گلشن رسالت ﷺ کے تیس پھول

گلشن رسالت ﷺ کے تیس پھول

 

مصنف : حافظ ثناء اللہ خاں

 

صفحات: 315

 

آج سے چودہ صدیاں قبل جب لوگ ظلمت وکفر اور شرک میں پھنسے ہوئے تھے۔بیت اللہ میں تین سوساٹھ بتوں کو پوجا جاتا تھا۔ قتل وغارت ، عصمت فروشی، شراب نوشی، قماربازی اور چاروں طرف بدامنی کا دوردورہ تھا۔تومولائے کریم کی رحمت کاملہ جوش میں آئی اوراس بگھڑے ہوئےعرب معاشرے کی اصلاح کےلیے خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کو مبعوث فرمائے ۔آپ کی بعثت نبوت کے شروع میں ہی ایک مختصر سی جماعت آپﷺ پر ایمان لائی۔ جوآہستہ آہستہ بڑھ کر ایک عظیم طاقت اور حزب اللہ ،خدائی لشکر کی صورت اختیار کر گئی۔ اس جماعت نے آپﷺ کے مشن کی تکمیل کی خاطر تن من دھن کی بازی لگادی ۔چنانچہ رسول کریم ﷺ نے اللہ تعالیٰ کی مدد اور سرفروش جماعت کی معیت سے جزیرۃ العرب کی کایا پلٹ کررکھ دی ۔اس جماعت کو اصحاب النبیﷺ کےنام سے پکارا جاتا ہے ۔ان کے بعد میں آنے والی ساری امت مجموعی طور پر تقویٰ اور اتباع کے مراتب عالیہ طے کرنے کے باوجود بھی ان اصحاب رسول ؐ کے مرتبے کو ہر گز نہیں پہنچ سکتی ۔ صحابہ کرام کی جماعت انبیاء ورسل کے بعد سب مخلوق سے افضل ترین جماعت ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں اور نبی کریم ﷺ نے اپنی زبانِ نبوت سے صحابہ کے فضائل ومناقب کو بیان کیا۔کئی اہل علم نے بھی صحابہ کرام کے فضائل اور دفاع کے سلسلے میں کتب تصنیف کی ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب’’گلشن رسالت ﷺکے تیس پھول‘‘ حافظ ثناء اللہ خاں اور حافظ سعید الرحمٰن کی مشترکہ کاوش ہے ۔جس میں انہوں نے براہ راست کئی عربی کتب سے استفادہ کرکے گلشن رسالت مآبﷺ کے30 جلیل القدر عظیم صحابہ کرام کے حالات واقعات اور ان کےتذکرہ کو دلآویز انداز میں جمع کیا ہے ۔اور صحابہ کرام ﷺ سے متعلق صرف وہی باتیں لانے کی کوشش کی گئی ہے جوصحیح اورمستند احادیث سے ثابت ومعروف ہوں ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض نا شر 15
خوشی 17
تقریظ 20
سید نا ابو ہریرہ ﷜
قبو ل اسلام 25
مضبوط قوت حافظہ کے مالک 26
آ پ ﷺ کا ابو ہریرہ ﷜ کے حا فظے کے لئے دعا کرنا 27
حدیث رسو ل کی خدمت 27
ذہانت کا دلچسپ وا قعہ 28
آپ﷜ کے متعلق ائمہ کے اقوال 29
ابو ہریرہ ﷜ ایک عبادت گزار صحابی 29
ما ں کی ہدایت کے لئے دعا 30
بحرین کے گورنر 31
سانحہ ارتحال 33
سیدنا ابو ذر غفاری ﷜
قبول اسلام کی داستان 36
بیت اللہ میں قبول اسلام کا اعلان 38
قبیلہ غفار اور قبیلہ اسلم کا قبول اسلام 40
رسو ل اللہ ﷺ کی نصیحت 41
اطاعت خلیفتہ  المسلمین  کا جذبہ 49
سیدنا بلال بن رباع﷜
تاریخ کے سورما 53
تلاش حق  کا سفر 53
