عظیم کائنات کا عظیم خدا

عظیم کائنات کا عظیم خدا

 

مصنف : ڈاکٹر غلام جیلانی برق

 

صفحات: 134

 

دنیا جہان میں لا تعداد مذاہب پائے جاتےہیں ان مذاہب میں قدر مشترک یہ ہے کہ یہ تمام کے تمام ایک عالمگیر خدا اور ایک برتر ہستی پر یقین رکھتے ہیں جو قادر مطلق اور عالم کل ہے اور موجود ہے  جو  ساری کائنات کے نظام کو چلا رہا ہے۔اور وہ اللہ تعالیٰ  ہے جو  تمام مخلوق کا  خالق، مالک ، داتا ، رازق  مشکل کشااور معبود  ہے ۔الہ العالمین کی ہستی کا  اقرار اور اس کی واحدانیت کا اعتقاد تمام الہامی مذاہب کا سنگ بنیاد ہے مذہب کے تفصیلی عقائد او راس کی عملی صورتوں میں آج اسلام ،مسیحیت اور یہودیت کے درمیان چاہے کتنے اختلافات ہوں  لیکن وہ  اللہ تعالیٰ کو ہی کائنات کا خالق ومالک اور مدبّر  وفرمانروا تسلیم کرنے میں متفق ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ عظیم  کائنات کا عظیم خدا‘‘ ملک  کی ایک نامور شخصیت  ڈاکٹر غلام جیلانی  کی تصنیف ہے ۔ اس کتاب میں انہوں نے  اللہ کی توحید او راس کی صفات  کا ملہ  جلیلہ پر ٹھوس اور ناقابل تردید تکوینی ودلائل پیش کر کے  ان جملہ شکوک وشبہات کا استیصال کردیا ہے جو اس اہم ترین مسئلہ پر کسی کےدل میں پیدا ہوسکتے ہیں۔

 

عناوین صفحہ نمبر
تعارف مصنف 5
گزارش 7
کتاب کی اہمیت 8
تبدیل شدہ نظریات 9
ظاہر باطن تکرار دلائل خدا کی تلاش 10
نظر در کائنات 11
عجائبات فطرت 13
ہجرت طیور ،نباتات،متفرق 16
حرف اول 19
تعارف 21
پر اسرار فطرت 27
ضوفشانی 35
عجائبات حیات 45
جذبہ حیرات 46
حسن 49
نباتات اورماحول 53
ماحول سےنباہ کے اسباب 54
ایک خاص پھول 55
سائنس کامقصد، زائد قوت 56
چارنظرئے 57
کائناتی ذہن 58
کائنات کی وحدت ویکتائی 61
نخرمایہ 62
زمین مسکن انسان 69
زمین کی تاریخ 73
زمین کی عمر شعور 76
انسانی ذہن 79
سبزپتے کی کہانی 85
نباتات کی اہمیت 87
کائنات میں وحدت ودانش 89
دوجہاں 91
ستاروں کی دنیا 99
کائنات کامنصوبہ ومقصد 115
تفسیر کائنات عالم کبیر 118
عالم صغیر 119
انجام ہستی 120
حیات 121
فیلڈ یاخط 122
کائنات کاحکیمانہ پلان اورحیوانات 125
مادیت کی شکست 129
حرف آخر 132

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.91 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like