گلدستہ احادیث مع سنہرے اقوال

گلدستہ احادیث مع سنہرے اقوال

 

مصنف : محمد عظیم حاصلپوری

 

صفحات: 127

 

کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺدینِ اسلامی کے بنیادی مآخذ ہیں۔ احادیث رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم نے خدمات انجام دیں۔ تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی سے ہوا او ر صحابہ وتابعین کے دور میں پروان چڑھا ۔ ائمہ محدثین کےدور میں خوب پھلا پھولا ۔مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے۔ان ضخیم مجموعہ جات سے استفتادہ عامۃ الناس کےلیے انتہائی دشوار ہے ۔عامۃ الناس کی ضرورت کے پیش نظر کئی اہل علم نے مختصر مجموعات حدیث تیار کیے ہیں۔ زیر تبصرہ کتا ب’ گلدستہ احادیث مع سنہرے اقوال ‘ مصنف کتب مولانا محمد عظیم حاصلپوری﷾ کی کاوش ہے اس کتاب کو انہوں نے چھ فصلوں میں تقسیم کیا ہے اور کتب احادیث سے ان احادیث کو تلاش کرکے بمع ترجمہ اس کتاب میں جمع کردیا ہے کہ جن احادیث میں دو دو ، تین تین، چار چار، پانچ پانچ، چھ چھ ، سات سات چیزوں کا بیان ہے۔اور ہر فصل میں ایسے اقوال بھی درج کیے ہیں جن میں دو دو ، تین تین، چار چار، پانچ پانچ، چھ چھ ، سات سات چیزوں کا ذکرہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
پہلی فصل دو دو چیزوں کا بیان 4
دوسری فصل تین تین چیزوں کا بیان 23
تیسری فصل چار چار چیزوں کا بیان 61
چوتھی فصل پانچ پانچ چیزوں کا بیان 83
پانچویں فصل چھ چھ چیزوں کا بیان 102
چھٹی فصل سات سات چیزوں کا بیان 114

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like