غض بصر (غیر محرم عورتوں سے نظر بچانا)

غض بصر (غیر محرم عورتوں سے نظر بچانا)

 

مصنف : ام عبد منیب

 

صفحات: 112

 

اللہ تعالی انسان کاخالق ہے اور اس کی کمزرویوں سےمکمل طور پر واقف ہے ۔اس لیے اس نے جہاں انسان کی بشری کمزوریوں کی نشاندہی کی ہے وہاں اپنے نازل کردہ صحیفہ ہدایت میں ان کمزوریوں کے شافی وکافی علاج بھی بتادیئے ہیں ۔تاکہ انسان بے مہار   محرکات کے سامنے بند باندھ سکے ۔انہی انسانی کمزوریوں میں سے ایک اہم مسئلہ نظر کا فتہ ہے ۔اس لیے شریعت نے غض بصر کے واضح احکامات اور فوائد بیان کیے ہیں ۔غصِ بصر اسلام کےصحیفہ قانون ..منبع ہدایت ..ام الکتاب قرآن حکیم کا وہ محکم اور پاکیزہ اصول ہے جس کو اپنا نے سے انسانی معاشرہ فش ومنکر خباثتوں سےنجات پاکر پاک وصاف ہوجاتاہے۔ زیر نظر کتاب ’’غض بصر‘‘معروف مبلغہ ،مصلحہ،مصنفہ اور کالم نگار محترمہ ام عبد منیب صاحبہ کی تصنیف ہے ۔ جس میں انہوں نے غض بصر کے احکام ومسائل اور اس کے فوائد وحکمتیں سادہ انداز میں قرآن وحدیث   کے دلائل کی روشنی میں بیان کردی ہیں ۔جس سے مستفید ہوکر نظر کے فتنہ اور اس کی تباہ کاریوں سے بچا جاسکتاہے ۔ محترمہ ام عبد منیب صاحبہ محمد مسعود عبدہ  کی اہلیہ ہیں ۔ موصوف   تقریبا 23 سال قبل جامعہ لاہور الاسلامیہ میں عصری علوم کی تدریس کرتے رہے اور 99۔جے ماڈل ٹاؤن،لاہور میں بمع فیملی مقیم رہے ۔موصوف کے صاحبزادے محترم عبد منیب صاحب نے اپنے طباعتی ادارے ’’مشربہ علم وحکمت ‘‘ کی تقریبا تمام مطبوعا ت محدث لائبریری کے لیے ہدیۃً عنائت کی ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان کی تمام مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
نظر میں تاثیر 9
غض بصر کا حکم 12
غض بصر کیوں 16
نظر کا زنا 19
آنکھ کی خرابی، دل کی خرابی 23
حضظ فرج کا طریقہ غض بصر 24
نگاہ کے بارے سوال ہوگا 26
حفظ نظر کیسے 28
اچانک نظر پڑ جائے تو 29
کوئی چیز مانگنا ہو تو 31
استیذان 33
عورتوں کے ساتھ تنہائی سے پرہیز 39
چھونے سے اجتناب 42
فحش گفتگو سے اجتناب 44
عورت کی خوبصورت آواز سننے سے اجتناب 46
مجبوری کے وقت 46
مرد بھی چہرہ ڈھانپ سکتا ہے 49
مخطوبہ (منگیتر) کو دیکھنے کی اجازت 50
حفظ نظر کہاں سے 53
کسی کا ستر دیکھنا 54
اکٹھے نہانا 55
صنف مخالف کی باتوں میں دلچسپی لینا 58
رومانوی اشعار کہنا، سننا پڑھنا 61
فحش گالیاں 66
عورتوں کی ملبوسات 67
راستون میں بیٹھنا 68
مخلوط جگہوں سے اجتناب 70
عورت حجاب میں بھی ہو تو اس سے نظر بچانا 71
خواتین کی تصاویر سے بھی نظر بچانا 72
اپنے آپ کو برہنہ دیکھنے سے نظر بچانا 74
غیر مسلم عورتوں سے بھی نظر بچانا 75
لونڈی کی طرف دیکھنا 77
نظر بازی ام الامراض 79
نظر بازی کا علاج نکاح 80
روزہ رکھنا 86
غض بصر ایک عبادت 88
ہر بار نظر جھکالینے پر ثواب 88
ناز جہنم سے نجات 89
جنت کی ضمانت 89
دیدار الٰہی کا باعث 91
عرش الٰہی کا سایہ ملنے کا باعث 91
قبولیت دعا کا باعث 93
مزید فوائد امام ابن قیم کی نظر میں 95
نظر اور نیت 97
ہم جنس سے نظر بچانا 100
محرم رشتہ دار اور غض بصر 101
ایک مریض نظر کا سوال اور علامہ ابن قیم کا جواب 103
یہ تمہارے لیے پاکیزہ طریقہ ہے 107
عفت و عصمت نظر کے لیے دعائیں 110

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like