فتاویٰ حصاریہ ومقالات علمیہ جلد 4

فتاویٰ حصاریہ ومقالات علمیہ جلد 4

 

مصنف : عبد القادر حصاروی

 

صفحات: 690

 

اسلام میں  فتویٰ نویسی کی تاریخ  اتنی  ہی پرانی  ہے جتنا  کہ  بذات  خود اسلام فتویٰ سے  مراد پیش  آمدہ مسائل اور مشکلات سےمتعلق دلائل کی  روشنی  میں شریعت کا وہ  حکم  ہے  جو کسی سائل کےجواب  میں کوئی عالم دین  اور احکام شریعت کے اندر  بصیرت رکھنے والا شخص بیان کرے  فتویٰ پوچھنے اور فتویٰ دینے  کاسلسلہ رسول ﷺکےمبارک دور سے  چلا آرہا ہے  برصغیر پاک وہند میں  قرآن  کی تفاسیر شروح حدیث، حواشی وتراجم کےساتھ فتویٰ نویسی میں  بھی  علمائے اہل  کی کاوشیں لائق تحسین ہیں  تقریبا  چالیس کے قریب   علمائے حدیث کے فتاوی ٰ کتابی صورت میں   شائع ہو چکے  ہیں زیر نظر فتاوی  حصاریہ بھی اس سلسلہ کی   ایک کڑی  ہے ۔  الحمد للہ  تقریبا  20 فتاوی ٰ جات  کتا ب وسنت  ویب سائٹ  پر موجود  ہیں۔مولاناعبدالقادر حصاروی﷫ اپنے علم اورتحقیق کے اعتبار سے اونچے  مقام ومرتبے کے حامل  عالم  دین  تھے  انہوں نے مختلف دینی  موضوعات پر بہت کچھ لکھا۔ ان کے مقالات وفتاویٰ بڑے  مفصل اور تحقیقی  ہوتے  تھے  اہل حدیث رسائل وجرائد مولانا حصاری کے فتاویٰ اور مقالات سےبھر ے پڑے  ہیں  بزرگ عالم دین  مولانا  محمد یوسف راجوالوی ﷫ نے  مولانا محمد ابراہیم  خلیل﷾ سےمولانا حصاری کا فتاوی مرتب کروایا اور مولانا حصاروی ﷫ کے نواسے پروفیسر ڈاکٹر عبد الرؤف ظفر﷾ نے  اسے  طباعت  سے آراستہ  کیا ہے   اللہ تعالی مولاناکے  حصاری کےدرجات  بلند فرمائے  اور  فتاوی کے مرتبین اور ناشرین کی کاوشوں کو قبول فرمائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
قرآن سے متعلقہ مسائل
کیا نماز میں زبان سے نیت کے الفاظ پڑھنا جائز ہے ؟ 8
مدرک رکوع مدرک رکعت نہیں 10
مولوی عبداللہ کا رکوع کی رکعت میں ہیر پھیر 23
رکوع سے ملنے سے رکعت نہیں ہوتی 29
نماز  میں جہری و سری دونوں ( طرح ) بسملہ پڑھنا جائز ہے 36
سورہ فاتحہ کی فضیلت اور مقلدین میں اس کی بے قدری 41
نماز میں ترتیب قرآن 55
نماز میں سورتوں کے تعین کا مسئلہ 58
رکوع کے مسائل
نماز میں رکوع کے بعد ہاتھ باندھنا خلاف سنت ہے 65
مذاکرہ علمیہ بابت ارسال الیدین بعد الرکوع 68
درود شریف کے متعلقات
قعد اولیٰ میں تشہد کے بعد درود پڑھنے کا مسئلہ 73
برھان حصاری بجواب تعاقب قاری 76
مسائل ثلاثہ میں تحقیق 113
نماز میں درود ’’ دوران قرات‘‘ 120
دفع مصیبت کے لیے درود پڑھانا 126
مستند اور صحیح درود سلام کون سا ہے؟ 127
سہو کا بیان
سہو کے سجدے کب کئے جائیں 134
بھول کر پانچ رکعت نماز 138
کیا قعدہ اولیٰ میں بھول کر حرکت کرنے سے سجدہ سہو لازم ہے 139
دعا بعد الفریضہ
نماز کے بعد دعا 147
تسبیح مروجہ پر ذکراللہ کرنے کا جواز 157
رکعات نماز وغیرہ پر مشتمل سوالات کے جوابات 161
نماز عشاء سے پہلے چار رکعت سنت ثابت نہیں؟ 175
جمعہ کے مسائل
ابن مسعود ؓاور حنیفہ کا تقابل 181
مسئلہ اقامت جمعہ 183
اہل دیہات پر جمعہ 185
مستورات پر نماز جمعۃ المبارک 224
خطبہ جمعہ میں ادائیگی نماز 229
خطبہ سے پہلے منبر پر سلام کہنا 237
نماز احتیاطی
احناف اور احتیاط الظہر 244
نماز میں احتیاطی 248
نماز قصر کے مسائل
نماز قصر کے لیے کتنی مسافت شرط ہے 265
تعاقب پر فتویٰ قصر درسسرال 269
سفری نماز کی حضر میں ادائیگی 276
وتر کے مسائل
ایک رکعت نماز شرع میں پائی جاتی ہے 297
تین رکعت وتر دو تشہد کے ساتھ پڑھنا ثابت نہیں 305
مسئلہ قضاء وتر کی تحقیق 313
نماز وتر پڑھنے کی کیفیت 328
قیام رمضان 333
ماہ رمضان المبارک کا قیام 336
تہجد اورتراویح ایک ہی نماز ہے 347
مسئلہ تراویح اور بزرگان احناف 353
مسئلہ تراویح پر مناظرہ 406
تحقیق مسائل تعاقب پر فتویٰ تراویح 442
مسئلہ تراویح و امامت نابالغ 463
جنازہ کے مسائل 534
تلقین میت 534
نماز جنازہ کے لیے منادی کا حکم 536
کیا مستورات گھروں میں نماز جنازہ پڑھ سکتی ہیں؟ 553
نماز جنازہ میں سورۃ فاتحہ پڑھنے کی تحقیق 556
جنازہ بالجہر کے بارہ میں 591
نماز جنازہ میں آمین آمین کہنا 594
قبروں پر اذان کہنا 638

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like