ہندوستانی مفسرین اور ان کی عربی تفسیریں

ہندوستانی مفسرین اور ان کی عربی تفسیریں

 

مصنف : ڈاکٹر سالم قدوائی

 

صفحات: 411

 

آخری نبی حضرت محمد ﷺ کو قیامت کے تک لیے زند ہ معجزہ قرآن مجید عطا فرمایا اور اللہ تعالی نے اس کی حفاظت کا بھی بندوبست فرمایا اور اس کے لیے ایسے رجال کار پید ا فرمائے جنہوں نے علوم قرآن سے متعلق تفاصیل اور تفاسیر مرتب کرتے ہوئے اپنی جانیں کھپادیں۔انہی میں سے ایک شعبہ علوم تفسیر،کتب تفسیر ،اور مفسرین کے حالات کا جاننا بھی ہے اپنے اپنے ادوار میں علماء کرام نے اس میدان میں خوب کام کیا او رخدمات انجام دیں۔ہندوستان صدیوں تک اسلامی تہذیب وثقافت کا مرکز رہ چکا ہے جس کے آثار ونقوش اس کے ذرہ ذرہ پر ثبت ہیں ، یہاں کے علماء اور اصحاب کمال کے علمی ،دینی او رتہذیبی کارنامے اسلامی ملکوں سے کم نہیں ہیں ۔ علم وفن کی ہر شاخ خصوصاً دینی علوم میں ہندوستان میں جو علماء پیدا ہوئے ان کی علمی عظمت اسلامی اور عرب ملکوں میں بھی مسلم تھی۔تفسیر کی جانب بھی ہندوستانی مفسرین کی عربی واردو زبان خدمات بڑی نمایاں ہیں۔ زیر تبصرہ کتا ب’’ ہندوستانی مفسرین اور ان کی عربی تفسیریں‘‘ڈاکٹر محمد سالم قدوائی کے ڈاکٹریٹ کے تحقیقی مقالے کی کتابی صورت ہے ۔ اس مقالے پر مسلم یونیورسٹی علی گڑھ نے انہیں پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی ۔جناب سالم قدوائی صاحب کو اپنے اس مقالے کی تیاری کے سلسلے میں جو کتابیں مل سکی ہیں انہوں نے ان کوچار حصوں میں تقسیم کر کے اس کتاب میں پیش کردیا ہے ۔اور ہر حصے کو مصنفین کے سنہ وفات کے حساب سے مرتب کیا ہے ۔پہلے حصے میں ان عربی تفسیروں کا ذکر ہے جو مکمل ہوگئیں ۔دوسرے حصے میں اجزائے قرآن کی تفسیروں کا تعارف ہے ۔ یعنی مختلف سورتوں کی یا محض آیتوں کی تفسیر۔تیسرے حصے میں قدیم مفسرین کی عربی تفسیروں کے حواشی اور شرحوں کاذکر ہے۔چوتھے حصے میں متعلقاتِ قرآن مجید کا ذکر ہے یعنی ان کتابوں کا جو قرآن مجید سے متعلق ہیں مثلاُ ناسخ ومنسوخ، رسم خط، تخریج آیات ، مفردات قرآن ، فضائل قرآن، احکام قرآن وغیرہ ۔فاضل مصنف نے ان تمام کتابوں پر الگ الگ تبصرہ کرتے ہوئے مصنفین کے بھی مختصر حالات قلم بند کیے ہیں۔

 

عناوین صفحہ نمبر
دیباچہ 7
پیش لفظ 9
پہلا باب مکمل تفسیریں 21
دوسرا باب اجزائے قرآن کی تفسیریں 121
تیسرا باب تفسیروں کی شرحیں اور حواشی 197
چوتھا باب متعلقات قرآن مجید 251
پانچواں باب ان لوگوں کے حالات جن کی تفسیریں نہیں ملتی ہیں 349
تفسیروں کی فہرست 391
مفسرین کی فہرست 104
حوالے کی کتابیں 403

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like