فیہ ذکر کم جلد اول ( پارہ 1 تا 10 )

فیہ ذکر کم جلد اول ( پارہ 1 تا 10 )

 

مصنف : نگہت ہاشمی

 

صفحات: 486

 

قرآن مجید اللہ تعالی کی وہ آخری کتاب ہے،جسےاس نے اپنے آخری پیغمبر جناب محمد رسول اللہ ﷺ پر نازل فرمایا۔ یہ کتاب قیامت تک آنے والے لوگوں کےلئے ذریعۂ ہدایت و رُشد اور راہ نجات ہے۔ یہ کتاب ایک ایسی گائیڈ بک ہے ،جو کسی بھی انسان کے لئے ہرقسم کے حالات وواقعات میں شاندار اور کامیاب راہنمائی کرتی ہے۔ یہ کتاب آسمانی وزمینی علوم کا احاطہ کرنے والی ہے۔ اس کائنات میں کیاہوا، کیا ہوچکا اورکیا ہونے والاہے،اس کے بارے میں تمام معلومات اس کتاب میں موجودہے۔ صرف یہ نہیں بلکہ اس کتاب میں دنیا میں رونما ہونے والے کسی بھی قسم کے حالات وواقعات کے اسباب اور وجوہات کا تذکرہ تفصیلی طور پر گیا ہے۔ اللہ کی نازل کردہ اس کتاب میں اور بھی بہت کچھ ہے،جس کا احاطہ کرنا کسی انسان کے لئے ناممکن ہے۔اس کتاب میں انسان جتنا غور وفکر کرکے پڑھے گا، اتنا ہی اس کتاب سے استفادہ کرکے اس کے اسرار ورموز اور معلومات سے آگاہ ہوسکے گا۔ یہ دنیا کی وہ تنہا معجزاتی کتاب ہے، جسے بار بار پڑھنے سے بوریت اوراکتاہٹ کی جھلک بھی محسوس نہیں ہوتی اور ہر بار پڑھتے وقت اس کلام کی گہرائی کا ادراک ہوکر نئی معلومات انسان کے ذہن کو ملتی ہے۔اس کتاب کی حقانیت کے لئےصرف ایک ہی دلیل کافی ہے کہ اس کتاب میں جو کچھ  لکھا ہے، آج تک اس میں سے ایک حرف کی معلومات کو کوئی غلط ثابت نہیں کرسکا اور نہ ہی کبھی کرسکے گا۔ یہ اس کتاب کاکھلم کھلا چیلنج ہے۔زیر تبصرہ کتاب “فیہ ذکرکم” النور انٹر نیشنل کی مدیرہ محترمہ ڈاکٹر نگہت ہاشمی صاحبہ کی مضامین قرآن پر مشتمل ایک  منفردتصنیف ہے جو انہوں نے اپنےادارے کے تحت خواتین کو کروائے جانے والے مختلف کورسز کے لئے تیار کی ہے۔اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ وہ سب سے پہلے رکوع کی ہیڈنگ قائم کرتی ہیں،پھر اس رکوع کا موضوع متعین کرتی ہیں ،پھر اس کے مضامین  ترتیب کے ساتھ بیان کرتے ہوئے کرنے کے کام اور آخر میں اپنا جائزہ لینے کے حوالے سے چند سوالات پیش کرتی ہیں کہ اس رکوع کی روشنی میں آیا ہم درست سمت پہ جا رہے ہیں یا غلط راستے پر چل رہے ہیں۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ  مولفہ کی اس عظیم الشان کاوش پر ان  کو جزائے خیر دے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
ابتدائیہ 15
بارہ 1
سورۃ الفاتحہ
افتتاح 23
سورۃ البقرہ
رکوع 1: قرآن ہدایت کی کتاب ہے ۔ 26
رکوع 2:قرآن کی ہدایت سے فائدہ نہ اٹھانے والے 28
رکوع 3:انسانیت کےنام رب کا پیغام 30
رکوع 4:زمین پر انسانی زندگی کا آغاز کیسے ہوا ؟ 33
رکوع 5:بنی اسرائیل سےخطاب 36
رکوع 6:یادکرو وہ وقت 38
رکوع 7:زمین میں فساد نہ پھیلاتے پھرو 40
رکوع 8: یاد کرو 42
رکوع9:خطاکاری کا پیکر 44
رکوع 10:دوسروں کو نصیحت اورخود۔۔ 46
رکوع11:عجیب ایمان ہے 47
رکوع 12:جادواور ایمان 49
رکوع13:اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے 51
رکوع 14:غلط فہمیوں کی وضاحت ، اعتراضات کا جواب 54
رکوع 15:بیت اللہ عالمی مرکز الاسلامی 57
رکوع 16:اللہ کا رنگ 60
پارہ 2
رکوع 1:قبلہ بدلا ،لیڈر بدلے 67
