دعا دوا اور دم سے مسنون علاج

دعا دوا اور دم سے مسنون علاج

 

مصنف : محمد اسماعیل ساجد

 

صفحات: 266

 

اس میں کوئی شک نہیں جادو، نظر اور حسداور ان سب کادوسروں پر اللہ کے حکم سےاثر انداز ہوجانا یہ عین حق اور درست بات ہے  قرآن وسنت میں اس کاثبوت موجود ہے۔ قرآن مجید کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ جادو کا عمل مختلف انبیاء ﷩ کے عہد میں جاری تھا ۔جیساکہ قرآن مجید کے مختلف مقامات پر سیدنا صالح، موسیٰ،سلیمان﷩ کےعہد میں جادو اورجادوگروں کاتذکرہ موجود ہے اور یہ موضوع انتہائی حساس ہے ۔ آج اس بنیاد پر بے شمار لوگوں نےاپنی مسندیں سجا رکھی ہیں۔ جادو کا توڑ کرنے اور جن نکالنے کے نام پر وہ سادہ عوام کا  دین، عزت، مال سب کچھ لوٹ رہے ہیں ۔ بڑے بڑے نیکوکار لوگ بھی اس دھندے میں پڑ چکے ہیں۔جادو کرنا اورکالے علم کےذریعے  جنات کاتعاون حاصل کر کے لوگوں کو تکالیف پہنچانا شریعتِ اسلامیہ کی رو سےمحض کبیرہ گناہ ہی  نہیں  بلکہ  ایسا مذموم فعل ہےجو انسان کو دائرۂ اسلام سے ہی خارح کردیتا ہے اور اسے واجب القتل بنادیتا ہے ۔جادو اور جنات  سے تعلق رکھنے والی بیماریوں کے علاج کےلیے کتاب وسنت  کے بیان کردہ طریقوں سے ہٹ کر بے شمار لوگ شیطانی  اور طلسماتی کرشموں کے ذریعے ایسے مریضوں  کاعلاج کرتے نظر آتے ہیں جن کی اکثریت تو محض وہم وخیال کے زیر اثر خود کو مریض سمجھتی ہے ۔جادوکا موضوع ان اہم موضوعات میں سے  ہے  جن کا بحث وتحقیق اور تصنیف وتالیف کے  ذریعے  تعاقب کرنا علماء کےلیے ضروری ہے  کیونکہ جادو عملی طور پر ہمارے  معاشروں میں بھر پور انداز سے موجود ہے اور جادوگرچند روپوں کے بدلے  دن رات فساد پھیلانے  پر تلے  ہوئے ہیں  جنہیں وہ کمزور ایمان والے  اور ان کینہ پرور لوگوں سے  وصو ل کرتے ہیں  جو اپنے  مسلمان بھائیوں سے بغض رکھتے ہیں  اورانہیں جادو کے عذاب میں مبتلا دیکھ کر خوشی محسوس کرتےہیں  لہذا علماء کے لیے ضروری ہے کہ جادو کے خطرے او راس کے  نقصانات کے متعلق لوگوں کوخبر دارکریں  اور جادو کا شرعی  طریقے  سے علاج کریں تاکہ  لوگ اس کے  توڑ اور علاج  کے لیے  نام نہادجادوگروں عاملوں کی طرف رخ نہ کریں۔ زیر نظر کتاب’’ دعا ، دوا اور دم سے مسنون علاج‘‘مولانا محمد اسماعیل ساجد﷾(مدیر جامعہ محمدیہ ،جام پور) کی  تالیف ہے  فاضل مصنف نے اس کتاب میں  زندگی کے تمام گوشوں میں نبی کریم ﷺ سے ثابت شدہ دعاؤں کو یکجا کردیا ہے۔ مسلمان  خواتین وحضرات  اس کتاب کے  استفادہ سے  روحانی وجسمانی بیماریوں کا علاج   جعلی عاملوں اور جھوٹے پیروں کارخ کرنے  کی بجائے خود بھی کرسکتے ہیں  بلکہ تھوڑی سے محنت  کر کے ایک ماہرروحانی وجسمانی معالج بھی بن سکتے۔(ان شاء اللہ) اللہ تعالیٰ اس کتاب کومصنف کے لیے صدقۂ جاریہ اور عامۃ الناس کے لیےنفع بخش بنائے ۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
اظہار تشکر 3
پیش لفظ 5
قرآن حکیم میں دعا کی اہمیت و عظمت 20
حدیث پاک میں دعا کی اہمیت و عظمت 22
دعا عبادت ہے 22
دعا عبادت کا مغز ہے 23
اللہ تعالیٰ کے نزدیک پیاری چیز 23
خالی ہاتھ لوٹانا اللہ تعالیٰ کے لیے عار ہے 24
