ہفت روزہ اہلحدیث ( شیخ الحدیث نمبر )

ہفت روزہ اہلحدیث ( شیخ الحدیث نمبر )

 

مصنف : مختلف اہل علم

 

صفحات: 198

 

شیخ الحدیث  مولانا محمد عبد اللہ رحمہ  اللہ(1920ء-2001ء) بھلوال کے نواحی گاؤں چک نمبر ۱۶ جنوبی میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد گرامی مولانا عبدالرحمن نے آپ کا نام محمد عبداللہ رکھا۔ بعدازاں آپ ’شیخ الحدیث‘ کے لقب کے ساتھ مشہور ہوئے۔ اکثر و بیشتر علماء و طلباء آپ کو شیخ الحدیث کے نام سے ہی یادکیا کرتے تھے۔مولانا موصوف نے ۱۹۳۳ء میں مقامی گورنمنٹ سکول سے مڈل کا امتحان پاس کیا، پھردینی تعلیم کی طرف رغبت کی وجہ سے ۱۹۳۴ء میں مدرسہ محمدیہ، چوک اہلحدیث، گوجرانوالہ میں داخلہ لیا۔ اسی مدرسہ سے دینی تعلیم مکمل کرکے ۱۹۴۱ء میں سند ِفراغت حاصل کی۔مدرسہٴ محمدیہ کے جن اساتذہ سے آپ نے اکتسابِ فیض کیا، ان میں سے سرفہرست اُستاذ الاساتذہ مولانا حافظ محمد گوندلوی ہیں۔ ان سے آپ نے مشکوٰة المصابیح، موطأ امام مالک، ہدایہ، شرح وقایہ، مسلم الثبوت، شرح جامی، اشارات، کافیہ اور صحیح بخاری پڑھیں۔آپ کے دوسرے نامور استاد شیخ الحدیث مولانا محمد اسماعیل سلفی ہیں جن سے آپ نے جامع ترمذی، سنن نسائی، ابوداود اور صحیح مسلم کے علاوہ مختصر المعانی اور مطوّل وغیرہ کا علم حاصل کیا۔ ۱۹۴۲ء میں تعلیم سے فراغت کے بعد مستقلاً مدرسہٴ محمدیہ چوک اہلحدیث میں تدریس کا آغازتدریس آغاز کیا۔ مولانا اسماعیل سلفی  کی وفات (۱۹۶۸ء)کے بعد گوجرانوالہ کی جماعت اہلحدیث نے انہیں مولانا اسماعیل سلفی کا جانشین مقرر کردیا ۔ آپ تقریباً دس سال تک مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر رہے۔مولانا مرحوم زہد و تقویٰ، تہجد گزاری، دیانتدارانہ اور کریمانہ اخلا ق واوصاف کے حامل تھے۔۲۸؍اپریل ۲۰۰۱ء کو صبح چھ بجے گوجرانوالہ میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ ان کی نماز جنازہ سہ پہرساڑھے پانچ بجے شیرانوالہ باغ میں پڑھی گئی جو گوجرانوالہ شہر کی تاریخی نماز جنازہ تھی۔ جس میں بلا امتیاز ہر مکتب ِفکر کی مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی .مولانا  مرحوم کی حیات وخدمات  سےمختلف اہل قلم  نے متعدد مضامین  تحریر کیے  جو مختلف جماعتی رسائل میں طبع ہوئے ۔ زیر نظر  ’’  شیخ الحدیث نمبر‘‘ مرکز ی جمعیت اہل   حدیث کے ترجمان رسالہ  ہفت روزہ اہل  حدیث کی مولانا شیخ الحدیث محمد عبد اللہ کی مجاہدانہ  خدمات، حلالت علمی اور مساعی جمیلہ سے متعلق د وصفحات پر مشتمل  اشاعت خاص ہے۔اس اشاعت خاص میں  شیخ الحدیث مولانا  محمد عبد اللہ کی زمانہ طالب علمی، تدریسی سفر، آغاز خطابت، اتباع کتاب وسنت، حق گوئی  وبےباکی، امانت ودیانت، مناظرانہ گرفت،جماعت میں مثالی اورسیاست میں قائدانہ کردار۔قوت استدلال، جذبہ ایثاررووفا،حالات حاضرہ پر گہری نظر، علمی وجاہت، خود اعتمادی اور غیر ملکی تبلیغی  اسفار جیسے دیگر بیسیوں موضوع اس  خصوصی اشاعت میں  سمیٹ دئیے گئے ہیں ۔اللہ تعالیٰ مولانا مرحوم کی مرقد پر اپنی رحمت  کی برکھا برسائے اور انہیں جنت الفردوس  میں  اعلی مقام عطا فرمائے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
