بدچلنی اور جنسی بے راہ روی سے بچوں کی حفاظت کیسے کریں ؟

بدچلنی اور جنسی بے راہ روی سے بچوں کی حفاظت کیسے کریں ؟

 

مصنف : متعب بن محمد بن سلیمان

 

صفحات: 315

 

اسلام ایک کامل اور اکمل دین ہے جواپنے ماننے والوں کوصرف مخصوص عقائد ونظریات کو اپنانے ہی کی دعوت نہیں دیتا بلکہ زندگی کے ہر موڑ پر یہ دین مسلمانوں کی رہنمائی کرتا ہے۔ اسلام کی یہ روشن اور واضح تعلیمات اللہ تعالیٰ کی عظیم کتاب قرآن مجید او رنبی کریم ﷺ کی صحیح احادیث کی شکل میں مسلمانوں کے پاس محفوظ ہیں۔ انہی دوچشموں سے قیامت تک مسلمان سیراب ہوتے رہے ہیں گے اور اپنے علم کی پیاس بجھاتے رہیں گے۔اسلام نے جہاں بڑی عمر کے مردوں اور عورتوں کے حقوق بیان کیے ہیں وہیں بچوں اورچھوٹی عمر کے نونہالوں کے حقوق کاتذکرہ بھی کیا ہے ۔عصر حاضرکے جدید آلات اور ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کے نتیجےمیں پیدا ہونے والے مسائل میں سے بچوں کی بدچلنی اور جنسی بے راہ روی ایک نہایت سنگین مسئلہ ہے جس کے تدارک ک طرف ہمیں مکمل توجہ دینی چاہیے اوراس کے لیے ہر ممکن تدبیر کو اختیار کرنا چاہیے ۔ زیر تبصرہ کتاب’’بد چلنی اورجنسی بے راہ روی سے بچوں کی حفاظت کیسے کریں؟ ‘‘ فضیلۃ الشیخ متعب بن محمد بن سلیمان کی عربی تصنیف کا اردو ترجمہ ہے۔ اس کتاب میں انہوں نے بد چلنی کی تاریخ اور اس کی مختلف اقسام ، دور حاضر میں جنسی بے راہ روی پھیلنے کے اسباب ، نوخیز عمری میں بچوں کے لیے حفاظتی تدابیر ، والدین کا ان کے ساتھ طرز عمل اور بچوں کو غلط لوگوں کی صحبت اورراستوں سےمحفوظ رکھنے کے وسائل جیسے مفید موضوعات پر روشنی ڈالی ہے ۔یہ کتاب والدین اور گھریلو سربراہان کےلیے نہایت مفید ثابت ہوسکتی ہے ۔جس کے مطالعے سے وہ بہتر انداز میں اپنے فرائض اد ا کرسکیں گے۔اللہ تعالیٰ کتاب ہذا کے مصنف ومترجم کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کی اصلاح کا ذریعہ بنائے ۔(آمین)

