اسلامی نظریہ اجتماع

اسلامی نظریہ اجتماع

 

مصنف : حیدر زمان صدیقی

 

صفحات: 186

اسلام نے ا نسان کے یقین اور اس  کےاعمال کی بنیاد رکھی  ہے اس  ناقابل انکار حقیقت پر  کہ انسان خود بخو د  پیدا نہیں ہوا بلکہ کسی ذی شعور صاحب ادراک ہستی برتر نے اسے پیدا کیا ہے ۔ اور اس لیے انسانی  اعمال  وافکار کا محض اس کی رضا واطاعت کے لیے ہونا ضروری ہے ۔انسان کی زندگی انفرادی ، عائلی اوراجتماعی تمام تر اسی مقصد واصول کے تحت تو صحیح  ہے ورنہ غلط ہے۔انسان بولے تواس کے لیے  اور چپ رہے تو اس کے لیے ، شادی کرے بچوں سے محبت کر ے، پڑسیوں کی امداد  کرے یا ملی وقومی فرائض  کو ادا کر ے  الغرض تمام تر امور اسی  ذات واحد کی منشاء  کےلیے  ہوں۔ زیر تبصرہ کتا ب’’اسلامی نظریہ اجتماع‘‘   جناب حیدر زماں صدیقی کی   مرتب شدہ ہے ۔ اس کتاب میں  اسلام کے ہمہ گیر نظریہ اجتماع کی حقیقت اوراجزاء ترکیبی  سےبحث کی گئی ہے۔طرزِ بیان شگفتہ اور مدلل ہے مصنف نے دلنشیں انداز میں مسئلہ زیربحث سے متعلق تقریباً سب کچھ کہہ دیا ہے   پہلی دفعہ یہ کتاب تقسیم ہند کےوقت اگست؍1947ء کو  حید رآباد دکن سے شائع ہوئی۔موجود ہ ایڈیشن ادارہ  ترجمان القرآن ،لاہور نے  1989ء میں شائع کیا ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 7
پیش لفظ 17
مقدمہ طبع ثانی 19
اجتماعیت کا قرآنی تصور 27
خلافت آدم کا مفہوم 32
اجتماع انسانی کاقرآنی تصور 37
مملکت کاجدید تصور 41
شعورذات کی تکمیل اور معاشری نشووارتقاء 47
انسانیت کا مقام شرف 48
فرد کی تکمیل ذات اور ارتقائی معاشرہ 53
مدنیت صالحہ اور مدنیت فاسدہ 58
انسانی اعمال کے طبعی اثرات ونتائج 64
اسلامی نظام اجتماع کے اختلال کاتاریخی پس منظر 75
جاہلیت کانیابھیس 88
ہندوستان میں اسلام وجاہلیت کی ٹکر 95
جاہلیت کا نیا کارنامہ 97
علامہ افغانی کا ایک مضمون 100
اقوام حاضرہ کے نظریہ ہےئے اجتماع 103
عصر حاضر کے عناصر قومیت 115
وطنیت 116
عالم اسلامی اور تصور وطنیت 118
قومیت متحدہ کی پہلی کوشش 123
قومیت کے دیگرعناصر 126
اسلام کا نظریہ قومیت 129
اصطلاحی قومیت 131
اسلامی قومیت 133
اسلام کانظام اجتماع 139
اسلامی نظریہ اجتماع کی ہمہ گیرافادیت 149
انسانی مرض کی نوعیت 156
اس مرض کا حقیقی علاج کیاہے ؟ 157
معاشرتی مساوات 158
سیاسی اور ملکی حقوق 162
مذہبی آزادی 163
معاشی مساوات 161
قانونی مساوات 163
اسلامی اجتماع وتمدن کے چند اہم اجزاء 167
اسلام کاجہاد ملی 168
تنظیم ملی کی اساس 170
اسلام کا تصور آزادی 174
غیرمسلموں کامفہوم آزادی 175
مسلمان کی آزادی 176
استقلال مرکز 178
دائرہ اطاعت 183

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like