تکا لیف پر صبر 55
ابو بکر صدیق ﷜ کا انہیں خریدنا 57
غزوہ بدر میں شرکت 58
احد احد کے نعرے 59
امیہ بن خلف کا قتل 60
زندگی کے آخر ی ایام 64
دنیا ئے فانی سے ار تحال 65
سیدنا خباب بن الارت ﷜
اسلام کی رو ح 68
ظلم و ستم کے پہاڑ 70
ر سول اللہ ﷺسے شکایت 70
نبی کر یم ﷺ کی دعا 71
استقامت فی الدین  اور  تبلیغ اسلام 72
غز وات میں شرکت اور انفاق فی سبیل اللہ 73
آخر ی کلام 73
آپ کی وفا ت 74
سیدنا سلیمان فارسی
عظیم بصیرت و فراست 76
رسو ل اللہ ﷺ کی آ پ کو عظیم بشارت 78
قبول اسلام کی داستان 80
غلامی سے آزادی تک 84
شرف اہل بیت 86
زیارت مدینہ 86
انفاق  فی سبیل اللہ 87
بخثیت مدائن کے گور نر 90
زہد و ورع کی عظیم الشان مثال 91
سانحہ ارتحا ل 91
سیدنا عبد اللہ بن رواحہ ﷜
ایک شا عری کے رو پ میں 94
عمرۃ القضا ء کے مو قع پر آپ ﷜کا شعر کہنا 95
غزوہ موتہ 95
میدان میں 96
شہادت 97
سیدنا سعد بن ابی وقاص﷜
مسلمانوں کے سپہ سالار 100
سیدنا سعد ﷜ اور رسول اللہ ﷺ کا مزاح 101
قبول اسلام کی داستان 101
اعزاز سعد 102
انفاق فی سبیل اللہ 103
خوف خدا 104
والدہ کی طرف سے آزمائش 105
قادسیہ کی فتح 106
رستم کو اسلامی دعوت 108
معرکہ کا آغاز 109
 جنگ مدا ئن میں شرکت 110
عراق میں گو رنر 111
آپ کی وفات 112
سید نا عما ر  بن یا سر ﷜
سیدنا عمار بن یاسر ﷜ کا تلاش  کرنا 114
استقامت فی الدین 115
جنت کی بشارت 116
الا من اکرہ وقلبہ مطمعن بالایمان 117
رسو ل اللہ ﷺ کی عما رسے محبت 119
حلیہ مبارک 120
بحثیت گو رنر 120
ایک لقب 121
نغمہ میدان 123
شہادت 123
سیدنا زبیر بن عوام ﷜
نام و نسب 126
بہا دری 126
ہجرت 127
غزوہ احد میں شر کت 128
جنگ یرمو ک میں شرکت 128
شوق شہادت 129
جنگ حنین 130
 اخلاق و عادات 130
شہادت 131
سیدنا صہیب بن سنان  ﷜
دار ار قم کی یاد 137
منفرد ابیمان کی تصو یر 135
ہجرت کا سفر 137
آ پکی  سخاوت 138
سیدنا زید بن ثابت﷜
غزوہ احد میں شرکت
غزوہ ءخند ق میں شمو لیت 143
143
تدوین قرآن 144
جمع قرآن 145
سیدنا مقداد بن عمر   و﷜
قبو ل اسلام 163
نبی ﷺ کا اپنے صحا بہ ﷜ کو خوش خبری دینا 164
گور نر ی کے منصب پر فائز ہونا 164
سیدنا سعید بن عامر ﷜
تعارف 170
حمص  کے گورنر 171
زہد و ورع  اور انفاق فی سبیل اللہ 172
اہل حمص کی سعید بن عامر ﷜ سے محبت 174
عجیب و غریب واقعہ 174
کفایت شعاری 176
سانحہ ارتحال 177
سیدنا حذیفہ بن یمان ﷜
مدائن کے گورنر 180
مدا ئن میں آمد 180
اوصاف حمیدہ 181
بے مثال فراست 182
ایمانی جذبہ 184
ایک بہترین جاسوس 185
جہاد میں شرکت اور جرات و بہا در ی 187
مدا ئن کا چھوڑنا 189
سانحہ ارتحال 189
حلیہ مبارک 190

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like