں 17
الله معبود برحق 23
الاله معبود 25
الرب پالنے والا 28
الواحدایک ،یگانہ 32
الاحداکیلا 34
الوتراکیلا،منفرد 37
الرحمن …بہت زیادہ رحم کرنےوالا 40
الرحيم..بڑا مہربان 42
الروءف ..بہت بڑامشفق 47
الحي..زندہ جاوید 51
القيوم ..سب کوقائم رکھنے اورسنبھالنے والا 54
الاول  ،الاخر..سب سےبہلا سب سے پیچھے 57
الظاهر ،الباطن..سب سےظاہر ،سب سےپوشیدہ 60
الوارث ..سب کےبعد موجود رہنےوالا 63
القدوس ..نقص سے پاک 67
السبوح …لائق تسبیح 71
السلام …بےعیب ذات 76
المومن …امن وامان اورایمان دینےوالا 80
الحق ..برحق وبرقرار 84
المتكبر …بڑائی اوربزرگی والا 88
العظيم ..بڑی عظمت 92
الكبير …بہت بڑا 96
العلي …بہت بلند وبالا 100
الاعلي …بلند مقام بلند شان 102
المتعال …سب سےبلند وبرتر 106
الرفيع …عالی  مرتبے والا 109
اللطيف …بڑےلطف وکرم والا 112
الحكيم …بڑی حکمتوں والا 116
الحكم …فیصلہ کرنےوالا 118
الواسع …وسعت والا 122
العليم ..بہت وسیع علم والا 127
العالم ..بہت وسیع علم واالا 129
العلام ..جاننے والا 131
الملك..حقیقی بادشاہ 135
المليك ..بادشاہ 137
المالك ..آقا 139
الحميد..تعریف کےلائق 144
المجيد ..بزرگی والا 147
الخبير ..باخبر اورآگاہ 151
القوي ..طاقت اورقوت والا 155
المتين …شدید قوت والا 160
العزيز..سب پر غالب 163
القاهر ..زبردست 168
القهار ….سب کواپنے قابو میں رکھنے والا 170
الجبار ..سب سےزبردست 175
الغالب ..غلبہ حاصل کرنےوالا 179
القادر ..قدرت والا 182
القدير ..قدرت والا 183
المقتدر ..ہرطرح کی قدرت رکھنے والا 186
الخالق ..پیدا کرنےوالا 191
الخلاق ..بڑاپیدا کرنےوالا 193
الباري ..جان ڈالنے والا 197
المصور ..صورتیں بنانےوالا 200
الفاطر ..پیداکرنےوالا 205
البديع ..بےمثال موجد 208
المهيمن ..نگہبان 210
الحافظ ..حفاظت کرنےوالا 213
المحيط..احاطہ کرنےوالا 215
الولي ..مددگار اورحمایتی 219
الوالي ..مالک وآقا 223
الودود بڑامحبت کرنے والا 228
المستعان …مدد طلب کیاجانے والا 229
الوكيل ..بڑاکارساز 234
الكفيل ..کفالت کرنےوالا 238
الكافي …کافی ہونے ولا 241
النصير …مددگار 245
الصمد..بےنیاز 249
السيد ..آقا 253
القريب ..بہت قریب 257
المجيب ..دعائیں سننےاورقبول کرنےولا 261
الرزاق..بہت روزی دینےوالا 265
الرازق ..روزی دینے والا 270
المقيت ..سب کوروزی اورتوانائی دینےوالا 274
الغني ..بےنیاز 277
الفتاح ..بہت بڑا مشکل کشا 281
مبين ..واضح کرنےوالا 285
الهادي ..سیدھا راستہ دکھانے والا 290
البر… بڑا اچھا سلوک کرنےوالا 294
الكريم .. بہت کرم کرنےوالا 297
الاكرم ..بڑے کرم والا 302
المعطي..عطاکرنےوالا 306
الجواد..سخی 308
الحليم ..بڑا بردبار 312
الحي…حیاء والا 315
العفو…بہت زیادہ معاف کرنےوالا 319
الغفور ..بہت بخشنے والا 323
الغفار ..درگزر اورپردہ  پوشی کرنےوالا 326
الغافر …بخشنےوالا 336
التواب …بہت زیادہ توبہ قبول کرنےوالا 341
الشاكر …قدردان 346
الشكور …قدردان 348
السميع..سننے والا 351
البصير ..سب کچھ دیکھنے والا 356
الرقيب…بڑانگہبان 359
الشهيد …حاضر 362
الديان …بدلہ دینےوالا 366
القابض الباسط…بند کرنےوالا ،کشادگی کرنےولاا 370
الوهاب ..سب کچھ عطاکرنےوالا 374
 المنان..احسان کرنےوالا 377
الشافي …شفادینے والا 381
المقدم الموخر …آگے کرنےوالا،پیچھے کرنےوالا 385
الجميل ..خوبصورت 389
الطيب ….پاکیزہ 393
الرفيق ..نرمی کرنے والا 397
المحسن ..احسان کرنےوالا 401
النور …سراپا اورنوربخشنےوالا 405
ذواجلال والاكرام…جلال اورعزت والا 410

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like