فیض الباری ترجمہ فتح الباری پارہ 24,23,22,

فیض الباری ترجمہ فتح الباری پارہ 24,23,22,

 

مصنف : محمد ابو الحسن سیالکوٹی

 

صفحات: 905

 

کتب حدیث میں جو مقام صحیح بخاری کو حاصل ہے کہ وہ کسی اور مجموعہ حدیث کے حصے میں نہیں آیا۔اس کتاب کی مقبولیت کا عالم یہ ہے کہ اب تک مختلف زبانوں میں اس کی سینکڑوں شرحیں اور حاشیے لکھے جا چکے ہیں۔زیر نظر شرح جو فیض الباری کے نام سے موسوم ہے مولانا محمد ابو الحسن سیالکوٹی کے قلم سے ہے۔مولانا سیالکوٹی ،شیخ الکل فی الکل سید نذیر حسین محدث دہلوی کے تلمیذ رشید تھے۔یہ کتاب پہلی مرتبہ 1870 میں شائع ہوئی اب اسے جدید انداز میں طبع کیا گیا ہے،جو شائقین کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی۔یہاں ایک بات کی وضاحت مناسب رہے گی کہ اس کتاب کے ٹائٹل پر یہ لکھا گیا ہے کہ یہ حافظ ابن حجر عسقلانی ؒ کی مشہور شرح بخاری فتح الباری کا ترجمہ ہے ۔لیکن عصی الاطلاق یہ بات امر واقعہ کے مطابق نہیں  اصل میں یہ ایک مستقل شرح ہے جس میں فتح الباری کے علاوہ ارشاد الساری،کو اکب الدراری ،تیسیرالقاری،منح الباری ،توشیح اور عمدۃ القاری سمیت بعض دیگر کتب حدیث سے بھی استفادہ کیا گیا جیسا کہ اس کتاب کے صفحہ 6پر یہ تصریح موجود ہے۔لہذا اسے فتح الباری کا ترجمہ قرار دینا مناسب نہیں ہےالبتہ بعض مقامات پر فتح الباری کا لفظی ترجمہ دیا گیاہے۔بہر حال ادارہ اس  عظیم الشان کتاب کو انٹرنیٹ پر پیش کر ہا ہے تاکہ ذوق علم رکھنے والے احباب اس سے مستفید ہو سکیں اور سلف کی خدمت حدیث سے امت کو روشناس کرایا جا سکے۔(یہ جلد بھی تین پاروں پر مشتمل ہے)۔
 

عناوین صفحہ نمبر
کتاب الطب
رقیہ یعنی منتر جھاڑپھونک جس کے ساتھ آنحضرت ﷺ کرتے تھے 642
دم کرنا جھاڑ پھونک میں 645
درد کی جگہ پر دم کرنے والے کا اپنا دائیاں ہاتھ پھیرنا 646
عورت کا مرد کودم کرنا 648
جس شخص نے دم نہیں کیا 649
شگون بدلینے کا بیان 652
غیب کی خبریں کہنا 656
جادو کا بیان 662
شرک اور جادو ہلاک کرنے والی چیزیں ہیں 671
کیا جادو نکالا جائے؟ 672
ایک کی بیماری دوسرے کو نہیں لگتی 682
گدھیوں کا دودھ  کا بیان 688
جب برتن میں مکھی گرپڑے 689
کتاب اللباس
جو شخص تکبر کے سوا اپنا تہہ بند کھینچ کر چلے 693
کپڑوں کو نیچے سے اٹھانا 695
جو شخص اپنے تہہ بند کو تکبر سے کھینچ کر چلے 696
چادروں کا بیان 703
جہاد میں صوف کا جبہ پہننا 707
پاجامے کا بیان 711
سرڈھانگنے کا بیان 713
چاروں اور سیاہ کملیوں کا بیان 719
سیاہ چادر کا بیان 722
سبز کپڑوں کا بیان 723
سفید کپڑوں کا بیان 724
ریشمی کپڑے کا بچھانا 732
سرخ کپڑے کا بیان 748
ایک جوتا پہن کر نہ چلے 754
سونے کی انگوٹھیاں 759
چاندی کی انگوٹھی 761
لوہے کی انگوٹھی 766
عورتوں کے واسطے انگوٹھی کا حکم 775
مونچھوں کے کاٹنے کا بیان 781
داڑھی بڑھانے کا بیان 794
گیسوؤں کا بیان 808
عورت کا اپنے خاوند کو دونوں ہاتھوں سے خوشبو لگانا 811
جو خوشبو لگانے کو رد نہیں کرتا 816
جو عورت دوسری عورت کا بدن گودائے 825
جو تصویر روندی جائے 832
جو لعنت کرتا ہے مصور کو 840
سوار کرنا عورت کا پیچھے مرد کے 845
کتاب الادب
ماں باپ کے ساتھ احسان کرے 847
نہ جہاد کرے مگر ساتھ اجازت والدین کے 849
ابتدا رسم دختر کشی 853
سلوک کرنا باپ کافر سے 860
صلہ رحم کرنا مشرک بھائی سے 861
برائی قتل اولاد کی 878
رحم کرنا آدمیوں اور چوپائیوں پر 882
اچھی اور میٹھی بات بولنا 894
ہرکام میں نرمی کرنا 895
مسلمانوں کا آپس میں ایک دوسرے کی مدد کرنا 896

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
21.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like