فقہی اختلافات حقیقت ، اسباب اور آداب و ضوابط

فقہی اختلافات حقیقت ، اسباب اور آداب و ضوابط

 

مصنف : حبیب الرحمن

 

صفحات: 156

 

ہر دور میں اہل علم نے مختلف موضوعات پر بڑی بڑی ضخیم کتابیں لکھی ہیں۔فقہ وحدیث اور تاریخ وفلسفہ اورطب وحکمت میں سے کوئی ایسا عنوان نہیں ہے ،جس پر ہمیں قدیم علمی سرمائے میں انفرادی کاوشوں کے حیرت انگیز مجموعے نہ ملتے ہوں۔مثلا امام سرخسی ﷫کی عظیم الشان کتاب المبسوط بارہ ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے اور اسلامی فقہ کا ایک مکمل مجموعہ ہے۔اسی طرح امام قلقشندی ﷫کی کتاب صبح الاعشی متعدد علوم ومعارف کا ایک خزانہ ہے۔موجودہ اصطلاح میں آپ اسے انسائیکلوپیڈیا نہ بھی کہیں تو بھی اپنی جامعیت اور وسعت کے لحاظ سے ان سے وہی ضرورت پوری ہوتی ہے جو آج کے د ور میں انسائیکلو پیڈیاز پوری کرتے ہیں۔ عصر حاضر کے  تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے  چند مسلمان مفکرین اور بعض اسلامی اداروں نے اب انسائیکلوپیڈیاز کی تیاری کی طرف بھی اپنی توجہ مبذول کی ہے۔ایک  انسائیکلو پیڈیا وزارت اوقاف کویت کے زیر اہتمام تیار کیا جا رہا ہے اور الموسوعہ الفقہیہ کے نام سے اب تک اس کی متعدد جلدیں چھپ چکی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب” فقہی اختلافات حقیقت، اسباب اور آداب وضوابط” محترم حافظ خبیب الرحمن صاحب کی تصنیف ہے، جسے  انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کی شریعہ اکیڈمی نے شائع کیا ہے۔اس کتاب میں مولف موصوف نے فقہی اختلافات کی حقیقت، اسباب اور اس کے آداب وضوابط پر  سیر حاصل گفتگو کی ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 1
باب اول :فقہی اختلافات کاآغاز وارتقا 7
پیش لفظ 8
عہدرسالت مآب ﷺ 7
عہد صحابہ ؓ 10
عہد صحابہ میں فقہی اختلافات  کی مثالیں 12
رسول اکرم ﷺ کی وفات کےموقع پر اختلاف 12
رسول اکرم ﷺ کی تدفین کی جگہ میں اختلاف 14
مسئلہ خلافت  میں اختلاف 14
مانعین زکوۃ  سےجنگ کرنے میں اختلاف 14
حضرت ابوبکر صدیق ؓاورحضرت عمر فاروق ؓکافقہی جزئیات میں اختلاف 16
حضرت عمر ؓاورحضرت عبداللہ بن مسعود ؓکابعض مسائل میں اختلاف رائے 17
فقہی اختلافات میں صحابہ کاطرز عمل 19
عہد تابعین وتبع تابعین 20
تابعین میں اختلاف رائے کی چند مثالیں 21
باب دوم :ائمہ مجتہدین کےفقہی اختلافات 27
فقہی مذاہب کاظہور 27
امام حسن بصری اورا ن کےاصول اجتہاد 27
امام اوزاعی اوران کی فقہ 31
سفیان ثوری اوران کافقہی منہج واسلوب 32
سفیان بن عیینہ 33
داؤد بن علی ظاہری اورمذہب ظاہری کی اساس 35
فقہ حنفی اوراس کے امتیازات 35
امام ابو حنیفہ کے اصول اجتہاد اورطرز استنباط 36
فقہ حنفی کی معروف کتب 40
فقہ مالکی اوراس کی خصوصیات 41
امام مالک کے اصول اجتہاد 43
فقہ شافعی اوراس کی خصوصیات 46
فقہ حنبلی اور اس کےاصول اجتہاد 50
امام ابو حنیفہ  کےجلیل القدر تلامذہ کااختلاف کا 55
فقہی اختلافات میں ائمہ کاطرز عمل 55
امام ابو حنیفہ کی عظمت فقہاء محدثین کی نظر میں 56
امام شافعی محدثین وفقہاء کی نظرمیں 58
امام احمد بن حنبل فقہاء محدثین کی نظر میں 59
باب سوم :ائمہ مجتہدین کےبعد فقہی اختلافات 61
فقہی مناظرے 61
اختلاف کےبنیادی سبب کےبارے میں غلط فہمی 62
فقہی اقوال کےادراک میں فرق مراتب 63
رائے اورظاہریت کے مفہوم سےناوقفیت 64
اندھی تقلید کازور 65
فقہی اختلاف میں سلف کاطرزعمل 67
غیر ضروری فنی کاوشوں کازور 69
باب چہارم :فقہی اختلاف کےاسباب 71
پہلاسبب:قرآن مجید کی قراءتوں کا اختلاف 71
دوسراسبب: حفظ حدیث میں فرق مراتب 73
تیسراسبب:حدیث رسول ﷺ کےثبوت میں شبہ 77
چوتھا سبب:نص کےفہم اوراس کی تفسیر میں اختلاف 82
پانچواں سبب:لفظ کامشتر ک ہونا 93
چھٹا سبب: دلائل کاتعارض 100
ساتواں سبب:کسی مسئلے میں نص کانہ ہونا 108
باب پنجم :فقہی اختلاف کےآداب وضوابط 117
متفقہ مسائل پرزیادہ توجہ دینا 117
ترجیحات کااصول الاہم فالاہم 118
فقہی مسائل میں اختلاف کاتعین 119
اجتہادی اورفقہی اختلاف کادرجہ 121
فقہی مسائل میں افراط وتفریط 122
اختلافی مسائل میں کسی چیز کومنکر قرار دینے کااصول 126
اختلافی مسائل میں نکیر کااصول علماءفقہاء کی نظر میں 126
محبت اوروادارسی 128
مسلکی تعصب سےبالاتررہنا 128
عنااورہٹ دھرمی سےاجتناب 129
بدگمانی سےاحتراز 130
چند اہم مباحث 130
اختلافی مسائل میں کسی معین مسلک کی پابندی کامسئلہ 130
منصوص احکام کےخلاف کسی کی تقلید یااتباع 131
اجتہادی مسائل میں مجتہدین کی اتباع 131
ابن قیم کانقطہ نظر 132
امام ابن تیمیہ کانقط نظر 134
علامہ شرنیلانی حنفی کاموقف 134
ابن الصلاح کانقط نظر 134
نفسانی خواہش کےلیے مسلک کی تبدیلی 1235
اجتہادی آراء میں سہولتیں تلاش کرنا 136
اہم نکات 138
کتابیات 141
نشو ونماعمل 142

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like