انسان کامل و نبی اکمل ﷺ

کامل و نبی اکمل ﷺ

 

مصنف : ڈاکٹر منظور ممتاز

 

صفحات: 176

 

اس روئے ارض پر انسانی ہدایت کے لیے تعالیٰ نے جن برگزیدہ بندوں کو منتخب فرمایا ہم انہیں ورسل﷩ کی مقدس اصطلاح سے یاد رکرتے ہیں اس کے انسانِ اول اور ِاول ایک ہی شخصیت حضرت آدم کی صورت میں فریضۂ ہدایت کےلیے مبعوث ہوئے ۔ اور پھر یہ کاروانِ رسالت مختلف صدیوں اور مختلف علاقوں میں انسانی ہدایت کے فریضے ادا کرتے ہوئے پاکیزہ سیرتوں کی ایک کہکشاں ہمارے سامنے منور کردیتاہے ۔درخشندگی اور تابندگی کے اس میں ایک شخصیت خورشید جہاں تاب کی صورت میں زمانےاور زمین کی ظلمتوں کو مٹانے اورانسان کےلیے ہدایت کا آخری پیغام لے کر مبعوث ہوئی جسے محمد رسول ﷺ کہتے ہیں ۔ آج انسانیت کےپاس آسمانی ہدایت کا یہی ایک نمونہ باقی ہے۔ جسے مجید نےاسوۂ حسنہ قراردیا اور اس اسوۂ حسنہ کےحامل کی بن کر ظلمت کدۂ عالم میں روشنی پھیلارہی ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول تک آنے والےانسانوں کےلیے’’اسوۂ حسنہ‘‘ ہیں ۔حضرت محمد ﷺ ہی اللہ تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا پوراسامان رکھتی ہے ۔ کے لکھنے پڑھنے کی ابتدا سے اب تک کوئی انسان ایسا نہیں گزرا جس کے سوانح وسیرت سے متعلق دنیا کی مختلف زبانوں میں جس قدر محمد رسول ﷺ سے لکھا جاچکا ہے اور لکھا جارہا ہے ۔ بھی اس معاملے میں کسی بھی زبان سے پیچھے نہیں رہی اس میں حضورﷺ سے متعلق بہت کچھ لکھا گیا اور ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے ۔حضور اکرم ﷺ کی ذات اقدس پر اورابن ہشام سے لے کر گزشتہ چودہ صدیوں میں اس ہادئ کامل ﷺ کی وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں لکھے جا چکے ہیں اورکئی ادارے صرف پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے ۔اور پورے عالمِ میں ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد بھی کیا جاتاہے جس میں مختلف اہل اپنے تحریری پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔یہ سب اس بات کا بیّن ثبوت ہے کا انسانوں میں سے ایک ایسا بھی تھا اور ہے کہ جس کی ذات کامل واکمل پر جس قدر بھی لکھا جائے کم ہے اور انسانیت اس کی صفات ِ عالیہ پر جس قدر بھی فخر کرے کم ہے ۔ زیر کتاب ’’ انسان کامل ونبی اکملﷺ ‘‘ جناب ڈاکٹر منظور ممتاز کی تصنیف ہے ۔موصوف نے النبیﷺ پر کی معروف کتاب ’’ سیرت النبی‘‘ اور قاضی سلمان منصورپوری کی ’’ رحمۃ للعالمین، سید مودودی کی ’’سیرت سرور عالم ‘‘ کا مطالعہ کرنے کے بعد اس کتاب کو مرتب کیا ہے اور اس میں اختصاراور جامعیت کے ساتھ نبی کریم ﷺ کی زندگی کے تمام پہلو پیش کردئیے ہیں اورجو مغرب کے نام نہاد سوانح نگار متعصب عیسائیوں اور یہودیوں وغیر ہ نے اسلام اور حضور ﷺ کی ذات اقدس پر الزامات لگائے ہیں ان کے مختصر جواب بھی سپرد قلم کیے ہیں ۔اس کتاب کے مطالعہ سے تھوڑے وقت میں آپ ﷺکی سیرت طیبہ کے متعلق اگاہی حاصل ہوسکتی ہے ۔ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے ۔(آمین)

 

 

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like
Comments
Loading...