عناوین صفحہ نمبر
باب 1:جنسی کج روی کی تاریخ اوراقسام 22
جنسی کج روی کی حرمت 24
دبر (مقعد )میں جماع کی حرمت 25
پہلی فصل:قوم لوط کی بدفعلی کی تاریخ 27
شذوذ کالغوی معنی 28
شذوذ اصطلاح میں 28
فحش کالغوی معنی 29
قرآن میں لفظ فحش کامعنی 30
ہم جنسی پر ستی کی تعریف 31
سدوم کےعلاقے کی سیٹیلائٹ کےذریعے لی گئی تصاویر 33
قومیں جن میں لونڈے بازی عام ہوگئی 35
قدیم ہندوستان 36
عصر حاصر میں لونڈے بازی 37
آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ 37
جدید دوراورانڈین تہذیب 38
جنوبی امریکا 38
کارس اورشمالی  ونزویلہ میں 39
انگلینڈ اورریاست  ہائے متحدہ امریکا 40
جنسی انحرافات کی مختلف صورتیں اوراقسام 43
فطر جنسی ملاپ کی حیاتیاتی تعریف 43
جنسی بےراہ رویوں کی انواع واقسام 46
ہم جنسی پرستی 46
ایذا کوشی 46
ایذاکوشی کاعلاج 47
پرہیز 47
جنسی اذیت طلبی 47
جنسی عفریت 48
جنسی علامت پرستی 49
عکس لباس یعنی ایونیت 50
شہوت فطری 50
تبدیلی جنس 51
حیوانی جنس 51
ہوس نگاری 52
مردہ پسندی 52
کم عمروں کےساتھ جنسی عمل 53
دہن کاری 53
جنسی کج رویوں کےچار اجزائے ترکیبی 54
رویہ 54
نفسیاتی رد عمل 55
مشغلہ 56
طرز زندگی 56
گہری نظر کی ضرورت 57
قصہ کو تاہ 58
جنسی مرحلے اوربلوغت سےبہلے جذباتی تشنگی 59
جنسی نشو ونما  کاتجزیہ مغربی نفسیات دانوں کی روشنی میں 59
بچوں کی جذباتی طلب اوربھوک 62
باب 2:شیطان کےقدموں کی پیروی نہ کرو 66
شہوت اورحرام نظر بازی 67
امردکون ہوتاہے ؟ 74
شیطانی چال بازی 74
ایک امرد پرست کاواقعہ 76
امرد کوشہوت بھر ی نظر سےدیکھنے کاحکم 76
ابوسعید صعلو کی کاقول 77
امرد کےساتھ  خلوت نشینی 77
علاج اورپرہیز 78
شہوت ایک ہمہ گیرخطرہ 78
مجھے دردکی آگ جھلسا رہی ہے 90
بچوں کےساتھ جنسی چھیڑ خنی 93
چھیڑخانی کامفہوم 93
بچے کاجنسی چھیڑ خانی کاشکار ہوجانا ممکن ہے 96
چھیڑخانی کےنتائج 97
بچے کاچھیڑخانی کاشکار ہونا 98
بچے کواس کی عمر کےمختلف مراحل میں چھیڑخانی سےمحفوظ رکھنے کےطریقے 99
چھیڑخانی کےاجسمانی اورنفسیاتی اثرات 101
جسمانی عوارض 101
نفسیاتی عوارض 101
بچوں کوکب جنسی آگاہی دی جائے 106
اپنے بچوں کوتوجہ کےساتھ سنیں 106
بچے کو جنسی چھیڑ خانیوں سےکیسے بچائیں 108
جنسی چھیڑخانی کےدس اساب 109
میاں بیوی کابچوں کےسامنے یاچھوٹے بچوں کو نظر انداز کرتےہوےئ دل لگی کرنایامقاربت کرنا 109
حدسےزیادہ چومنا 109
بچوں کاماں باپ کےبستر میں ایک ساتھ سونا 109
عورتوں کےکپڑوں کے کیٹالاگ 110
ہمسائیوں کے گھر 110
گھر میں انحراف کےسامان کی موجودگی 110
دونوں صنفوں کاایک ساتھ کھیلوں میں شریک ہونا 111
سوئمنگ پولز ،نہروں ،دریاؤں ،سمندر وں کےکنارے اورواٹر گیمز 111
سکولز اورکیفے ٹیریا میں بچوں کی صفیں 111
کمزور شخصیت 112
سکولوں میں ماہرین امعاشرتی امور کےلیے اہم جذبات 112
کس عمر میں بچے کواکیلے ٹائلٹ میں جانا چاہیے 114
تربیتی اقدامات 114
ڈرائیور کےساتھ کس  طر  بیٹھیں 115
مختصر کہانی جب میں  بچہ تھا 115
میری منزل سلامتی  کاساحل 118
خاندانی /گھریلو تشدد 121
گھریلو تشدد 121
خاندان کی تعریف 122
خاندان کےارکان 122
گھریلو دہشت گردی 122
تہذیب واصلاح بافہمایش کو کارگربنانے کےچند سنہرے قواعد 126
بچے پر جنسی تشدد کےاہم اثرات 128
خوف 129
غم 129
ضمیر کی علامت 130
بدنامی کااحساس 130
جنسی تشدد کےبعد کیا کرناچاہیے 131
بچوں پر جنسی تشدد کےحوالے سےایک  رپورٹ 132
بچے کےحقوق 134
پہلا حق 134
دوسرا حق 136
تیسرا حق 138
ایک آخری بات 141
بچوں پر زیادتی کرنےوالے کےبارےمیں آگاہی دینا 141
اول: بڑوں کےبچوں  کو چھونے اورہاتھ لگانے  کی اقسام 141
دوم، بچے کو ان لمسات  کو پہچاننے کی تربیت کےطریقے 142
سوم:ان لمحات کی پہچان اورتربیت کون دے. 143
کہانی تقدیر کےآگے تدبیر کابس نہیں 144
باب 3:اسلام میں بچوں کی تربیت 148
کتاب وسنت کی روشنی میں صحیح جنسی تربیت 149
جنسی تربیت 159
جنسی تربیت کی اہمیت 161
بچوں کو جنسی تربیت کی کیوں ضرورت ہوتی ہے؟ 162
جنسی تربیت کےاہداف ومقاصد 163
بچوں کےساتھ مکالمہ 166
گفتگو میں دل چسپی پیدا کرنےوالی عبارتیں 167
جنسی تربیت کےعم کےاعتبار سےمراحل 167
ولادت سےلےکر 2سال کی عمر تک 167
2سال سے 5سال کی عمر تک 169
بچے کہاں سےآتے ہیں 169
5سال سےلےکر 7سال تک کی عمر 171
7سال سے  9سال تک کی عمر 172
ابتدائی نوخیزی (9سے 13)سال 173
جنسی زیادتیوں کی نوعیت اوران سے بچاؤ کےطریقے 175
پختہ نوخیزی کی عمر 13سے لےکر 18سال 175
سیرت طیبہ کاایک معطر جھونکا 177
رسول اکرم ﷺ کااپنی بیٹی حضرت فاطمہ ؓ کےساتھ برتاؤ 177
ہمارے بچے اورمردانگی کامفہوم 181
ہمارے  بچے اورمردانگی کامفہوم 181
کنیت 182
بچے کو اچھی محفلوں میں ساتھ لےکرجانا اوربڑوں کےساتھ بٹھانا 182
اسلامی جنگوں فتوحات اروسپہ سالارن اسلام کےواقعات سنانا 183
بچوں کوبڑوں کےساتھ آداب سکھانا 184
بچوں کو مجالس میں قدرومنزلت دی جائے 185
بچوں کو مردانہ کھیلوں کی تعلیم 185
لچکیلے اورہیجڑ ے پن سےبچانے  کےاسباب 185
احادیث نبویہ سےعملی مثالیں 186
بچوں میں مردانگی کوپروان چڑھانے کے کئی دیگر ذرائع بھی ہیں 186
حضرت عمر﷜ کےنزدیک مردانگی کامعنی 188
دوکہانیاں دواسباق 194
ہم اپنے بچوں کی تربیت کیسے کریں؟ 194
ایک دوسری کہانی 196
تبدیلی تمام اشکال اوراطراف سے 200

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like