علم اور تقوی

علم اور تقوی

 

مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

 

صفحات: 215

 

دنیا میں پائے جانےوالے تمام ادیان ومذاہب کا جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ کسی بھی دین نے تعلیم وتعلم کا وہ اہتمام نہیں کیا جو دین اسلام نے کیا ہے۔ کہ نبی کریمﷺ پر نازل ہونے والی پہلی وحی اسی تعلیم وتعلم  سے منسلک ہے۔ دین اسلا م میں جہاں علم کے حصول پر زور دیا گیا وہیں تقویٰ کو بھی علم کے حصول کا جزو لازم قرار دیا۔ سلف صالحین کی زندگی اس سلسلے میں ہمارے لیے نمونہ ہے کہ وہ تقویٰ کے جس معیار پر تھے اسی اعتبار سے اللہ تعالیٰ نے ان سے علمی کام لیا۔ پیش نظر کتاب میں اسی مضمون کو زیر بحث لایا گیا ہے اور جہاں علم کی فضیلت و اہمیت کو تفصیلاً بیان کیا گیا ہے وہیں تقویٰ کی اہمیت اور فوائد و ثمرات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ کتاب میں ’’إنما يخشي الله من عباده العلمٰاء‘‘ کی حقیقی منظر کشی کی گئی ہے جو اہل علم اور عوام الناس کے لیے یکساں مفید ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
تقریظ 11
پہلا حصہ
باب1۔اخلاص نیت 29
باب2۔علم کی اہمیت اور فضیلت 37
باب3۔اہل علم کی فضیلت 99
باب4۔اہل علم،محدثین، ان کی علمی رحلات اور زہد وتقویٰ 117
دوسرا حصہ
باب1۔تقویٰ کی لغوی اور شرعی تعریف 125
باب2۔تقویٰ کی اہمیت 131
باب3۔حصول تقویٰ کے اسباب وذرائع 143
باب4۔تقویٰ کے فوائد وثمرات 194
آخرت میں حاصل ہونے والے تقویٰ کے فوائد وثمرات 211

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4Mb ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like