دعا کرنے سے رحمت کے دروازے کھلتے ہں 25
دعا مومن کا ہتھیار ہے 26
دعا کی قبولیت کے اوقات 27
تہجد کا وقت 27
اذان اور اقامت کے درمیان کا وقت 27
خطبہ جمعہ کےوقت 28
مرغ کے بولنے کےوقت 28
روزہ افطار کرتے وقت 29
سجدہ کی حالت میں 29
قبولیت دعا کے مقامات 30
رکن یمانی 30
کن لوگوں کی دعا جلدی قبول ہوتی ہے 31
مظلوم کی بدعا سے بچو 33
بعض سورتوں کے فضائل
اعوذ باللہ اور بسم اللہ کے فضائل 34
سورۃ فاتحہ کی فضیلت 36
سورۃ البقرہ کی فضیلت 38
آیت الکرسی کی فضیلت 39
سورۃ کہف کی فضیلت 41
سورۃ یسین کی فضیلت 41
سورۃ فتح کی فضیلت 42
سورۃ ملک کی فضیلت 43
سورۃ واقعہ کی فضیلت 44
سورۃ نبا اور دوسری سورتوں کی فضیلت 44
اسمائے حسنیٰ کی فضیلت 46
جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ 49
درود شریف کے فضائل 50
استخارہ کی فضیلت 55
نماز استخارہ کی دعا 55
دعائے اسم اعظم 57
اللہ عز وجل کا ذکر
پریشان انسانیت کا واحد علاج 59
نماز حاجت کی دعا 60
علم میں اضافہ کی دعا 62
طلب رزق کی دعا 63
شکران نعمت کی دعا 64
اللہ تعالیٰ سے تکمیل انعامات کی دعا 64
دین پر استقامت کی دعا 65
حسن خاتمہ کی دعا 65
دنیا وآخرت کی بھلائی کی دعا 66
اعمال قبول ہونے کی التجا 67
بندگی کا اظہار 67
استغفار 69
سونے ، بیدار ہونے اور گھر سے متعلقہ دعائیں
سونے کے وقت کی دعائیں 73
رات کی بے چینی اور نیند نہ آنے کی دعائیں 78
گھر سے باہر نکلتے وقت کی دعا 78
گھر میں داخل ہونے کی دعا 79
بازار میں داخل ہونے کی دعائیں 80
نئے لباس کی دعا 81
عام لباس پہنتے وقت کی دعا 82
صبح و شام کے اذکار
سید الاستغفار 87
رات اور دن کے گناہوں کے ساتھ ساتھ صفایا 92
شب و روز کی الجھنون سے بچنے کا وظیفہ 93
پناہ مانگنے کی دعائیں
ہر آزمائش سے بچاؤ کی دعا 94
شیطان سے تحفظ کی دعا 94
شرک سے محفوظ رہنے کی دعا 95
زوال نعمت سے پناہ مانگنے کی دعا 95
غصے کی حالت میں دعا 97
غصہ کے وقت کی دعا 97
گمراہی سے پناہ مانگنے کی دعا 98
برے ہمسائے سے پناہ مانگنے کی دعا 99
دشمن سے خوف کے وقت کی دعائیں
ظالم حکمران کے شر سے بچنے کی دعا 101
بادشاہ یا کسی ظالم سے خوف کی دعا 103
کسی قوم سے ڈر کے وقت 106
دشمن کے شر سے بچنے کے لیے 107
مصائب و مشکلات اور قرض سے نجات کی دعائیں
پریشانیوں کی دعا 108
جب کوئی نقصان ہو جائے 111
تنگ دستی دور کرنے کی دعا 112
قرض کی ادائیگی کی دعا 113
رزق کی فراوانی کے لیے 115
مال تجارت میں برکت کی دعا 115
نکمی عمر سے بچنے کی دعا 117
فکر وغم سے نجات کی دعا 117
اسیر و قیدی کے لیے 118
مصیبت کے وقت کی دعا 119
مشکلات کے حل کے لیے 119
انتہائی گراں قدر دعا 120
مریض کی عیادت کے لیے دعائیں
مریض کے لیے دم 124
سکرات موت کے وقت کی دعا 125
جسمانی اور روحانی بیماریوں سے بچنے کے اذکار
جسم میں درد سے شفاء کے لیے دم 127
آنکھ میں درد کی دعا 127
دانت اور کان کے درد کی دعا 128
بخار کے وقت کی دعا 129
تپ رسیدہ کو دعا دینا 130
ضعف و کمزوری کی دعا 130
حادثات سے بچاؤ کی دعا 132
پاگل پن کا علاج 134
بیہوشی کا علاج 136
چار بیماریوں سے بچاؤ کا وظیفہ 137
