اصلاح البیوت ( اضافہ شدہ ایڈیشن )

اصلاح البیوت ( اضافہ شدہ ایڈیشن )

 

مصنف : حافظ محمد عباس صدیق

 

صفحات: 307

 

اللہ رب العزت نے آنحضرت ﷺ کو رحمت اللعالمین بنا کر مبعوث فرمایا، آپ ﷺ سراپا رحمت اور اخلاق کریمانہ کی عملی تصویر تھے، کتاب الٰہی قرآن مجید کے عملی مظہر تھے، آپ ﷺ نے جہالت میں ڈوبی ہوئی امت کو جہاں علم و حکمت کا شعور بخشا وہیں انہیں اعلیٰ طرز معیشت سے بھی ہمکنار کیا۔ شریعت اسلامیہ ہی وہ واحد شریعت ہے جس میں ہر چیز کوعدل و انصاف کے ترازو میں رکھ کر توازن برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ اس کی بے شمار خصوصیات و خوبیوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اس کے اندر تمام حقوق کی بغیر کسی کمی بیشی کے وضاحت کر دی گئی ہے، اور حقوق کی پامالی پر عتاب کی وعید بھی سنائی گئی ہے۔ شریعت اسلامیہ نے ہی انسانوں کو سیدھی راہ دکھلائی ہے اور ہر ایک کو اس کا پورا پورا حق دیا ہے تا کہ فتنہ و فساد سے محفوظ رہ سکیں۔ عصر حاضر میں ہوس و لالچ کی وجہ سے حق تلفی کی مہلک بیماری ہمارے معاشرے کو دیمک کی طرح کھوکھلا کر رہی ہے، عوام اپنے حقوق کے لیے سراپا احتجاج نظر آتی ہے، والدین اپنی نافرمان اولاد کے ہاتھوں بے بس ہیں، ازدواجی زندگی بھی متاثر، اور یتیم و مساکین بھی اپنے حقوق کے لیے ایوان عدل میں لب کشا نظر آتے ہیں۔ دین اسلام  کی تعلیمات صرف فرد واحد کی اصلاح نہیں کرتیں بلکہ پوری انسانیت کی اصلاح کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب”اصلاح البیوت”فضیلۃ الشیخ حافظ محمد عباس صدیق کی ایک اصلاحی تصنیف ہے۔ جو کہ خالصتاً کتاب و سنت کی روشنی میں معاشرہ کی اصلاح کے لیے تحریر کی گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان کی اخلاص بھری کتاب کو قبولیت عامہ نصیب فرمائے اور اسے خاص و عام افراد کے لیے نفع مند فرمائے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 11
عرض مولف 13
پیش لفظ طبع اول 14
مقدمۃ الکتاب 15
گھر کے فوائد 17
نکاح کے لیے نیک عورت کا انتخاب 21
با خلاق ، حیا وار ، بامروت اور  دیندار 23
حضرت ایوب ﷤ کی بیوی 26
حضرت اسماء بنت ابوبکر ؓ کا ذکر خیر 29
بے نماز مرد اور عورت سے شادی نہ کیجیے 31
بے نماز مرد و عورت کے متعلق سلف صالحین کے اقوال 33
ام سلیم بنت ملحان ؓ کی بے مثال دانائی 36
نیک عورت کی خوبیاں 43
نیک خاتون کے اوصاف حمیدہ 44
پر سکون عائلی زندگی کا انحصار بیوی  کی اصلاح پر موقوف ہے 47
صابر اور شاکر دونوں جنتی ہیں 50
بیوی کی صلاح کے طریقے 53
عورت کے گھر سے باہر نکلنے کے آداب 55
ایک صالحہ بیوی کا ذکر خیر 58
بامر  مجبوری گھر سے باہر نکلنا 60
اسلام میں حلال و حرام کی حکمتیں 61
عورت کا حج کے لیے سفر کرنا 62
عورتیں اپنے اوپر دوپٹہ لٹکائیں 64
پردہ کی شرائط 66
افسوسناک رسم و رواج 67
اپنے گھروں کو ذکر الہٰی کی جگہ بناؤ 69
مومنہ خاتون کی بے مثال استقامت 70
گھروں میں قرآن کریم کی تلاوت کریں 73
شرک کیا ہے؟ 75
شیطان کی مکاری 78
برکات القرآن 80
گھروں کو خبیث عادتوں سے پاک رکھنا 86
حسد کی مذمت میں صالحین کرام کے اقوال 88
حسد کے اسباب 97
حاسد پر نازل ہونے والی آفتیں 104
گھروں کو لالچ سے پاک رکھنا 108
حصول نعمت کی آرزو جائز ہے 109
غیبت صرف زبان سے ہی نہیں 110
غیبت کی اقسام 111
غیبت کے اسباب 112
غیبت کی مذمت قرآن سے 113
احادیث نبویہ سے غیبت کی مذمت 115
غیبت سے بچنے کے طریقے 117
غیبت کی چند مباح صورتیں 120
جھوٹ بولنے کے اسباب 121
جھوٹ کی اقسام 123
جھوٹ کی حرمت 125
جھوٹ کا علاج 128
چغلی کی حرمت کا سبب 131
احادیث نبویہ سے چغلی کی شناعت 132
چند اسلام کرام کے اقوال 135
چغلی کے اسباب 136
چغلی سے بچنے کے لیے چند اصول 138
ٹیپ ریکارڈ 138
گانے کے نام 140
غناء کی اقسام 141
گانے کے نقصانات 143
قرآن و احادیث  اور ائمہ کرام سے گانا بجانے کی حرمت 144
عورت سے گانا سننے کے متعلق دلیل 145
مباح گیت 148
گھر کا محل وقوع 149
کچھ عمارت کے متعلق 151
گھر میں صالحین کے لیے ضیافت کا اہتمام کرنا 153
بے دین لوگوں کو گھروں میں داخل ہونے سے منع کرنا 155
گھر والوں کی صحت کی حفاظت کرنا 155
گھر والوں کی ایمانی تربیت 158
صدقہ 159
روزہ 161
مسواک 162
گھر میں شریعت کے احکام کا نفاذ 165
گھر میں اخلاق حسنہ کا اہتمام 169
گھر کے راز کی حفاظت کرنا 174
والدین سے حسن سلوک 179
ماں کی اولاد سے محبت 181
ماں سے حسن سلوک کا پھل 185
وجود باری تعالیٰ پر دلائل 188
کبیرہ گناہوں سے بچنا 195
کبیرہ گناہوں کی فہرست 203
توبہ کی ترغیب 225
توبہ کی مثالیں 238
حضرت آدم ؑ کی توبہ 255
حضرت نوح  کی توبہ 262
حضرت یونس اور ان کی قوم کی توبہ 289
ایک گناہ گار کی توبہ 300
خوف الہٰی 301
بدکار عورت کی توبہ 302
شرابی کی توبہ 303

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like