بدایۃ النحو شرح ہدایۃ النحو

بدایۃ النحو شرح ہدایۃ النحو

 

مصنف : عبد الرشید خلیق

 

صفحات: 286

 

علومِ نقلیہ کی جلالت وعظمت اپنی جگہ مسلمہ ہے مگر یہ بھی حقیقت کہ ان کے اسرار ورموز اور معانی ومفاہیم تک رسائی علم نحو کے بغیر ممکن نہیں۔ کیونکہ علومِ عربیہ میں علم نحو کو جو رفعت ومنزلت حاصل ہے اس کا اندازہ اس امر سے بہ خوبی ہو جاتاہے کہ جو بھی شخص اپنی تقریر وتحریر میں عربی دانی کو اپنانا چاہتا ہے وہ سب سے پہلے نحو کےاصول وقواعد کی معرفت کا محتاج ہوتا ہے کلام ِالٰہی ،دقیق تفسیر ی نکات،احادیث رسول ﷺ ،اصول وقواعد ،اصولی وفقہی احکام ومسائل کا فہم وادراک اس علم کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتا یہی وہ عظیم فن ہےکہ جس کی بدولت انسان ائمہ کےمرتبے اور مجتہدین کی منزلت تک پہنچ جاتاہے ۔عربی مقولہ ہے : النحو فی الکلام کالملح فی الطعام یعنی کلام میں نحو کا وہی مقام ہے جو کھانے میں نمک کا ہے ۔ قرآن وسنت اور دیگر عربی علوم سمجھنےکے لیے’’ علم نحو‘‘کلیدی حیثیت رکھتاہے اس کے بغیر علوم ِاسلامیہ میں رسوخ وپختگی اور پیش قدمی کاکوئی امکان نہیں ۔ قرنِ اول سے لے کر اب تک نحو وصرف پرکئی کتب اور ان کی شروح لکھی کی جاچکی ہیں ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے۔کتب ِنحو میں ’’ہدایۃ النحو‘‘ کا شمار نحوکی اہم بنیادی کتب میں ہوتا ہے۔ یہ کتاب دینی مدارس کے متوسط درجۂ تعلیم میں شامل نصاب ہے۔ اختصار وطوالت سے منزہ انتہائی جامع اور کثیر فوائد کی حامل ہے ۔کئی اہل نے اس پر شرح وحواشی کی صورت میں کام کیا ہے۔ زیرتبصرہ کتاب ’’بدایۃ النحو شرح ہدایۃ النحو‘‘بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ یہ کتاب دراصل استاذی المکرم فضیلۃ الشیخ حافظ عبد الرشید ﷾ کے ان تدریسی دورس کی کتابی صورت ہے جو انہوں نے جامعہ لاہور الاسلامیہ،لاہور میں ہدایۃ النحو کو کلاس میں پڑہاتے ہوئے پیش کیے۔ جسے ان کے ایک ہونہار شاگرد محترم حافظ فیض اللہ ناصر﷾ نے بڑی عرق ریزی سے مرتب کیا استاد محترم سے نظر ثانی کروا کر افادۂ عام کے لیے شائع کیا ہے ۔موصو ف کی یہ علمی کاوش   قابل تحسین وتعریف ہے۔ یہ کتاب طلبہ اور اہل علم مدرسین کے لیے انتہائی مفید ہے ۔اللہ تعالیٰ طالبانِ علم کواس سے مستفید فرمائے اوراستاذی شیخ عبد الرشید خلیق﷾ اور برادر حافظ فیض اللہ ناصر صاحب کی اس کاوش کوشرفِ قبولیت سے نوازے (آمین)شیخ عبد الرشید خلیق صاحب   طلباء کےساتھ ہمدردی اور شفقت رکھنے والے انتہائی قابل ترین اور کامیاب مدرس ہیں۔ آپ نے طویل عرصہ جامعہ رحمانیہ، لاہور میں تدریس کے فرائض انجام دیئے جامعہ سے سیکڑو ںسند فراغت حاصل کرنے والے طلبا   سمیت جامعہ کے کبار وممتاز فاضلین(مولانا محمد شفیق مدنی ،قاری عبد الحلیم، حافظ اسحاق زاہد، رانا طاہرمحمود، شیخ ارشدسندھی ، ڈاکٹر حافظ حسن مدنی ،قاری صہیب احمد میر محمدی، مولانا محمد اجمل بھٹی ،قاری حمزہ مدنی ،ڈاکٹر حافظ انس نضر، قاری عبد السلام عزیزی ،ڈاکٹر محمد اسلم صدیق حفظہم اللہ وغیرہم) بھی آپ کے شاگرد ہیں۔ اللہ تعالیٰ موصوف کی طویل تدریسی ودعوتی خدمات کو قبول فرمائے   اور انہیں صحت وتندرستی سے نوازے (آمین) مرتب کتاب حافظ فیض اللہ ناصر﷾ (فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور) اس کتاب کے علاوہ بھی تقریبا نصف درجن کتب کےمترجم ومرتب ہیں۔تصنیف وتالیف وترجمہ کے میدان میں موصوف کی حسنِ کارکردگی کے اعتراف   میں ان کی مادر علمی جامعہ لاہورالاسلامیہ،لاہور نے2014ء کے آغاز میں انہیں اعزازی شیلڈ وسند سے نوازاہے ۔اللہ تعالیٰ ان کے علم وعمل اور زورِ قلم میں اضافہ فرمائے۔آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ الکتاب 6
مقدمۃ الکتاب 7
فصل: مبادیات نحو 10
فصل: کلمہ کا بیان 12
اسم کا بیان 15
فعل کا بیان 17
کلام کا بیان 22
اسم معرب کا حکم 28
اسم کے اعراب کی اقسام 30
منصرف اور غیر منصرف کا بیان 39
اسم فاعل کا بیان 54
تنازع فعلین کا بیان 59
مفعول مالم یسم فاعلہ کا بیان 67
مبتدا و خبر کا بیان 68
انَّ وغیرہ کی خبر کا بیان 73
کَانَ وغیرہ کے اسم کا بیان 75
مَاولَا مشابہ بلیس کے اسم کا بیان 77
لاءِ نفی جنس کی خبر کا بیان 78
مفعول مطلق کا بیان 81
مفعول بہٖ کا بیان 83
مفعول فیہ کا بیان 90
مفعول لہ کا بیان 92
مفعول معہ کا بیان 93
حال کا بیان 95
تمز کا بیان 97
مستثنیٰ کا بیان 99
صفت کا بیان 117
عطف بحرف کا بیان 120
تاکیس کا بیان 124
بدل کا بیان 128
عطف بیان کا بیان 130
مضمرات کا بیان 135
اسم اشارہ کا بیان 140
اسم موصول کا بیان 142
اسمائے افعال کا بیان 145
اسمائے اصوات کا بیان 147
اسمائے مرکبات کا بیان 148
کنایات کا بیان 150
ظروف کا بیان 154
اسمائے عدد کا بیان 163
تذکیر و تانیث کا بیان 168
تثنیہ کا بیان 171
اسم جمع کا بیان 174
مصدر کا بیان 181
اسم فاعل کا بیان 184
اسم مفعول کا بیان 187
سفت مشبہ کا بیان 189
اسم تفضیل کا بیان 193
فعل مرفوع کا بیان 204
فعل منصوب کا بیا 205
فعل مجزوم کا بیان 209
فعل مالم یسم فاعلہ کا بیان 217
فعل لازم و متعدی کا بیان 220
افعال قلوب کا بیان 222
افعال ناقصہ کا بیان 225
افعال مقاربہ کا بیان 230
افعال تعجب کا بیان 232
افعال مدح و ذم کا بیان 234
حروف جارہ کا بیان 237
حروف مشبہ بالفعل کا بیان 249
حروف عطف کا بیان 255
حروف تنبیہ کا بیان 261
حروف نداء کا بیان 262
حروف ایجاب کا بیان 263
حروف زیادۃ کا بیان 265
حروف تفسیر کا بیان 267
حروف مصدر کا بیان 268
حروف تخصیص کا بیان 269
حروف توقع کا بیان 271
حروف استفہام کا بیان 273
حروف شرط کا بیان 275
حروف ردع کا بیان 279
تائے تانیث ساکنہ کا بیان 280
تنوین کا بیان 282
نون تاکید کا بیان 282

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
10.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like