الاسرار المرفوعہ فی الاخبار الموضوعہ ( مقالہ پی ایچ ڈی )

الاسرار المرفوعہ فی الاخبار الموضوعہ ( مقالہ پی ایچ ڈی )

 

مصنف : نور الدین علی بن سلطان المعروف ملا علی قاری

 

صفحات: 565

 

بلاشبہ کے جملہ عقائد واعمال کی بنیاد کتاب وسنت پر ہے اور در حقیقت کتاب اللہ  کی شارح اور مفسر ہے  اور اسی کی عملی تطبیق کا دوسرا نام ہے ۔نبی کریمﷺکو جوامع الکلم دیئے اور آپ  کوبلاغت کے اعلیٰ وصف سے نوازہ گیا ۔ جب آپﷺ اپنے بلیغانہ انداز میں  کتاب اللہ  کے اجمال کی فرماتے تو کسی  سائل کو اس کے سوال کا فی البدیہہ جواب دیتے۔ تو سامعین اس میں ایک خاص قسم کی لذت محسوس کرتے اوراسلوبِ بیان اس قدر ساحرانہ ہوتا کہ وقت کے  اور بلغاء بھی  باوجود قدرت  کے اس  سے متاثر ہوئے  بغیر نہ رہتے ۔احادیثِ مبارکہ گوآپﷺ کی  زندگی میں مدون نہیں ہوئیں تھی تاہم جو لفظ بھی  نبیﷺ کی زبانِ مبارکہ سے  نکلتا وہ ہزار ہا انسانوں کے قلوب واذہان میں محفوظ ہو جاتا اور نہ صرف محفوظ ہوتا بلکہ  کرام ﷢ ا س کے حفظ وابلاغ اور اس پر عمل کے لیے فریفتہ آتے  ۔یہی  وجہ تھی کہ آنحصرت ﷺ کے وحضر،حرب وسلم، اکل وشرب اور  سرور وحزن کے  تمام ہزارہا انسانوں کے پاس آپ کی زندگی میں ہی  محفوظ  ہوچکے تھے کہ انسانی  میں اس کی نظیر  نہیں ملتی اور نہ  ہی آئندہ ایسا ہونا ممکن ہے ۔خیر القرون کے گزر نے تک ایک طرف تو کی باقاعدہ تدوین نہ  ہوسکی اور دوسری طرف حضرت عثمان ﷜ کی شہادت  کے ساتھ  ہی دور ِ فتنہ  شروع ہوگیا  جس کی  طرف میں اشارات پائے جاتے  ہیں۔ پھر یہ  فتن کسی ایک جہت سے رونما نہیں ہوئے  بلکہ سیاسی اور مذہبی فتنے اس کثرت سے ابھرے کہ ان پر کنٹرول  ناممکن ہوگیا۔ان فتنوں میں  ایک فتنہ وضع کا تھا۔اس فتنہ کے سد باب کے لیے  گو پہلی صدی ہجری کےاختتام پر ہی  بعض علمائے تابعین نے کوششیں شروع  کردی تھی۔اور پھر اس   کے  بعد  وضع  حدیث کے اس فتنہ کوروکنے کےلیے محدثین نے صرف کوجمع کردینے   کو ہی کافی  نہیں سمجھا بلکہ کی حفاظت کے لیے  علل حدیث، جرح وتعدیل،  اور نقد رجال کے قواعد اور معاییر قائم کئے ،اسانید کے درجات مقرر  کئے ۔ ثقات اور ضعفاء رواۃ پر مستقل تالیفات مرتب  کیں­۔ اور مجروح رواۃ کے عیوب بیان کئے ۔موضوع احادیث  کو الگ جمع کیا   او ررواۃ کےلیے  معاجم ترتیب دیں۔جس سے ہر جہت سے صحیح ، ضعیف ،موضوع کی  تمیز امت کے سامنے آگئی۔اس سلسلے میں  ماضی قریب میں  شیخ البانی کی  کاوشیں بھی لائق تحسین ہیں۔ زیر کتاب ’’ الأسرار المرفوعة في الاخبار الموضوعة‘‘ معروف  حنفی عالم  نور الدین علی بن  سلطان  المروف ملاعلی  القاری﷫ کی موضوع  احادیث  پر مشتمل كتاب کا ترجمہ   ہے۔ جناب ڈاکٹر سراج الاسلام حنیف نے  ا س کا کرنے کے ساتھ  اس پر تحقیق  وتعلیق کاکام بھی کیا ہے  اور مقدمۃ التحقیق کے  عنوان  سے تقریباسو صفحات پر مشتمل  مقدمہ  تحریرکیا ہے جس میں  حدیث  موضوع  کے متعلق مفید کے علاوہ  اسی کتاب کا ’’موضوعات کبیر‘‘ کے  نام  سے مکتبہ نعمانیہ ،لاہور  سے  مطبوعہ میں  مترجم   کے ترجمہ کی اغلاط  کی طرف توجہ بھی دلائی ہے ۔ تعالیٰ مترجم کی   اس کاوش کو قبول فرمائے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 8
موضوع بیان کرناگناہ ہے 9
واضعین کی قسمیں 14
زنادقہ اوربےدین 14
بعض عبادوزہاد 18
بعض فقہاء 21
مذہبی متعصبین 23
بعض معاندین 23
درباری ملا 24
کی نمائش کرنےوالےواعظ 25
غلط فہمی 28
بعض تاجر 29
اپنےخصم کوخاموش کرنےوالے 29
ذاتی فائدہ کےطلب گار 30
مدعیان بزرگی 30
نیکی کی نیت سےگھڑنےوالے 31
قراءت سےمتعلق 32
جعل سازی جاننےکےذرائع 34
واضع خوداعتراف کرے 34
روایت میں رکاکت وسطحیت ہو 35
روایت انبیاءکےکلام کےمشابہ نہ ہو 35
روایت میں بےڈھنگی بات ہو 35
روایت حس اورمشاہدہ کےخلاف ہو 35
روایت بیان کرنےوالاواضح دروغ گواوربےدین ہو 36
روایت میں معمولی کام بھاری ثواب کاذکرہو 36
روایت میں معمولی کام پرشدیدوعیدکاذکرہو 36
روایت کےخلاف صحیح شواہدموجودہوں 36
روایت تاریخی کےخلاف ہو 37
روایت اطباءاورچٹکلہ بازوں کےکلام کےمشابہ ہو 37
روایت شہوت کی رغبت دلاتی ہو 37
روایت اخلاق کےخلاف ہو 37
روایت صراحت کےخلاف ہو 38
روایت وسنت کےاصول کےخلاف ہو 38
موضوع روایات  پرمشتمل کتابیں 38
ملی علی قاری 42
ملاعلی قاری کی تصانیف 51
الاسرارالمرفوعۃ فی الاخبارالموضوعۃ کاارودترجمہ 53
الاسرارالمرفوعۃ فی الاخبارالموضوعۃ 102
حدیث :من کذب علی متعمداکےطرق 102
مقدمۃ 102
حدیث :من کذب علی متعمداگوسوسےزیادہ نےروایت کیا 141
فصل: جھوٹی روایت بیان کرناحرام ہے 145
فصل:واعظین اورقصہ گوحدیث سےناواقف ہوتےہیں 153
فصل:ابن کرام کی چندروایات کاحکم 155
فصل:جرح رواۃ غیبت نہیں 159
فصل:واعظین کاجھوٹ 166
فصل:زنادقہ کی وضع کردہ روایات اورقصہ گوداعظین کی  مذمت 174
فصل:وعظ کون کرے.؟ 176
فصل: کی قسمیں 187
الاسرارالمرعوۃ 194
حرف الهمزة 194
حرف الباء 300
حرف التاء 315
حرف الثاء 341
حرف الجيم 343
حرف لحاء 350
حرف الخاء 374
حرف الدال 384
حرف الذال 390
حرف الراء 393
حرف الزاء 402
حرف السين 407
حرف الشين 420
حرف الصاد 433
حرف الضاد 444
حرف الطاء 447
حرف الظاء 450
حرف العين 453
حرف الغين 464
حرف الفاء 468
حرف القاف 480
حرف الكاف 488
علمي فهارس 507

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.75 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like
Comments
Loading...