ازواج مطہرات ؓ و صحابیات ؓ انسائیکلوپیڈیا

ازواج مطہرات ؓ و صحابیات ؓ انسائیکلوپیڈیا

 

مصنف : ڈاکٹر ذو الفقار کاظم

 

صفحات: 728

 

اللہ تعالیٰ جل شانہ، کا جب ارادہ ہوا۔ کہ اس رنگا رنگ کائنات کو معرض وجود میں لا کر اس میں اشرف المخلوقات انسان کو پیدا کر کے اسے اس جہان رنگ و بو کی سرداری کا تاج پہنائے ۔ اور اس کائنات کو اس کی خدمت کے لئے تابع و مسخر کر  دے اور اس دنیا کی تعمیر و تزئین اس کے سپرد کر دے۔اس بات كو الله تعالیٰ نے قرآن مجید میں بیان کیا ہے کہ ﴿هُوَ الَّذِي خَلَقَ لَكُم مَّا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا … ﴿٢٩﴾…البقرۃ وہ ذات ہے جس نے سب کچھ جو زمین میں ہے سب تمہارے لئے پیدا کیا ہے…۔مزيد انسانوں کی رشد و ہدایت کے لئے اللہ تعالیٰ نے ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کو بھیجا۔جن میں سے بعض انبیاء اور ان کی ازواج ، مطہرات و صحابیات کے تذکرے ہمیں ،سیرت اوردیگر تاریخ کی کتب  میں ملتے ہیں   ۔ زیرِ تبصرہ کتاب’’ازواج مطہرات و صحابیات انسائیکلو پیڈیا‘‘ڈاکٹر ذو الفقار کاظم کی ہے۔جس میں آپ ﷺ کی بیویوں کے تذکرے اور صحابیات کے تذکرے بیان کیے ہیں کہ کس قدر انہوں نے اسلام سے محبت کی اور اپنی جان و مال اور اولاد سب کو اللہ کے راستے میں قربان کر دیا۔ گویا کہ یہ کتاب ازواج مطہرات و صحابیات سے متعلق بھر پور معلومات پر مبنی سوالا جوابا لکھی جانے والی سب سے مفصل اور ضخیم کتاب ہے۔ امید ہے یہ کتاب طلباء اور ریسرچ کرنے والے کے لئے انتہائی کار آمد ثابت ہو سکتی ہے۔ ہم  مصنف اور دیگر ساتھیوں کے لئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی محنتوں اور کاوشوں کو قبول فرمائے اور اس کتاب کو ان کےلئے صدقہ جاریہ بنائے۔آمین۔

 

عناوین صفحہ نمبر
شان صحابیات ؓ
صحابیات ؓاورقرآن 17
صحابیات ؓاورارشادات نبویﷺ 35
صحابیات ؓکی باہمی محبت 41
صحابیات ؓاوراکابرین 48
ازواج مطہراتؓ(امہات المومنین ؓ)
ام المومنین سیدہ خدیجہ الکبریؓ 63
ام المومنین سیدہ سودہ ؓبنت زمعہ 82
ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ 94
ام المومنین سیدہ زینب بن جحش 141
ام المومنین سیدہ ام سلمہؓ 157
ام المومنین سیدہ زینب بن خزیمہ 175
ام المومنین سیدہ حفصہ ؓبنت عمر 179
ام المومنین سیدہ ام حبیبہؓ 191
ام المومنین سیدہ جویریہؓ 201
ام المومنین سیدہ صفیہ ؓبنت حیی 210
ام المومنین سیدہ میمونہؓ 224
ام المومنین سیدہ ریحانہؓ 231
ام المومنین سیدہ ماریہ قبطیہؓ 234
بنات رسول اللہﷺ
سیدہ حضرت زینب ؓالکبری 243
سیدہ رقیہؓ 257
سیدہ ام کلثومؓ 266
خاتون جنت سیدہ فاطمۃ الزہراؓ 272
دیگررشتہ دارصحابیات
حضرت اردیؓ بنت عبدالمطلب 297
حضرت عاتکہ ؓبنت عبدالمطلب 299
حضرت صفیہ ؓبنت عبدالمطلب 302
حضرت فاطمہ ؓبنت اسد 308
حضرت ام الفضل لبابہؓ 313
حضرت سلمیؓ بنت عمیس 319
حضرت خولہؓ بنت قیس 323
حضرت اروی ؓبنت کریز 324
حضرت سعدیؓ بنت کریز 326
حضرت حمنہ ؓبنت حجش 326
حضرت ام حبیبہ ؓبنت حجش 329
حضرت ضباعہؓ بنت زبیر 330
حضرت ام الحکم بنت زبیرؓ 332
حضرت دردؓبنت ابولہب 333
حضرت ام ہانیؓ 335
دیگرچچازادبہنیں 339
حضرت ہالہؓ بنت خویلد 342
حضورﷺکی  نواسیاں
سیدہ ام کلثومؓ بنت علیؓ 347
سیدہ زینب ؓبنت علیؓ 349
سیدہ امامہ ؓبنت ابی العاصؓ 360
حضورﷺکی رضاعی مائیں اوررضاعی رشتےدار
سیدہ حضرت آمنہؓ 367
حضرت ثوبیہؓ 369
حضرت حلیمہ سعدیہؓ 371
حضرت ام ایمنؓ 375
حضرت شیماؓ 383
سابقون الاولون مکی
حضرت ام رومانؓ بنت عامر 389
حضرت سمیہؓ بنت خباط 394
حضرت فاطمہ ؓبنت خطاب 397
حضرت اسماءؓبنت عمیس 402
حضرت فاطمہ ؓبنت عمیس 409
حضرت امیمہؓ بنت خلف 413
حضرت ام الخیرسلمیٰ بنت صحیر 416
حضرت ام المنذرسلمیٰ بنت قیس 419
حضرت حواؓبنت یزید 422
حضرت حبیبہ ؓبنت سہل 424
حضرت اسماءؓبنت عمرو 426
مہاجرات حبشہ
حضرت ام خالدؓبنت سعید 431
حضرت فاطمہؓ بنت صفوان 433
حضرت لیلیٰ بنت ابی حثمہ 434
حضرت اسماءؓبنت سلامہ 473
حضرت سہلہؓ بنت سہیل 439
حضرت فاطمہؓ بنت مجلل 442
حضرت عمرہؓ بنت سعدی 444
حضرت حسنہؓ 445
حضرت ام حرملہؓ بنت عبدالاسود 447
حضرت برکہ ؓبنت یسار 448
حضرت قلیبہؓ 450
حضرت یقطہ بنت علقمہ 451
حضرت صفیہؓ بنت ربیعہ 452
حضرت عاتکہؓ بنت عوف 453
حضرت ریطہ ؓبنت حارث 454

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
12.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like