رکوع 2:بیت اللہ امت مسلمہ کا امتیاز ہے 70
رکوع 3:صبر اور نماز سے مدد 72
رکوع 4:اہل ایمان اللہ تعالیٰ سے شدید محبت کرتے ہیں 75
رکوع 5:حلال و حرام کے احکامات 78
رکوع 6:نیکی ، قصاص ،دیت اور وصیت 81
رکوع 7:روزے کے احکامات 83
رکوع 8:نیکی کے بڑے کام 86
رکوع 9:حج کےاحکامات اور اسلام میں پورے داخلے کاحکم 89
رکوع 10:جنت کا راستہ مشکلات سے ڈھانپ دیا گیا 93
رکوع 11:احکامات اسلام 95
رکوع 12:خاندانی زندگی کے احکامات 98
رکوع 13:طلاق کے مسائل 100
رکوع 14:خاندانی نظام کی اصلاح کے احکامات 102
رکوع 15:احکامات اور صلوۃ 104
رکوع 16:تاریخ بنی اسرائیل میں عبرت ہے 106
پارہ 3
رکوع 1:رسول ہمارے محسن 115
رکوع 2:اللہ کی راہ میں خرچ 117
رکوع 3:کائنات کے حقائق 121
رکوع 4:انفاق فی سبیل اللہ کی مثالیں او رانفاق کے آداب 124
رکوع 5:انفاق کے راستے 127
رکوع6:سود حرام ہے 130
رکوع 7:قرض کا قانون 133
رکوع 8:دین کی اصل بنیاد 136
سورۃآل عمران
رکوع 9: توحیدباری تعالیٰ اور انسان کے لیے ہدایت کا انتظام 139
رکوع 10:مرغوبات دنیاسے آخرت کی مرغوب بہتر ہے 142
رکوع 11:اللہ ہی سارے اختیارات کا مالک ہے 145
رکوع 12:انبیاء کا دین ایک ہے 147
رکوع 13:حضرت عیسیٰ﷤کے حالات 150
رکوع 14:حضرت عیسیٰ ﷤اور عیسائیت کےبارے میں حقائق کی وضاحت 163
رکوع 15:اہل کتاب او رمسلمانوں کے درمیان نظریات جنگ 155
رکوع 16:اہل کتاب او راہل اسلام کےطرز عمل کی وضاحت 157
رکوع 17:اسلام کے ماسوا کوئی طریقہ زندگی قابل قبول نہیں 160
پارہ 4
رکوع 1:یہودیوں کے اعتراضات کےجوابات 165
رکوع 2:اصلاح کے لیے اسلامی اجتماعیت ناگزیر ہے 168
رکوع 3:امت مسلمہ کی ذمہ داریاں 170
رکوع 4:غزوہ احد کے حالات 173
رکوع 5:غزوہ احد پر تبصرہ 175
رکوع 6:دنیا یاآخرت 178
رکوع 7:غزوہ احد پر تبصرہ 181
رکوع 8:غلط فہمیوں کا ازالہ 184
رکوع 9:غزوہ احد پر تبصرہ 188
رکوع 10:یہود کے طرز عمل پر تنبیہہ 191
رکوع 11:امت مسلمہ کے لیے ہدایت 193
سورۃ النساء
رکوع 12:خاندانی نظام کی بہتری کے لیے قوانین 197
رکوع 13:میراث کےاحکامات 200
رکوع 14:اسلامی معاشرے کے بے راہ روی سےپاک کرنے کے اقدامات 202
آخری آیات : حرام رشتے 204
پارہ 5
رکوع 1: خاندانی زندگی کی تنظیم 209
رکوع 2:اسلامی نظام زندگی آسان اور منصفانہ ہے 211
رکوع 3:محدود عائلی خاندان اور وسیع انسانی خاندان کے لئے ہدایات 214
رکوع 4:عقلی اور جسمانی نجاست کو دور کرنے کی وضاحت 217
رکوع 5:امت مسلمہ کے فرائض 219
رکوع 6:اسلامی قانون کےمطابق فیصلے کیےجائیں 221
رکوع 7:دشمن کےمقابلے کی زبانی تربیت 223
رکوع 8:اللہ تعالیٰ ہی سب کی تربیت کرنے والا ہے 225
رکوع 9:اسلام کا قانون بین الاقوام 228
رکوع 10:اسلام کا قانون بین الاقوام 230
رکوع 11:دار الاسلام میں جمع ہوجاؤ 233
رکوع 12:بیداری اور ہر وقت تیاری کاحکم 235
رکوع13:معاشرتی عدل کی تربیت 237
رکوع 14:امت مسلمہ کے کمزور پہلوؤں کی تربیت 240
رکوع 15:انسانی قیادت کے لیے امت مسلمہ کی تربیت 242
رکوع 16:عورتوں کےحقوق اور خاندانی نظام 245
رکوع 17:اسلامی نظام حیات کے اصول 248
آخری آیات : نفاق 251

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like