فضائل صحابہ واہل بیت ؓ

فضائل صحابہ واہل بیت ؓ

 

مصنف : ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

 

صفحات: 99

 

صحابہ کرامؓ وہ نفوس قدسیہ ہیں جن کو ربّ کائنات نے اپنے آخری پیغمبر حضرت محمد ﷺ کی صحبت کے لئے چنا ہے۔ اس بابرکت جماعت کی فضیلت و منقبت کے لئے یہ بات ہی کافی ہے کہ پروردگار، ان سب سے راضی ہو چکا ہے اور وہ اپنے پروردگار سے راضی ہو چکے ہیں۔ وحی الٰہی کے اوّلین مخاطب بھی أصحاب رسولؐ ہیں۔ جنہوں نے دینِ اسلام کے لئے اپنا تن من دھن قربان کر دیا اور شیوۂ فرمانبرداری کی ایسی مثالیں رقم کیں جو رہتی دنیا تک پڑھی اور سنی جاتی رہیں گی۔ زیر نظر کتابچہ میں ڈاکٹر اسحاق زاہد صاحب نے قرآن و سنت کی صریح نصوص کی روشنی میں نہ صرف صحابہ کرام کے فضائل و مناقب کو بیان کیا ہے بلکہ اہل بیت اطہار کے فضائل و مناقب کو بھی بیان کیا ہے۔ ان کے درمیان آپس میں محبت بھرے تعلقات، باہمی رشتے داریاں اور اہل سنت والجماعت کا صحابہ کرام اور اہل بیت کے متعلق عقیدہ جیسے اہم عناوین رسالہ ھٰذا کی زینت ہیں۔ رسالہ ھذا اگرچہ مختصر ہے تاہم دفاع صحابہ کرام و اہل بیت اطہار کے حوالے سے ایک مفید کوشش ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
تمہید 7
صحابی کی تعریف 10
صحابہ کرام ؓ کے فضائل قرآن مجید میں 11
صحابہ کرام ؓ کے فضائل احادیث نبویہ میں 22
خلفائے راشدین ؓ کے فضائل 26
حضرت ابوبکر صدیق ؓکے فضائل 28
حضرت عمربن خطاب ؓکے فضائل 33
حضرت عثمان بن عفان ؓکے فضائل 37
حضرت علی بن ابی طالب ؓکے فضائل 37
اہل بیت ؓ کے فضائل 43
ازواج مطہرات ؓن کے فضائل 48
حضرت فاطمہ ؓ کے فضائل 53
حضرت حسن ؓاور حضرت حسین ؓکے فضائل 56
اہل بیت ؓ اور دیگر صحابہ کرام ؓ کے درمیان محبت 60
حضرت عائشہ ؓ اور  اہل بیت ؓ کے درمیان محبت 67
اہل بیت اور صحابہ کرام ؓ کے مابین رشتے 70
انصار مدینہ ؓ کے فضائل 75
اہل بدر رضی اللہ  عنہم کے فضائل 82
اہل احد ؓ کے فضائل 83
بیعت رضواں میں شریک ہونے والے صحابہ کرام ؓ کے فضائل 84
صحابہ کرام ؓ کے متعلق اہل السنۃ والجماعۃ کا عقیدہ 87

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
1.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like