ہماری بدلتی قدریں

ہماری بدلتی قدریں

 

مصنف : پروفیسر ثریا بتول علوی

 

صفحات: 275

 

پاکستان دنیا کے ان ممالک میں سے ہے جن کی  اساس  ایک نظریہ اور تصور حیات ہے ۔ بلکہ اگر کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا  کہ  ساری دنیا  میں صرف یہی ایک  واحد ملک  ہے  جو اپنی ایک  اسلامی نظریاتی اساس  رکھتا ہے ۔ استعمار نے اولیں کوششوں میں تو اسے سنجیدہ نہیں لیا تھا  لیکن  انیس سو  پینسٹھ  کی جنگ میں اہل پاکستان کی باہمی یگاگنت ، اتحاد و اتفاق  اور اخوت وایثار کی بے مثال قربانیاں دیکھیں  تو  اسے اندازہ ہو گیا کہ مملکت خداد  کا  انہدام و زوال اتنا آسان نہیں اور لہذا  دشمن نے ضروری جاناکہ پہلے  ان کے دماغوں سے  اسلام کی  محبت و تصور  کھرچ دیا جائے تو اس کے بعد ان کی تسخیر ممکن ہے ۔ چناچہ انہوں نے  اس سلسلے میں  کوئی محاذ نہ چھوڑا اور  نظام تعلیم کو بالخصوص اپنا ہدف بنا ڈالا ۔ پاکستانیوں کو اپنی زبان  سے بیگانہ کیا  جانے لگا۔انہیں اپنے نظریاتی سانچے میں ڈھالا جانے لگا۔آج اس  کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ  پاکستانی لوگ وہی تہوار اور روایات منارہے ہیں جو  کہ غیر مسلم یا یہود و ہنود  منا رہے  ہیں ۔ مثلا عالمی یوم خواتین ، مزدوروں کا عالمی دن ، ماؤوں کا  عالمی دن ، آبادی  کا عالمی دن وغیرہ ، اس کتاب میں   یہ واضح  کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ   اسلامی شریعت سے  تصادم کس طرح ہے ۔ اسی طرح میرا تھن ریس ،اپریل فول اور ویلنٹائن ڈے بھی مغربی تہوار ہیں ۔اور بسنت تو خالص  تو خالص ہندوانہ تہوار ہے  جن کو پاکستان میں سرکاری سطح پر معروف کرنے کی سازش کی جارہی ہے ۔ زیرنظر  کتاب میں  ان موسمی  اور شرکیہ تہواروں پر روشنی ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 7
باب نمبر 1 ہمارا تشخص 13
باب نمبر 2 غیر اقوام کی مشابہت 26
باب نمبر 3 بسنت ہندوانہ تہوار 42
باب نمبر 4 ویلنٹائن ڈے 68
باب نمبر 5 میراتھن ریس 83
باب نمبر 6 خواتین کا عالمی دن 98
باب نمبر 7 اپریل فول 120
باب نمبر 8 مزدوروں کا عالمی دن اور اسلامی نقظہ نظر 134
باب نمبر 9 عالمی یوم آبادی 151
باب نمبر 10 ہیپی نیوائیر، کرسمس ڈے  وغیرہ 173
باب نمبر 11 آپ کا یہ ہفتہ کیسا رہے گا؟ 198
باب نمبر 12 2005ء کا ہنگامہ خیر سال ومابعد 216
باب نمبر 13 لہو ، لعب میں مبتلا ہونے کے نتائج 230
باب نمبر 14 اپنی اقدار کا تحفظ کیسے ممکن ہے؟ 241
کتابیات 269

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like