عیسائیت کے باطل عقیدوں کی حقیقت قرآن اور بائبل کی روشنی میں

عیسائیت کے باطل عقیدوں کی حقیقت قرآن اور بائبل کی روشنی میں

 

مصنف : محمد ایوب عباسی

 

صفحات: 157

 

اللہ  رب العزت نے اپنی مخلوقات پر بے شمار احسانات  کیے ہیں جن میں سے سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ مخلوقات کی دنیا وآخرت کی ہر قسم کی اصلاح وفلاح اور نجات کے لیے نبوت ورسالت کا ایک مقدس اور پاکیزہ سلسلہ قائم کیا اور ہر نبی کو اپنے دور کے مطابق معجزات سے نوازا۔ اُن انبیاء میں سے صرف اور صرف نبیﷺ کی تعلیمات واحد ہیں جو محفوظ اور غیر تحریف ہیں وگرنہ یہود ونصاریٰ نے اپنے نبیوں کی شریعت میں تحریف کر دی اور اسے اپنے مطابق ڈھالنے کی کوشش کی‘ جیسا کہ حضرت عیسیٰؑ کو الوہیت ربانیت اور تثلیث جیسے عقائد میں منسلک کر دیا اور ان کی پاکیزہ شخصیات کے بارے میں خود ساختہ عقائد کو عام کیا۔ زیرِ تبصرہ کتاب میں عسائیوں کے ان باطل عقائد اور نظریات کا رد کیا گیا ہے جو انہوں نے اپنے نبی کے بارے میں عام کیے اور عیسائیت اس وقت اسلام کے بالمقابل پھیلنے والا دین ہے  اس لیے ان کے گمراہ کن عقائد کا رد کرنا نہایت ضروری ہے جو کہ اس کتاب میں کیا گیا ہے۔ اور مصنف نے تحقیق کر کے ان معلومات کو کتاب کی زینت بنایا ہے  جن سے ان کے عقائد کا رد ہوتا ہے۔اور عیسیٰؑ کے نبی مبعوث ہونے اور ان کی مصلوبیت کا بھی اناجیل اور قرآن کی روشنی میں جائزہ لیا گیا ہے۔ عام قاری کے لیے یہ کتاب بے حد مفید ہے کیونکہ اس کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ اور سہل زبان کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ کتاب’’ عسائیت کے باطل عقیدوں کی حقیقت ‘ قرآن اور بائبل کی روشنی میں‘‘ محمد ایوب عباسی کی تحقیقی اور علمی کاوش ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like