اسماء اللہ عزوجل قرآن و حدیث کے مطابق جلد دوم

اسماء اللہ عزوجل قرآن و حدیث کے مطابق جلد دوم

 

مصنف : رشید اللہ یعقوب

 

صفحات: 639

 

اللہ کے اسماء وصفات پر ایمان لانا دین کے اصول میں سے ایک اہم اصل، اور بندے کے جنت میں داخل ہونے کے اسباب میں سے ایک سبب ہے۔ اللہ تعالیٰ نے بندوں کو اس بات کی ترغیب دی ہے کہ وہ اس کے اسمائے حسنیٰ اور صفاتِ علیا کے ذریعہ اس سے دعاومناجات کریں۔قرآن مجید میں ارشاد باری تعالی ہے کہ اللہ تعالی کے اچھے اچھے نام ہیں تم ان ناموں کے ساتھ اسے پکارو، اور نبی کریم ﷺ کا ارشاد گرامی ہے کہ اللہ تعالی کے ننانوے نام ہیں جس نے ان ناموں کو یاد کیا وہ جنت میں داخل ہوگا۔اہل علم اللہ تعالی کے ان ناموں کی تقسیم کچھ یوں کرتے ہیں کہ ان میں لفظ اللہ تو ذاتی نام ہے جبکہ دیگر صفاتی نام ہیں۔اللہ تعالی کے ان صفاتی ناموں کے عجیب وغریب فضائل ومناقب اور اثرات ہیں جن کی تفصیل پر اس موضوع پر لکھی کتب میں دستیاب ہے۔علماء امت نے اس موضوع پر ابتداء ہی سے تصانیف کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔جن میں کچھ کتابیں روایات کے انداز پر لکھی گئی ہیں، کچھ میں ان کے لغوی معانی پر تحقیق کی گئی ہے تو کچھ میں ان اسماء مبارکہ کے اثرات پر کلام کی گئی ہے۔مجموعی طور پر ان کتابوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔اسی طرح تفاسیر واحادیث کی کتب میں جوابحاث موجود ہیں وہ ان کے علاوہ ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب “اسماء اللہ عزوجل ، قرآن وحدیث کے مطابق” محترم جناب رشید اللہ یعقوب صاحب کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے اللہ تعالی کے مبارک ناموں کی تفہیم وتشریح کی ہے ۔یہ کتاب دو ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے اور اپنے موضوع پر ایک شاندار کتاب ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مولف موصوف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
اس کتاب کی جلد اول پر علماء کرام ، جرائد اور اخبارات کی آراء 16
عرض مولف 20
باب اول اسماء اللہ عزوجل در یک نظر 44
باب دوم اسماء اللہ عزوجل توحید و ایمان 127
باب سوم امنت باللہ کما ہوا باسمائہ و صفاتہ 133
باب چہارم اسماء اللہ عزوجل و دعا 146
باب پنجم اسم اللہ عزوجل و الرب جل جلالہ در قرآن کریم 153
باب ششم ان سورتوں کی تفصیل جن میں اسم اللہ عزوجل وارد نہیں ہوا 167
باب ہفتم اسماء اللہ عزوجل بترتیب نزول قرآن 171
باب ہشتم اسماء اللہ عزوجل بترتیب و بمطابق قرآن کریم 200
باب نہم اسماء اللہ عزوجل در حدیث فقط 216
باب دہم اسماء اللہ عزوجل کی سند و دلیل با تفصیل 224
باب گیارہ اسماء اللہ عزوجل جن کی سند و دلیل ہنوز باقی ہے 616
فہرست کتب جن سے اس کتاب کی ترتیب میں مدد لی گئی 618

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
16.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like