فتاوی ثنائیہ مدنیہ جلد1

فتاوی ثنائیہ مدنیہ جلد1

 

مصنف : حافظ ثناء اللہ مدنی

 

صفحات: 890

 

شرعی احکام و مسائل سے متعلقہ استفسارات کا کتاب و سنت کی روشنی میں جواب دینا،فتوی کہلاتا ہے۔اردو زبان میں فتاویٰ  پر بے شمار کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں۔زیر نظر فتاویٰ حضرۃ الاستاذ شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ خاں مدنی حفظہ اللہ کے قلم سے ہے۔آپ جماعت اہل حدیث کے اکابر مفتیوں میں شمار ہوتےہیں اور مجتہد زماں علامہ حافظ عبداللہ صاحب محدث روپڑی ؒ کے تلامذہ میں نمایاں مقام کے حامل ہیں۔آپ کے یہ فتاویٰ الاعتصام ،محدث میں شائع ہوتے رہے ہیں ،جنہیں کتابی صورت میں یکجا کر دیا گیا ہے۔تقریباً نوصد(900)صفحات پر مشتمل یہ عظیم الشان فتاوی کی پہلی جلد ہے ،جلد ہی مزید مجلدات بھی منظر عام پر آجائیں گی۔ان فتاویٰ کی امتیازی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں براہ راست کتاب و سنت سے استدلال کیا گیا ہے نیز فتوی دیتے ہوئے فقہ الواقع اور مقاصد شریعت کو بھی ملحوظ رکھا گیا ہے ،جس سے ان میں اعتدال و توازن کی جھلک واضح نظر آتی ہے بلا شبہ یہ عصر حاضر میں منہج اہل حدیث پر سب سے مستند فتاویٰ ہے۔اس جلد میں زیادہ تر ’عقائد‘سے متعلقہ فتوے ہیں تاہم دیگر فقہی مسائل بھی موجود ہیں،جن سے عوام و خواص یکساں مستفید ہو سکتے ہیں۔
 

عناوین صفحہ نمبر
کتاب العقائد 67
سخن ناشر 69
ابتدائیہ 71
عرض مرتب 73
امت مسلمہ کا اعزاز و امتیاز 73
وحی ورسالت کی ضرورت و اہمیت 95
اصول افتاء کی نشاندہی 106
فتوی ٰ کے اصلاحی و معاشرتی فوائد 136
نااہل لوگوں کے فتاویٰ کے معاشرتی ودینی نقصانات 141
نااہل مفتیوں کے فتاویٰ سے علمی ودینی نقصانات 143
مستفتی اور استفتاء 148
الافتاء 157
برصغیر کی چار اہم کتب فتاویٰ 173
بسم اللہ کی جگہ کچھ اور پڑھنا یا لکھنا 181
اللہ تعالیٰ کے اسماء و صفات 183
بیت اللہ شریف اور مساجد سے متعلقہ مسائل 191
قرآن مجید اور اسکے متعلقات 203
دعوت تبلیغ اور اسلام 215
دعا،اذکار اور أورادو وظائف 225
ملائکہ ،جنات اور شیاطین 233
قیامت،حساب و کتاب اور جنت الفردوس وغیرہ 239
شریعت،قضاء اور تقدیر وغیرہ 253
سیرت و شمائل و فضائل رسول اللہ ﷺ اور دیگر انبیاء کرام ؓ 259
العلم و العلماء 289
حدیث اور اصول حدیث 293
کتب احادیث اور ان کے متعلقات 417
بعض آیات اور احادیث کی تطبیق و توضیح 421
الأدیان والفرق اور عقائد وغیرہ 427
کفر،شرک و مشرکین 509
منکرین حدیث و سنت 517
تصاویر و تماثیل وغیرہ 533
حلال و حرام اور ان کے متعلقات 545
دم ،جادو،تعویذات اور توہمات و خیالات 577
انسانوں اور اشیاء کے نام متعین کرنے کی شرعی حیثیت 589
انسانی جسم و اعضاء سے متعلقہ مسائل 595
بدعات و رسومات 597
دور حاضر کے جدید مسائل اور ان کا شرعی حکم 631
قبروں اور قبرستان سے متعلقہ مسائل 725
تاریخی حالات و واقعات 761
حکومت،سیاست،قیادت و سیادت اور حکمران 771
معاشرتی و دیگر آداب 779
حقوق العباد اور معاشرتی برائیاں وغیرہ 835
نکاح اور اس کے متعلقات 849
جہاد وقتال 853
ناچ ،گانا،آلات موسیقی اور ان کے متعلقات 855
مسکرات و نشہ آور اشیاء اور ان کا شرعی حکم 859
گناہ ،جرائم اور ان کے متعلقات 863
متعلقات خواب اور تعبیر الرؤیا 881
موت اور اس کے متعلقات 885

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
20 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like