داؤدی بوہرے ایک اجمالی تعارف

داؤدی بوہرے ایک اجمالی تعارف

 

مصنف : محمد فہد حارث

 

صفحات: 66

 

داؤدی بوہرہ اہل تشیع کی اسماعیلی شاخ کا ایک ذیلی فرقہ ہے۔ شیعہ حضرا ت بارہ اماموں کو مانتے ہیں جبکہ بوہری فرقے کے لوگ امام جعفر صادق کے بعد کسی بھی امام کو نہیں مانتے۔بوہری فرقہ کے عقائد اور شیعہ رافضیوں کے عقائد میں کوئی خاص فرق نہیں ہے بلکہ بوہری فرقہ دراصل رافضیوں کی ہی ایک شاخ ہے ۔ یہ فرقہ اپنے عقائد کفریہ کی بنا پر کافر ومرتد اور دائرہٴ اسلام سے خارج ہے۔ زیر نظر رسالہ ’’داؤدی بوہرے ایک اجمالی تعارف‘‘ جناب فہد حارث صاحب کی فیس بک پر اقساط کی صورت میں نشر کی جانے والی ان تحاریر کا مجموعہ ہے جو کہ  داؤدی بوہرہ مذہب سے  تعلق رکھنے والے حضرات کے عقائد  اور رسوم و رواج کے سلسلے میں رقم کی گئی تھیں۔ بعد ازاں فہد حارث نے افاد ۂ عام کےلیے اسے کتابی صورت میں مرتب کر کے شائع کیا ہے۔ فاضل مرتب  نےاس کتابچہ میں  داؤدی بوہروں کا نہایت اجمالی تعارف  پیش کیا ہے۔اس کتابچہ میں بوہروں سے متعلق زیادہ تر وہ معلومات درج کی ہیں جو کہ ان کے ساتھ وقت گزار کر اور ان سے براہ راست استفادہ کرکے اخذ کی گئی ہیں۔ہندوستان پاکستان میں اہل تشیع فرقہ سے تعلق رکھنے والے داؤدی  بوہروں کے طرزِ معاشرت پر یہ   ایک  اہم رسالہ ہے اس رسالہ  کے مطالعہ سے قارئین کو اس مذہب و مسلک کے پیروکاروں کے بارے میں بہت کچھ نیا جاننے کو ملے گا۔

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 7
انتساب 12
دوؤدی بوہرے۔ایک اجمالی تعارف 13
اہل تشیع اورآغاخانیوں سے اختلاف 14
ہندوستان میں طیبی دعوت کی آمد اوردعوتی مرکزکی منتقلی 15
53ویں داعی کےمتعلق اختلاف 18
داؤدی بوہروں کےمذہبی رسم ورواج 19
مراسمِ محرم میں اثناعشریوں سےاختلاف 20
مخصوص مصلیٰ اورلباس 21
ہندوؤں سے تنفرکابوہروں کےرہن سہن پراثر 22
کھاناکھانےکےمخصوص اطوار 23
خواتین کی عدت اوربچوں کونظرِ بدسے بچانےکےطریقے 24
داڑھی وپردہ 25
سود 26
کاروباری ذہن 27
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی قبرکےلیےسونےکاجنگلہ 28
جماعت میں شادیاں 29
داعی مطلق یعنی سیدناکوگھرمیں برکت کےلیےگھر پردعوت دینا 30
بوہروں کاطرزِ معاشرت 31
مساوات وبرابری 36
شادی کی تقریبات 37
محرم کی مجالس 38
خواتین کی تعلیم 39
بوہری مراکز 40
داؤدی بوہروں کی حکمران ملکہ سیدہ ارویٰ الصلیحی المعروف ملکہ حرہ 42
جامعہ الازہر 50
فاطمین مصرکےشاندارکتب خانے 51
بوہروں کےائمہ 57
بوہروں کامذہب 58
بوہروں کےمذہبی مناصب 61
بوہروں کےمذہبی نظریات 62

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
1.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like