دستور حیات

دستور حیات

 

مصنف : سید ابو الحسن علی ندوی

 

صفحات: 243

 

’دستور حیات‘ مولانا ابو الحسن علی ندوی کی وہ تصنیف ہے جس میں انھوں نے نفع عام کے لیے ضروری دینی تعلیمات، روزہ مرہ کے فرائض و اعمال، اسلامی اخلاق اور  انفرادی و اجتماعی زندگی کی ہدایات کو رقم کیا ہے تاکہ ایک اوسط درجے کا مسلمان اس کو زندگی کا دستور العمل بنا سکے۔ اس سے قبل اس موضوع پر امام غزالی کی شہرہ آفاق کتاب ’احیاء العلوم‘ منظر عام پر آ چکی ہے۔ سیدنا عبدالقادر جیلانی نے بھی ’غنیۃ الطالبین‘ لکھ کر اس موضوع کو بہت سہل انداز میں بیان کیا۔ اسی طرح حافظ ابن قیم نے ’زاد المعاد‘ لکھ کر عوام کی اصلاح و تربیت میں اہم کردار ادا کیا۔ مولانا ابو الحسن علی ندوی نے بھی اپنے دور کے تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے اس موضوع کو آگے بڑھایا اور اس کا مکمل حق ادا کر دیا۔ انھوں نے سب سے پہلے عقیدے کے مسائل کو جگہ دی ہے اور دقیق بحثوں سے صرف نظر کرتے ہوئے آسان انداز میں عقیدے کے بعض اساسی مسائل کو قلمبند کیا ہےجنھیں معمولی سمجھ بوجھ والا انسان بھی آسانی کےساتھ سمجھ سکتا ہے۔اس کے علاوہ انھوں نے اذکار مسنونہ اور جہاد کے موضوع پر مستقل ابواب قائم کیے ہیں۔ تہذیب اخلاق اور نفس ربانی کی تربیت کے عناوین سے ایسی گزارشات کی ہیں کہ جن کی روشنی میں ایک مسلمان اپنے نظام زندگی کو شرعی تقاضوں کے مطابق آسانی سے ڈھال سکتا ہے۔ مولانا نے شرعی احکام و مسائل کو رقم کرتے ہوئے غیر جانبداری دکھانے کی پوری کوشش کی ہے لیکن بعض جگہوں پر ان کے منہج سے اختلاف کی گنجائش موجود ہے۔ لاریب یہ کتاب تاثیر و افادیت کے اعتبار سے انتہائی مفید ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ مصنف 5
دین اسلام کا مزاج اور اس کی نمایاں خصوصیات 20
اہل سنت والجماعت کے عقائد 59
صحیح عقائد کا حقیقی سرچشمہ اور قابل اعتماد ماخذ 59
بنیادی اسلامی عقائد 69
توحید،دین خالص اور شرک کی حقیقت 75
عالمگیر مشرکانہ جاہلیت کا استیصال 80
شرک جلی کی اہمیت کم کرنا اور اس سے صرف نظر کرنا جائز نہیں 83
عبادات 89
اسلام میں عبادات کا مقام 89
نماز میں رسول اللہ ﷺ کا طریقہ 95
جج و عمرہ کے بارے میں طریقہ واسوہ نبوی 114
خاص موقعوں اور خاص وقتوں کے اذکار اور مسنون دعائیں 125
عام اذکار واوراد 139
رسول اللہ ﷺ کی چند جامع دعائیں 145
راہ خدا میں جہاد 151
تہذیب اخلاق وتزکیہ نفس 161
آپ کے اخلاق حالیہ پر ایک نظر 173
شمائل نبوی ﷺ 177
تہذیب اخلاق اور تزکیہ نفس کی ربانی تربیت گاہ 187
اخلاص 188
استقامت 190
ایثار وقربانی 194
مسلمان کے مسلمان پر حقوق 195
مسلمان معاشرہ جو نبوی تعلیمات اور ارشادات پر قائم ہے 201
فضائل ومکارم اخلاق اور تقویٰ وعقلمندی کے تقاضے 205
مغربی تمدن سے اس کا تضاد 208
کچھ تجربے،کچھ مشورے 212

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like