بشریٰ

بشریٰ

 

مصنف : مولانا عنایت رسول عباسی

 

صفحات: 507

 

چونکہ نبی کریم ﷺ کو اللہ  تعالی نے ایک عالمگیر دین دیکر دنیا میں بھیجنا تھا ،چنانچہ ان کی آمد کے تذکرے  تورات وانجیل اور زبور  جیسی آسمانی کتب میں بھی موجود تھے۔انجیل برنا باس اناجیل اربعہ میں  سے سب سے  زیادہ معتبر اور مستند انجیل ہے ،جو سیدنا عیسی  ؑ کی تعلیمات و سیرت اور اقوال کے بہت زیادہ قریب  ہے۔یہ عیسائیوں کی اپنی بد قسمتی ہے کہ وہ اس انجیل کے ذریعہ سے اپنے عقائد کی تصحیح اور سیدنا  عیسی﷤ کی اصل تعلیمات کو جاننے کا جو موقع ان کو ملا تھا اسے محض ضد کی بنا پر انہوں نے کھو دیا ہے۔ اس انجیل میں متعدد ایسی بشارتیں پائی جاتی  ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے بارے میں برنا باس نے سیدنا عیسیٰ﷤سے روایت کی ہیں ۔ ان بشارتوں میں کہیں سیدنا عیسیٰ﷤نبی کریم ﷺ کا نام لیتے ہیں ، کہیں ’’ رسول اللہ ‘‘ کہتے ہیں ، کہیں آپ کے لیے ’’ مسیح‘‘ کا لفظ استعمال کرتے ہیں ، کہیں ’’قابل تعریف‘‘(Admirable) کہتے ہیں ، اور کہیں صاف صاف ایسے فقرے ارشاد فرماتے ہیں جو بالکل لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کے ہم معنی ہیں ۔اسی طرح انجیل  یوحنا میں  تین مقامات  میں لفظ””فارقلیط “” آ یاہے۔ ”فارقلیط”کلمہ ٔ یونانی ہے جس کا معنی کسی شخص کی تعریف اور حمد و ثنا بیان کرنے کے ہیں اور فرانسیسی زبان میں بھی اس لفظ کا معنی ”پاراکلت” یعنی یونانی ”فارقلیط” کاہی مفہوم ہے جو عربی میں لفظ محمد ﷺ کا ہے ۔۔ زیر تبصرہ کتاب”بشری”  مولانا عنایت رسول عباسی  چریاکوٹی کی تصنیف ہے ،جس میں نبی کریم ﷺ کے متعلق انہی تمام بشارتوں کو ایک جگہ جمع کردیا گیا ہے۔اور اہل کتاب کو قبول اسلام کی دعوت حق دی گئی ہے۔اللہ تعالی مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے ۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ نوشتہ شمس العلماء مولانا امین صاحب عباسی چریا کوٹی (مولوی فاضل ) پروفیسر عربی ڈھاکہ یونیورسٹی 1
ترجمہ منصف کتاب علامہ مولانا عنایت رسول صاحب عباسی مرحوم 17
تمہید منصف 1
بحث مسٹرگاڈ فری ہگھس 2
(لفظ فار قلیط کی تحقیق میں )
مقدمہ مصنف تاریخ بنائے مکہ اور اسماء مکہ 7
علم ماہیات و نجوم کی بنیاد حضرت آدم نے ڈالی 8
حاشیہ تحقیق قدم (لفظ عبرانی ) 8
اولاد سام بن نوح 9
قصہ ہابیل و قابیل توریت ( حاشیہ ) 9
ممالک کی قدیم حد بندی ( مطابق تاریخ یہود) 10
سفر ہیا شار ( قدیم تاریخ یہود میں ہابیل و قابیل کا واقعہ ( حاشیہ ) 11
حضرت ابراہیم کا پناہ لینا 12
حضرت اسمعیل و اسحق و ہاجر کا نزاع 1
حضرت سارہ پر جادو کرنے کا الزام اور اس کا جواب 14
حضرت ابن عباس کی حدیث کی تحقیق 16
خانہ کعبہ کی چوتھی بنا 17
