بزم ارجمنداں

بزم ارجمنداں

 

مصنف : محمد اسحاق بھٹی

 

صفحات: 635

 

’بزم ارجنداں‘ کے نام سے ہم مولانا اسحاق بھٹی کے تیار کردہ سوانحی خاکوں کو ’کتاب و سنت ڈاٹ کام‘ میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ جس میں مولانا نے برصغیر کی 19 مشہور شخصیات کا انتخاب کر کے ان کے زندگی کے بارے میں اپنے تاثرات قلمبند کیے ہیں۔ مولانا ان حضرات کے بارے میں اپنے تاثرات و مشاہدات ضبط تحریر میں لائے ہیں جن سے ان کے تھوڑے یا زیادہ مراسم و تعلقات رہے ہیں۔ اس فہرست میں مقرر و واعظ بھی ہیں، میدان صحافت کے شہسوار بھی اور درس و تدریس سے تعلق رکھنے والے بھی۔ مولانا ہر ایک بارے میں اپنی یادداشتیں اور واقعات نہایت بے تکلفی سے صفحات قرطاس پر منتقل کرتے چلے گئے ہیں۔ بھٹی صاحب کا اسلوب نگارش ایسا دلچسپ ہے کہ قاری اسے پڑھنا شروع کر دے تو اس میں جذب ہو جاتا ہے۔ الفاظ دست بستہ ان کی خدمت میں حاضر رہتے ہیں اور لاکھوں کا جم غفیر ان کی مٹھی میں ہوتا ہے۔ انھوں نے جس شخصیت پر بھی لکھا ہے  اس کا پورا سراپا اپنے قارئین کے سامنے لے آئے ہیں۔

 

عناوین صفحہ نمبر
ابتدائیہ 5
حرفے چند 7
حرف گفتی 9
مولانا ابو الکلام آزاد 17
مولانا ثناء اللہ امر تسری 137
مولانا محمد علی لکھوی 195
حافظ عبداللہ روپڑی 259
مفتی محمد حسن امر تسری 289
داکٹر خلیفہ عبدالحکیم 309
مولانا عبدالکریم گرنتھی 339
شاہ محمد جعفر پھلواروی ندوی 351
مولانا عبدالمجید سوہدروی 401
رئیس احمد جعفری ندوی 421
قاضی عبدالعزیز منصوری پوری 473
مولانا محمد صدیق لائل پوری 491
حکیم عبدالشکور شکراوی 503
مفتی جعفر حسین 519
میاں محمد شفیع 527
مولانا معین الدین لکھوی 533
ڈاکٹر اسرار احمد 567
مولانا عبداللہ گورداس پوری 601
ڈاکٹر ابو سلمان شاہ جہان پوری 615

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
17 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like