اصلاح معاشرہ (اضافہ شدہ ایڈیشن )

اصلاح معاشرہ (اضافہ شدہ ایڈیشن )

 

مصنف : محمد صادق سیالکوٹی

 

صفحات: 322

 

ہر صاحب عقل  یہ بات بخوبی سمجھ سکتا ہے کہ معاشروں کی اصلاح وتعمیر میں قوموں کی فلاح وکامیابی وترقی چھپی ہے۔   تاریخ گواہ ہےکہ  ماضی میں جب تک مسلمانوں نےاپنے  معاشرے  کو اسلامی معاشرہ بنائے رکھا ،اس وقت تک مسلم قوم سر بلند   رہی  ،او رجیسے جیسے معاشرہ تباہ  ہوگیاہے  ویسے ویسے امتِ مسلمہ بھی  اخلاقی زبوں حالی کا شکار ہوتی چلی گئی، چنانچہ معلوم ہوا کہ  فوز وفلاح وکامیابی کے لیے اپنے معاشرے  کی اصلاح کرنا انتہائی ضرروی ہے ۔ معاشرےکی اصلاح  کے لیے  اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے طریقوں اور اصولوں کو اپنانا چاہیے او راسی پاک اوربے عیب  ذات سے اصلاح طلب کرنی چاہیے۔سرور کائنات ﷺ کی بعثت کے وقت عرب معاشرہ جن گھناؤنے اعمال کامرتکب تھا،    قرآن وحدیث ہی کا نورتھا  جس نے  تاریک معاشرے کو روشن کردیا،اور ان کی برائیوں کونیکیوں میں تبدیل کردیا ۔ لوگ شرافت،دیانت،محبت ،اخوت، شرم وحیا اوراخلاق فاضلہ کے مجسمے بن گئے۔ ترقی کے زینے چڑہتے چڑہتے وہ اوج ثریا پر جا پہنچے  اور قرآن نے انہیں نجات ِآخرت کی بشارتیں سنائیں۔زیرنظر کتاب ’’ اصلاح معاشرہ‘‘ معروف عالم دین  مولانا حکیم محمد صادق سیالکوٹی  کی  تصنیف ہے ،  جس میں  انہوں نے قرآن واحادیث کی روشنی میں   انسانی زندگی میں پیش آمدہ  مختلف مسائل پر   سلیس او ر عام فہم  انداز  میں  بحث کی ہے، جس پر  عمل کرکے ان شاء اللہ  ہمارے معاشرےکی اصلاح ممکن ہوسکتی ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
خطبہ رحمۃ للعالمین 25
پیش لفظ 27
خوف خدا 31
طہارت اور نظافت کے آداب 36
پاکیزگی اور صفائی مذہبی چیز ہے 38
آداب الخلاء 41
قیام نماز 78
زکوۃ کی پابندی 85
رمضان کے روزے 97
فریضہ حج 101
جان کے حقوق 130
تلاش روزی ورزق 137
تجارت اور معاملات 200
شوہر کے حقوق 247
بیوی کے حقوق 250
والدین کے حقوق 252
اولاد کے حقوق 254
پینے کی چیزوں کے آداب 257
کھانے کی چیزوں کے آداب 261
لباس کے آداب 271
اسلامی آداب واخلاق 284
رحمت عالم ﷺ کی کچھ دعائیں 310

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like