رفقیدولےنہ ازدل ما 5
امیر وسرپرست جمعیت 7
مولانا…عظیم ترافکاربھی کرداربھی 13
والدِ گرامی…چند یادیں،چند باتیں 20
شیخ الحدیث حضرت مولانامحمد عبداللہ رحمہ اللہ 31
میرےحضرت شیخ،میرےمربی 34
والدمحترم،شفقت ومحبت کاپیکر 37
جماعت اہلحدیث گوجرانوالہ..خدمات کےآئینہ میں 39
شیخ الحدیث رحمہ اللہ کاسیاسی کردار،چندتابندہ نقوش 45
دانش وجرات کی نادرمثالیں 58
میرےمحسن…میرےشیخ 63
میرےشیخ الحدیث..حضرت الامیررحمہ اللہ 66
شیخ الحدیث مولانا محمد عبداللہ کی شخصیت 74
شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد عبداللہ 82
شیخ الحدیث حضرت مولانامحمدعبداللہ ،چندیادیں…ملاقاتیں 85
شیخ الحدیث ہوتوایسا…. 89
شیخ الحدیث کےچند اوصاف حمیدہ 96
چمن اداس ہے…مولانا محمد عبداللہ 99
آہ!شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد عبداللہ 103
مولانامحمدعبداللہ …حق گوئی اورجراتمندانہ کردارکی جھلک 104
پیکرِ علم وبصیرت….مولانامحمد عبداللہ 107
ذراعمرِ رفتہ کوآواز دینا 113
شیخ الحدیث مولانا محمد عبداللہ ….ایک باوقارعلمی شخصیت 117
آہ!شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد عبداللہ 119
اک شخص سارے شہرکوویراں کرگیا 121
سیدی استاذی مولانا محمدعبداللہ 123
مولانا محمد عبداللہ انتقال فرماگئے 126
حضرت شیخ الحدیث کی یادمیں 127
عظیم سانحہ 131
آہ!شیخ الحدیث مولانامحمد عبداللہ 133
حضرت مولانا محمد عبداللہ بھی چل بسے 135
مولانامحمد عبداللہ گوجرانوالہ 137
خراج عقیدت بروفات مولانامحمد عبداللہ(نظم) 138
آہ!شیخ الحدیث مولانامحمد عبداللہ(نظم) 139
مرعوب کرسکی نہ کسی کی نگہ اسے(نظم) 140
آہ!شیخ الحدیث(نظم) 141
اظہارتعزیت مسلم لیگ سعودی عرب وجمعیت اہلحدیث برطانیہ 142
شیخ الحدیث کی وفات پرمرکزی رہنماؤں کے تاثرات 143
شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد عبداللہ 149
میاں نوازشریف کاتعزیتی مکتوب 152
سعودی ایمبسی اورمکتب الدعوۃ اسلام آباد کی طرف سے اظہارتعزیت 153
جناب محمد رفیق تارڑکاتعزیتی مکتوب 154
جمعیت احیاءالتراث الاسلامی کویت کی طرف سے تعزیتی مکتوب 155
مرکزی جمعیت اہل حدیث شہر گوجرانوالہ کاہنگامی اجلاس 156
شیخ الحدیث…میدان مناظرہ کےشہسوار 157
حضرت شیخ الحدیث ….سعودی عرف اوربرطانیہ میں 166
ہماری دعوت 172
کشمیر پاکستان کاجزولاینفک ہے 178
اسلام میں جمہورت کاتصور. 184
مسئلہ خلیج 188
شیخ الحدیث مولانا محمد عبداللہ کےچند پسندیدہ اشعار 190
اسےکیاکہیئے؟ 191
جامعہ محمدیہ اہل حدیث گوجرانوالہ …ایک تعارف 192

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like