باب اول بیان میں اس خبر کے جو متعلق بالخیل ہے 18
تحقیق لفظ فارقلیط 19
لفظ فرء کی تحقیق 20
لفظ مقلاط کی تحقیق 21
باب دوم متعلق بہ کتب 26
حضرت ہاجرہ کا خواب ربی سلیمان یرجی کی 27
تفسیر کی تردید 30
حضرت ابراہیم کی دعا 31
حضرت اسحاق کی دعا 32
حضرت موسی ٰ سے اہل مدین کی جنگ اور یژب کی تحقیق 41
ایوب کے 11باب 13آیۃ کی بشارت 48
موسیٰ کی 5 کتاب 18 باب 49
حضرت موسیٰ پر کلمات عشرکا نزول اور اس کا واقعہ 50
حضرت موسیٰ و نبینا ﷤ کے معجزات کا مقابلہ 53
حضرت موسی کی خبران کی وفات سے پہلے 54
بیر سبع کی تحقیق 56
فاران کے محل وقوع کی تحقیق وحضرت موسی کا سفر 58
حدیث سیحون و جیحون و فرات و نیل کی تحقیق ( حاشیہ) 70
حضرت موسیٰ کا خطبہ جملہ 78
بنی اسرائیل کے سامنے ارض ہواب میں 78
نبی اسرائیل کا ملک شام میں جہاد سے انکار کرنا اور خدا کا غضب 80
سورہ نصر سے وحی حضرت داؤد کی مطابقت 87
مبادی عالیہ آپ کی گواہی دیں گے 88
حضرت موسی نے ملبان وحی آپ کو قوی کہا ( حاشیہ ) 88
ربی سلیمان یرجی کی تفسیر 89
ہوشیع نبی کی پیشن گوئی 97
انسانی قربانی اور اس کا ہنود میں قدیم رواج 98
یہود بنی قریظہ و بنی نضیر و یہود خیبر کا ذکر 110
مدت قیام شریعت موسویہ بحساب جمل ( حاشیہ ) 113
بشارت رسول اکرم صلعم بحااب جمل 128
واقعہ سریہ رجیع 137
حضرت داؤد کے لفظ بیاہ اور احمد کے عدد بحساب قصیر ایک ہیں 142
حضرت داؤدکی بشارت 145
بقیہ سلسلہ بشارت موسیٰ 150
زمانہ بخت نصر 157
غزوہ بدر 163
فتور وحی کی تحقیق اور قسطلانی سے اختلاف 173
زبور 96سے اشارہ قرآن پاک کی طرف 175
حضرت موسیٰ کے زمانہ میں صلوۃ ذات الرکوع و السجود نہ تھی 179
بیت المقدس اور دھندھلی بتی سے مراد توریت 185
قصہ فتح مکہ 194
تفسیر اشعیا باب 43 212
واضح پیشین گوئی 219
مذہب صائبی و ثابت بن قرہ 224
معجزہ حقیقتاً خدا کا فعل ہی 229
تصرفات مرکبات عنصریہ کا ذکر و معجزات رسول اکرم صلعم 231
معجزہ القمر پر اعتراض اور اس کا جواب 233
معجزہ شق القمر استدلال 235
احادیث متعلق شق القمر 236
تحقیق معجزہ شق قمر اور سورج کالوٹنا ( حاشیہ ) 238
مقام گیعون میں حضرت یوشع کے کہنے سے سورج ٹھہر گیا 239
بیان معجزہ و سحر 240
خرق عادت کی بحث 242
حضرت موسی وفرعون کا قصہ 245
روح کے خواص 247
امام الحرمین ابو سعد متولی کی رائے 250
حضرت سلیمان کے زمانہ سے بنی اسرائیل میں سحر شروع ہوا 250
ہاروت وماروت کا قصہ 251
معجزات وکرامت کے متعلق حکماکی رائے ( حاشیہ) 253
نبی اسرائیل کے دو باشاہوں کا قصہ 254
مسخ توریت کی خبر 258
عدی بن حاتم کی روایت 259
سلطنت بنی عباس 263
زحل و مریخ کی حفاظت 268
صفینانبی کی بشارت 271

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like