اگر بلڈپریشر ہائی ہو جائے 137
اگر بلڈ پریشر لو ہو جائے 138
طب نبوی ﷺسےبیماریوں کا علاج
کلونجی میں ہر بیماری کی شفاء ہے 141
زیتون کاتیل 141
تلبینہ 142
شہد میں شفاء ہے 143
زم زم سے علاج 144
دل کے مریض کا علاج نبوی ﷺ 145
عجوہ جنت کا میوہ اور شفا ہے 147
اعلیٰ قسم کی پہنچان 147
نظر اور پلکوں کے لیے مفید 148
بکرے کی ران سے علاج 149
کدو سے شفا 149
دل کے مریض کے لیے حریرہ پکانا 151
خون روکنے کے لیے داغ لگانا 152
پاؤں کی موچ کا علاج 155
صدقہ سے علاج 158
نکاح سے متعلق دعائیں
خطبہ نکاح 159
دولہا دلہن کو دعا دینا 161
دلہن کوگھر لانے پر دعا کا حکم 162
اختلاط زوجین کے وقت کی دعا 162
صالح اور نزینہ اولاد کے حصول کی دعا 163
اپنی اور بیوی بچوں کی بھلائی کے لیے دعا 164
شام کےوقت بچوں کی نگرانی کا حکم 165
والدین کی مغفرت کی دعا 165
رمضان المبارک کی دعائیں
افطاری کے وقت کی دعائیں 168
افطاری کروانے والے کے حق میں دعا 169
لیلۃ القدر کی دعا 170
حج کی دعائیں
حج کے لیے احرام کی دعا 171
طواف کی دعائیں 172
رمی جمرات کی تکبیرات 177
قربانی کی دعا 177
مناسب مواقع پر مسنون دعائیں
بادل اور بارش کی دعائیں 179
بارش کی زیادتی کےوقت دعا 179
باران رحمت کی دعا 180
بارش کےبعد کی دعا 180
آندھی کی دعائیں 181
متفرق دعائیں
سفرکی دعا 182
سفر سے لوٹتے وقت کی دعا 182
دودھ پینے کی دعا 183
صدقہ دیتے وقت پڑھے 184
جسےچھینک آئے تو کہے 185
اپنا دل کینہ سے صاف رکھنے کی دعا 185
ناپسندیدہ چیز کو دیکھ کر دعا 186
پل صراط پر تکمیل نور کے لیے 188
دنیا  وآخرت کی بھلایاں سمیٹنے والی دعا 188
جنت میں یقینی داخلہ کا وظیفہ 190
شگون بد کی دعا 191
نماز جنازہ کی دعائیں
قریب الموت شخص کی دعا 192
قریب الموت شخص کو تلقین 192
جنازہ کی دعائیں 193
جنازہ دیکھ کر یہ دعا پڑھے 194
قبرستان میں داخل ہوتے وقت یہ دعا کرے 195
فوت شدہ اہل ایمان کے لیے 196
موت کی دعا کرنا منع ہے 196
شرعی دم
شرکیہ کلمات سے پاک دم جائز ہے 200
جادو کاشافی علاج بذریعہ دم، تعوذات اور جامع دعائیں 201
حسد کی حقیقت اور اس کا علاج
حسد کیا ہے ؟ 205
حاسد کا انجام 206
نگاہ حسد اور نظر بد 207
نظر بد کی حقیقت اور ا س کا علاج
نظر بد کے علاج کی بابت ہدایات نبوی ﷺ 211
نظر بد کا مسنون علاج 215
نظر بد سے متعلق ایک واقعہ 222
جادو اور اس کاعلاج
سحر کا علاج 224
جادو کے ذریعے جادو کا علاج جائز نہیں 225
آسیب زدہ (جنات) نکالنے کا عمل 226
جادو اتارنے کا مسنون طریقہ 235
جادو سے شفا کا عمومی علاج 236
خوف اور وہم میں مبتلا شخص کا علاج 239
جس کی عقل جادو وغیرہ کے سبب ماری گئی ہو اس کا علاج 240
آسیب زدہ گھر سے جنوں کو بھگانے کاعلاج 241
شیطان کے شر سے محفوظ ہونے کی دعا 247
دیوانگی کا علاج 248
جادو سے بچاؤ کے لیے عجوہ کھجور کا استعمال 248
شیطان جن بھوت وغیرہ سے خوف کےوقت کی دعا 249
حرز اعظم
حرزاعظم 251
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی دعا قبول ہو تو درج ذیل امور کو معمول زندگی بنا لیں 257

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like