فضائل جہاد

فضائل جہاد

 

مصنف : حافظ ابوالقاسم ابن عساکر الدمشقی

 

صفحات: 200

 

اللہ تعالیٰ نے اپنے دین کی حفاظت کے لیے مسلمانوں کو دعوت و انذار کےبعد انتہائی حالات میں اللہ کے دشمنوں سے لڑنے کی اجازت دی ہے او راللہ کے راستے میں لڑنےوالے  مجاہد کے لئے انعام و اکرام اور جنت کا وعدہ کیا ہے اسی طرح اس لڑائی کو جہاد  جیسے مقدس لفظ سے موسوم کیا  ہے۔تاریخ شاہد ہے کہ جب تک مسلمانوں میں جہاد جاری رہا اس وقت تک اسلام کاغلبہ کفار پر پوری آب و تاب سے قائم تھا جونہی مسلمانوں نےاپنی بداعمالیوں اور تعیش پرستی کی وجہ سے جہاد فی سبیل اللہ کو چھوڑ دیا تو ذلت و مسکنت ان کا مقدر بن گئی۔ اور آج عالم اسلام کی حالت زار سے یہ معلوم کیا جاسکتا ہے کہ وہ کس قدر ذلت و رسوائی کا شکار ہے۔کفار  ملت واحد بن کر بھیڑیوں کی طرح  اہل اسلام پر ہر طرف سےجھپٹ رہے ہیں اور اُمت مسلمہ دشمن اسلام کے لگائے ہوئے گھاؤ سے گھائل جسم لئے ہوئے سسکیاں لے رہی ہے۔یقیناً جہاد جسےنبیؐ نے اسلام کی  چوٹی کہا ہے جب تک اس علم کو  تھاما نہیں جاتا ۔مسلمانوں کے ذلت و رسوائی اور مسکنت کے ادوار ختم نہیں ہوسکتے۔ زیر نظر کتاب حافظ ابن عساکر کی  جہاد کے فضائل پر چالیس احادیث پر مشتمل مرتبہ ہے۔ ابن عساکر چونکہ احادیث مرتب کرتے ہوئے  روایات کی استنادی حالت کا خیال نہیں رکھتے او رمذکورہ  کتاب میں بھی  انہوں نے ضعیف اور موضوع روایات تک ذکر کردی ہیں چونکہ مجموعی طور پر فضائل جہاد پر اسلاف کی کاوش کا یہ ایک گراں مایہ سرمایہ تھا۔لہٰذا اس کی  افادیت کے پیش نظر حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ ان احادیث کی تخریج و تحقیق اور فوائد بھی مرتب کردیئے ہیں۔ حافظ زبیر علی زئی صاحب کے  محتاط قلم سے  روایات پر حکم اور تعلیقات کی وجہ سے  یہ کتاب  علمی ثقاہت کے قابل اعتبار اور منفرد حیثیت اختیار کرگئی ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
حرف اول 9
حافظ ابوالقاسم ابن عساکر الدمشقی 11
جہاد کے موضوع پر چند اہم کتابیں 15
جہاد کی ترغیب میں چالیس احادیثیں 38
افضل اعمال کا بیان 41
بہترین آزاد غلام آزاد کرنے کی فضیلت 48
اوقات نماز میں نماز پڑھنے کی فضیلت 52
اعمال میں صرف ایک عمل پر اکتفا کرنا 56
رسول اللہ ﷺ کو جن پانچ باتوں کا حکم دیا گیا تھا 64
خیر کا معیار 68
جہاد فی سبیل اللہ افضل ترین عمل ہے 71
مجاہد کی عظیم مثال 73
مجاہد کے لیے جنت میں درجات 78
جہاد کے لیے جانور مہیا کرنے کی فضیلت 86
دین اسلام میں رہبانیت کی ممانعت 90
جنت تلواروں کے سائے تلے ہے 101
جہاد میں کسی طرح سے بھی حصہ نہ لینے والے کے لیے وعید 110
اللہ کے راستے میں فوت ہونے کی فضیلت 120
منصب شہادت کی اقسام 127
اللہ کے راستے میں خرچ کرنے کی فضیلت 138
زبان سے جہاد 141
جہاد وقتال کی عظیم فضیلت 150
افضل جہاد کون سا ہے 158
تلوار خطاؤں کو ختم کردیتی ہے 163
اشاریہ واسماء الرجال 175

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like