عصر حاضر کے فقہی مسائل

عصر حاضر کے فقہی مسائل

 

مصنف : بدر الحسن القاسمی

 

صفحات: 221

 

اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستور زندگی ہے،اس کی تعلیمات انسانی فطرت کے مطابق اور اس سے ہم آہنگ ہیں،اور اپنے اندر بے پناہ جامعیت ،ہمہ گیری اور عالمگیریت رکھنے کے سبب ہر دم رواں ،پیہم دواں زندگی کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔زندگی کے عملی احکام عبادات ،معاملات ،معاشرتی اور مالیاتی قوانین،اجتماعی اور تعزیری احکام،وہ امور ہیں ،جن میں حالات وزمانہ کی تبدیلی ،اور عرف وعادت کے تغیر کی وجہ سےبہت کچھ تبدیلی بھی روا رکھی جاتی ہے۔اور اجتہاد کے ذریعے  پیش آمدہ مسائل کو حل کیا جاتا ہے۔ کتاب کے مؤلف مولانا بدر الحسن القاسمی دار العلوم دیو بند کے فاضل ،ایک ذہین،بالغ نظر اور باخبر عالم ہیں۔آپ کو فقہ اسلامی اور جدید علم کلام سے خصوصی دلچسپی ہے۔آپ نے اس کتاب میں جدید فقہی مسائل کو دلائل کے ساتھ بڑے خوبصورت انداز میں بیان کیا ہے ،اوراجتہادی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر مسئلہ میں راجح موقف کو بیان کرنے کی زبر دست کوشش کی ہے،آپ سے اختلاف رائے تو ہو سکتا ہے ،مگر آپ نے تحقیق کا جو معیار قائم کیا ہے وہ ایک مثالی اور منفرد ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 5
عرض مولف 9
غیر معتدل علاقوں میں نماز اور روزہ 18
کمپنیوں کے شیرز اور باونڈز 24
حق تصنیف کی خرید وفروخت 29
انسانی زندگی کا آغاز 40
اینیمشن کا شرعی حکم 49
مصنوعی طریق حمل و تولید 56
قتل بجذبہ رحم کا شرعی حکم 68
پوسٹ مارٹم کا شرعی حکم 76
اعضاء کی پیونکاری 85
انسانی دودھ کا بینک 95
الکوہل کا شرعی حکم 105
مستعار بالوں کا استعمال 111
ضرورت ، رخصت اور حاجت 121
شرعی احکام و مسائل میں عرف وعادت کا اثر 140
اسلام کی آفاقیت 160
احکام شریعت کے مصادر 168
عورت کو سزا مرد کے برابر مگر میراث  میں فرق 191
معاشرتی زندگی 200
جسمانی و عقلی قوتوں کی نشوونما 208
مآخذ و مراجع 217

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like