اصول و مبادی پر تحقیقی نظر بمعہ دفاع اصول محدثین

اصول و مبادی پر تحقیقی نظر بمعہ دفاع اصول محدثین

 

مصنف : ڈاکٹر ابو المحسن

 

صفحات: 137

 

دین اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے جو انسان کی ہر موڑ پر رہنمائی کرتا ہے تاکہ انسان اپنے انجام خیر کو پہنچ سکے۔اس مقصد کی تکمیل کے لیے اللہ نے اپنے آخری نبی محمدﷺ کو مبعوث فرمایا تاکہ انسانیت کو گمراہی سے نکال کر ہدایت کے راستے پر گامزن فرمائیں۔نبیﷺ نے اپنے قول‘ فعل اور تقریر کے ذریعہ (جسے حدیث کہا جاتا ہے) دین اسلام کی وضاحت فرمائی۔قرآن مجید کی قطعیت پر آج سارے مسلمانوں کا اجماع ہے لیکن احادیث کے بارے میں مسلمان کسی ایک نتیجے پر جمع نہیں ہیں وہ اس کی قطعیت میں متزلزل ہیں لیکن ہمارے اسلاف قرآن مجید کی طرح حدیث کو بھی قطعی تسلیم کرتے تھے۔اور اسلاف نے حدیث کے قبول ورد کے اعتبارسے کچھ ہمیں اصول دیے ہیں جن پر کسی بھی حدیث کی سند اور اس کے متن کو پرکھا جا سکتا ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب میں بھی ان اصولی قواعد پر بحث ملے گی جس پر آج مستشرقین حملہ آور ہوئے ہیں اور اس کتاب میں ثابت کیا جائے گا کہ اصول حدیث میں وہی اصول مقبول ہیں جن کی بنیاد محدثین نے رکھی اور ان اصولوں میں ترمیم کرنا ضیاع وقت ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ ہے اور عبارتوں کے ربط کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔ غامدی صاحب کی بیان کردہ اصطلاحات کو بیان کر کے ان پر جرح بھی کی گئی ہے اور ان کے اصولوں کو بھی بیان کر کے مفصل گفتگو کی گئی ہے۔ یہ کتاب ابو عمر محمد یوسف کی شاہکار تصنیف ہے۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی خدماتِ دین کو قبول فرمائے اور ان کے لیے ذریعہ نجات بنا ئے اور ان کے میزان حسنات کو بھر دے اور عوام کے لیے نفع عام فرمائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 3
پیش لفظ از محمد حسین میمن 10
غامدی صاحب کی ایک اصطلاح ’’سنت سے مراد ملت ابراہیمی‘‘ کا جائزہ 12
غامدی صاحب اور عبادات و آداب 16
غامدی صاحب اور عربی لغت 23
قرآن فہمی اور اسلوب ندرت 37
غامدی صاحب اور دین فطرت 71
مبادی فہم حدیث 95
راوی کا فقیہ ہونا 130
مراجع و مصادر 136

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like