دعوت دین کس چیز کی طرف دی جائے؟

دعوت دین کس چیز کی طرف دی جائے؟

 

مصنف : ڈاکٹر فضل الٰہی

 

صفحات: 182

 

اسلام اپنی مکمل جامعیت اور پوری وسعتوں کے ساتھ دعوتِ دین کا موضوع ہے۔ اس حوالے سے ضروری ہے کہ مبلغ اسلام کے تمام گوشوں کی طرف دعوت دے۔ لیکن بنیاد عقیدہ توحید کو بنائے۔ کیونکہ اسوہ انبیاء سے یہی مترشح ہوتا ہے۔ زیر نظر کتاب میں پروفیسر ڈاکٹر فضل الہٰی نے ان گوشوں کو بالتفصیل بیان کیاہے جن کی طرف دعوت دین دی جانی چاہیے۔ مؤلف کا کہنا ہے کہ مبلغ کو چاہیے کہ وہ توحید و رسالت کی دعوت کے بعد موضوعات کے انتخاب میں مخاطب لوگوں کے احوال و ظروف اور فکری، عقلی اور دینی استعداد سے چشم پوشی نہ کرے۔ انھوں نے کتاب میں اس چیز کی بھی وضاحت کی ہے کہ اپنی دعوت کو مخصوص فرقے، مذہب یا گروہ کی طرف بلانے کی بجائے صرف اور صرف کتاب و سنت کی طرف دعوت دی جائے۔ کتاب کی تمام تر معلومات کی بنیاد کتاب و سنت ہے اور کتاب کا موضوع اچھی طرح واضح کرنے کے لیے اہل علم کے اقوال بھی نقل کیے گئے ہیں۔
 

عناوین صفحہ نمبر
تمہید 17
کتاب کی تیاری میں پیش نظر باتیں 18
خاکہ کتاب 19
شکر ودعا 20
مبحث اول۔موضوع دعوت 21
مبحث دوم۔دعوت دین میں توحید کا مقام 51
مبحث سوم۔دعوت دین میں رسالت کی حیثیت 83
مبحث چہارم۔مخاطب لوگوں کے حالات کا خیال رکھنا 109
مبحث پنجم۔صرف کتاب وسنت کی طرف دعوت دینا 145
حرف آخر 161
خلاصہ کتاب 161
اپیل 166
فہرست مصادر ومراجع 167

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like