ہیومن اناٹومی و فزیالوجی

ہیومن اناٹومی و فزیالوجی

 

مصنف : حکیم غلام جیلانی خان

 

صفحات: 387

 

انسا ن  کو بیماری  کا لاحق ہو نا  من  جانب  اللہ  ہے  اوراللہ تعالی نے  ہر بیماری کا علاج بھی   نازل فرمایا ہے  جیسے کہ  ارشاد نبویﷺ ہے ’’ اللہ تعالی نے ہر بیماری کی دواء نازل کی ہے  یہ الگ بات ہے کہ کسی نےمعلوم کر لی  اور کسی  نے نہ کی ‘‘بیماریوں کے علاج  کے لیے  معروف طریقوں(روحانی علاج،دواء اور غذا کے ساتھ  علاج،حجامہ سے  علاج) سے  علاج کرنا  سنت  سے  ثابت ہے ۔ روحانی  اور جسمانی  بیماریوں سےنجات کے لیے  ایمان او ر علاج کے درمیان ایک مضبوط تعلق ہے اگر ایمان کی کیفیت  میں  پختگی  ہو گی تو  بیماری سے  شفاء بھی اسی قدر تیزی  سے  ہوگی ۔نبی کریم ﷺ جسمانی  وروحانی بیماریوں کا علاج جن وظائف اور ادویات سے  کیا کرتے تھے یاجن  مختلف بیماریوں کےعلاج کےلیے  آپﷺنے جن چیزوں کی نشاندہی کی اور  ان کے  فوائد ونقصان کو  بیان کیا ان کا ذکر  بھی  حدیث وسیرت کی کتب میں موجو د ہے  ۔ کئی اہل علم نے  ان  چیزوں ک یکجا کر کے  ان کو طب ِنبوی کا نام  دیا ہے ۔ان میں امام  ابن قیم﷫ کی کتاب  طب نبوی  قابل ذکر  ہے  او ردور جدید میں ڈاکٹر خالد غزنوی کی  کتب بھی  لائق مطالعہ ہیں۔طب کی اہمیت وافادیت کے  پیش نظر اس کو بطور  علم پڑھا جاتارہا ہے  اور  کئی نامور ائمہ ومحدثین ماہر طبیب بھی ہوا کرتے تھے۔ہندوستان میں بھی طب کو  باقاعدہ  مدارس ِ اسلامیہ  میں پڑھایا جاتا  رہا ہے  اور الگ سے   طبیہ کالج  میں بھی قائم تھے ۔ اور ہندوستان کے کئی نامور  علماء کرام اور شیوخ الحدیث ماہر  طبیب وحکیم تھے ۔محدث العصر علامہ حافظ محمد گوندلوی﷫ نے  طبیہ  کالج دہلی سے  علم طب پڑھا اور کالج میں اول  پوزیشن حاصل کی ۔کئی علماء  کرام نے علم طب حاصل کر کے  اسے اپنے روزگار کا ذریعہ بنائے  اور دین کی تبلیغ واشاعت  کا فریضہ فی سبیل اللہ  انجام دیا۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ ہیومن اناٹومی وفرنایوجی؍تشریخ انسانی ومنافع الاعضاء‘‘حکیم وڈاکٹر غلام جیلانی  خاں صاحب  کی  کاوش ہے ۔جوکہ  علم تشریح ومنافع اعضاء  پر اپنی نوعیت کی  واحد ہے۔اس کتاب کو انہوں نے آسان اور سلیس اردو میں لکھتے ہوئے ہر موقع پر طبی اور ڈاکٹری مترادف اصطلاحات کوبھی بریکٹ میں لکھ دیا ہے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
آ
آئی بال ( آنکھ کا ڈھیلا ) 286
آئی لڈر (پپوئے) 283
آنت آنتیں 133
آنسو کی تھیلی 285
آنسو کی نالی 285
آپٹک تھیلیمس 225
آپٹک کمشر(تقاطع صلیبی ) 218
آنکھ کے پردے 288
آنکھ کےمتعلقات 283
آریکل ( کان ) 320
آواز اور اس کی رفتار 329
آواز نکلنا 104
آہ کھینچنا 105
آلات آشکت 284
آلت ۔ اندری 186
ا
ایڈومن رشکم 126
ابشاربشن ( امتصاص) 85
اتھلی وریدیں 79
اثنا عشری ( آنت ) 134
اجسام رباعیہ 260
احساس رنگ 314
اخراج بول 172
اخلاط اربعہ 160
ارادی عضلات 37
اطراف علیا 31
افعال جگر 156
اعضائے غذا 112
اعصاب 235
اعصاب حس 236
اقسام ذائقہ 243
اعصاب شر کی 274
ب
بارہ انگشی آنت 134
برین ( دماغ ) 210
بواب ( دربان) 126
بول ( پیشاب) 172
بازو کی شریان 73
بال 343
بھیجا 283
بڑے دماغ کےافعال 256
بیرونی طان 320
بایاں بغل کا مقام 56
بطن( شکم یا پیٹ ) 231
بے نام شریان 72
نےنام درید 82
پ
پانی 142
پاؤں کے ٹخنے کی ہڈیاں 33
پیونے 283
پتھر کامادہ 174
پچھلی ڈاڑھیں 160
پیشاب کی نالی 141
پیڑو کامقام 125
پھیپھڑے 95
پیٹ 126
پستان 306
پسینہ 348
پیٹ کے حصے 123
ت
تحویل تاثیر 240
تخم انسان 6
تصورات کا ذبہ 280
تصویر جگر 149
تصویرمعدہ 126
تھوک 121
تھوک کے فوائد 121
تصویردماغ 210
تکون اخلاط 218
ٹ
ٹرپ سین 163
ٹخنے کاجھٹکا 248
ث
ثدی ۔ ثدیان 206
ثقبہ مجری بول 194
ج
جبل الزہرہ 189
جرمی نل سپاٹ 1
جوف رحم 199
جیب گروہ 165
جیب المذی 175
چ
چوچی 206
چہرہ 25
چھینک 350
چھونے کی قوت 350
ح
حاجبین 283
حالبین 170
حجاب منصف صدر 94
حرارت عزیزی 108
حرکات تنفس 100
حنجرہ 91
حواس 277
خ
خالی آنت 134
خزائن مسنی 183
خون کے سرخ دانے 42
خون کے سفید دانے 42

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
12 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like