برکت اس کے حصول اور اس سے محرومی کے اسباب

برکت اس کے حصول اور اس سے محرومی کے اسباب

 

مصنف : ابو حذیفہ ابراہیم بن محمد

 

صفحات: 203

’’برکت‘‘ کا موضوع ان دینی موضوعات میں سے ہے جن میں انتہائی قوی وعمیق پیغام ہے اور اس پر خالص اسلامی رنگ ہے۔ اسلام نے روح اور مادہ کے درمیان توازن پیدا کیا ہے اور اس کے لیے کچھ چیزیں بنائی ہیں جن سے روحانی اور مادی دونوں اقدار حاصل ہوں‘ چنانچہ ساری عبادات میں روحانی اور مادی دونوں فوائد رکھے گئے ہیں مثلا نماز میں روحانی سکون واطمینان یعنی بندے کے فطری تقاضہ بندگی کی طرف میلان کے ساتھ مادی فائدہ یہ ہے کہ بھائی چارگی‘ تعاون ومساوات ہوتی ہے‘ ایسے ہی برکت سے بھی ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ اللہ ہم سے راضی ہے اور ہمارے اعمال صالحہ مقبول ہو رہے ہیں اور نتیجۃً ہمارے رزق میں برکت ہو رہی ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب  بھی برکت  اور اس کے حصول کے اسباب کون کون سے ہیں اور کن اسباب وذرائع یا گناہوں کی وجہ سے ہم برکت کی نعمت سے محروم کیے جاتے ہیں کو بیان کیا گیا ہے۔ برکت کے مفہوم واقسام کو بھی بیان کیا گیا ہے اور کتاب کو مختصر انداز میں اور کتاب وسنت اور سلف کے اقول سے پوری دلیل سے پیش کیا گیا ہے۔ اس کتاب کے مطالعے سے عوام کم وقت میں زیادہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔ یہ کتاب’’ برکت  اس کے حصول اور اس سے محرومی  کے اسباب ‘‘ ابو حذیفہ ابراہیم بن محمد کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 9
مقدمہ 11
پہلی فصل ،رزق اسلامی نقطہ نظرسے 15
لغت میں برکت کامعنی 20
دوسری فصل:قرآن کریم میں برکت 22
برکت کامبارک مفہوم 32
تیسری فصل: کون سی چیزیں برکت لاتی ہیں اور 34
قرآن کریم کی برکت 36
قرآن کریم پر عمل کرنےکی برکت 41
قرآن کریم کی تلاوت کی برکت 42
معوذتین کی برکت 44
تقویٰ اللہ پر ایمان لانے اوراس پر توکل کرنےکی برکت 46
تمام کاموں میں بسم اللہ کہنا 53
کھانے اورپینے کےبعد الحمد اللہ کہنا 56
گھرمیں داخل ہونےاورنکلتے وقت بسم اللہ کہنا 57
جماع کےوقت بسم اللہ کہنا 58
برکت کےلیے تمام احوال میں بسم اللہ کہنا 58
شکار کرنےکےوقت بسم اللہ کہنا 59
نیاکپڑاخریدتےوقت بسم اللہ کہنا 60
اکٹھاکھانے میں بغلی کھانوں میں برکت 61
مومن کافر کےبرعکس ہوتاہے 63
بعض کھانوں کی فضیلت 64
دودھ میں آسمان کی برکت شامل ہے 67
مدینہ کےعجوہ کھجور کی فضیلت 69
شہد کی فضیلت 70
کھانےکی عزت کرناانگلیاں چاٹنا اورگرم کھانا نہ کھانا 74
ناپ تول پوری کرنےمیں برکت 80
سحری کی برکت 82
ماءزم زم کی برکت 86
مبارک زیتون کادرخت 88
جگہوں کی برکت 93
مسجداقصیٰ اوراس کےاردگرد کی برکت 96
ان جگہوں پر رہنا جن سے برکت بندھی ہوئی ہے 101
شب قدر اورروزہ کی برکت 102
شہررمضان کی برکت 104
عیدین کی برکت 107
عدل کی برکت 108
کثرت استغفار 108
صدقہ ،سخاوت ،کرم اوراللہ کی راہ میں خرچ کرنا 114
صدقہ اورخرچ کرنےکےآداب 117
حلال مال کمانا اورمشتبہ چیزوں سےبچنا 120
حسن سلوک ،صلہ رحمی ،نرمی اوراچھا اخلاق 123
طلب علم  ورزق کےلیے صبح صویرے نکلنا 128
کثرت سےاللہ کاشکراداکرنااوہمیشہ دعاکرتےرہنا 132
تنگ دست پر نرمی کرنا،مسلمانوں کی مدد کرنا، 136
بیع میں سچ بولنا 141
روزی تلاش کرنےکےلیے تجارت اورسفر 149
بغیرلالچ کےمال لینابرکت کاسبب 153
شادی کرنےسے روزی میں برکت ہوتی ہے 154
کھجور کادرخت اوراس کاپھل بابرکت ہے 157
بکری ،چوپایہ اورگھوڑاپالنا اوربکری کےباڑہ میں نماز 159
گھوڑے کی برکت 161
پچھنا لگوانے میں برکت 166
اہل خیر کےاندر برکت پائی جاتی ہے 171
جماعت میں برکت 173
علماء کےاندر اوران کےساتھ رہنابرکت ہے 174
تمام مواقع پر برکت کی دعا 176
کھاناکھانےسےپہلے اوربعد میں برکت کی دعاکرنا 176
نومولود کےلئے برکت کی دعا کرنا 177
شادی کرنےوالے کےلیے برکت کی دعاکرنا 178
نئی چیزیں خریدنے پر برکت کی دعاکرنا 179
نظر لگ جانے کااندیشہ ہوتو برکت کی دعاکرنا 180
جسے دردہواس کےلیے برکت کی دعا کرنا 181
انصار ومہاجرین کےلیے برکت کی دعاکرنا 181
کثرت مال واولاد اوراس پر برکت کی دعاکرنا 182
دعااستخارہ 182
وقت کی برکت 185
وقت کی خاصیت 190
چوتھل فصل:برکت سےمحرومی کےاسباب 195
رحمت زحمت نہ بنے 197
خاتمہ 200

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like