ازالۃ الاوہام جلد اول

ازالۃ الاوہام جلد اول

 

مصنف : رحمت اللہ خلیل الرحمن کیرانوی ہندی

 

صفحات: 480

 

اسلامی تعلیمات کے مطابق اللہ تعالی ایک ہے ۔اس کا کوئی شریک نہیں ہے۔وہ ہر چیز پر قادر ہے۔نہ اس کی بیوی ہے اورنہ ہی اس کا کوئی بیٹا ہے ۔لیکن  اس کے برعکس عیسائی عقیدہ تثلیث کے قائل ہیں ،جس کے مطابق اللہ تعالی، سیدنا عیسیٰ﷤اورسیدہ  مریم  علیھا السلام تینوں  خدا  ہیں اور یہ تینوں خدا مل کر بھی ایک ہی خدا بنتے ہیں۔ یعنی وہ توحید کو تثلیث میں اور تثلیث کو توحید میں یوں گڈ مڈ کرتے ہیں کہ انسان سر پیٹ کے رہ جائے اور پھر بھی اسے کچھ اطمینان حاصل نہ ہو۔ مثلاً وہ اس کی مثال یہ دیتے ہیں کہ ایک پیسہ میں تین پائیاں ہوتی ہیں اور یہ تینوں مل کر ایک پیسہ بنتی ہیں۔ اس پر یہ اعتراض ہوا کہ جب سیدہ مریم علیھا السلام اورسیدنا عیسیٰ ﷤پیدا ہی نہ ہوئے تھے تو کیا خدا نامکمل تھا اور اگر نامکمل تھا تو یہ کائنات وجود میں کیسے آ گئی۔ اور اس پر فرماں روائی کس کی تھی؟ غرض اس عقیدہ کی اس قدر تاویلیں پیش کی گئیں جن کی بنا پر عیسائی بیسیوں فرقوں میں بٹ گئے۔ پھر بھی ان کا یہ عقیدہ لاینحل ہی رہا اور لاینحل ہی رہے گا۔زیر تبصرہ کتاب ” ازالۃ الاوہام”ہندوستان کے معروف مبلغ ،داعی ،محقق مسیحیت اور عیسائیت کی جڑیں کاٹنے والے اور انگریزی استعمار کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح کھٹکنے والے  مولانا رحمت اللہ کیرانوی﷫ کی ہے۔آپ نے عیسائیت کے رد  میں عظیم الشان خدمات انجام دی ہیں اور کتابیں لکھی ہیں۔اس کتاب میں موصوف نے عقیدہ تثلیث،تحریف بائبل ،بشارات محمدی اور عیسائیوں کے متعدداعتراضات کا عقلی ونقلی ،الزامی وتحقیقی، مدلل اور مسکت جواب دیا ہے۔رد عیسائیت پر اتنی علمی وتحقیقی کتاب آپ کو عربی زبان سمیت کسی زبان میں نہیں ملے گی۔عیسائیت کے خلاف کام کرنے والے اہل علم کے لئے یہ ایک گرانقدر تحفہ ہے۔اللہ تعالی دفاع توحید کے سلسلے میں انجام دی جانے والی ان کی ان خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 13
حرف آغاظ 18
مقدمہ مترجم
برطانوی استعمار 26
اندلس میں اسلامی حکومت کا عروج 26
لشکر اسلام کی کامیابی 27
عروج کےبعد زوال 27
عیسائیت کےمظالم 28
عیسائی پادریوں کی آمد 29
برطانوی اقتدار کی حکمت عملی 29
عیسائیت کے بڑے مبلغین 31
علماء اسلام کی مساعی 35
رد عیسائیت کی قلمی سرگزشت 37
رد عیسائیت پر عربی کتابیں 39
رد عیسائیت پر انگریزی کتب 41
پاکستان میں رد مسیحیت کا محاذ 42
خانگی زندگی 49
حضرت مولانا رحمت اللہ کیرانوی (حیات و خدمات )
نام ونسب 46
تعلیم و تدریس 47
پہلی تصنیف 50
میدان جہاد میں 52
ہجرت 52
ضبط جائداد 54
قسطنطنیہ کا سفر 55
اظہار الحق کی تصنیف 56
دار العلوم حرم ’’مدرسہ صولتیہ ‘‘ کا قیام 58
قسطنطنیہ کے دیگر اسفار 60
تصنیفات 65
وفات حسرت آیات 71
حوالہ جات 73
عکس صفحات 74
خطبہ منصف
وجہ تصنیف کتاب 82
چند ضروری 84
فوائد مقدمہ منصف 
کتب عہد عتیق کا تعارف 88
کتب عہد جدید کا تعارف 110
تاریخ عہد جدید 112
پولوس کی شخصیت 115
فائدہ اول ( عہد قدیم پر بحث )
عہد قدیم کی بعض عبارات کا تجزیہ 116
وعدہ الہٰی 117
اندیشہ خداوندی 118
خدا تعالیٰ کا ملول ہونا اور پچھتانا 118
انسان کے ایام عمر 119
حضرت نوح پر شراب پینے کا الزام 119
خدا کے نیچے اترنا 120
حضرت لوط پر زنا کا الزام 121
حضرت اسحاق پر عشق کرنے اور جھوٹ بولنے کا الزام 123
حضرت یعقوب پر جھوٹ بولنے کا الزام 124
حضرت یعقوب کا کردار 126
حضرت یعقوب کے بیٹوں کے مظالم 128
حضرت یعقوب کے بیٹے یہوداہ کا اپنی بہو سے زنا 131
حضرت موسیٰ پر مصری کو قتل کرنے کا الزام 133
اللہ تعالیٰ کا حضرت موسیٰ پر قہر بھڑکنے کا الزام 133
حضرت موسی پر توریت کی تختیوں کو توڑ ڈالنے کا الزام 134
حضرت موسیٰ و ہارون ؑ پر اللہ تعالیٰ کی تقدیس نہ کرنے کا الزام 135
حضرت ہارون پر بچھڑے کی پوجا کرنے کاالزام 137
حضرت ہارون اور ان کی بہن کے معتوب ہونے کا الزام 140
حضرت موسیٰ کے خسر کا واقعہ 142
عدل خداوندی 143
حضرت داؤد پر ناچنے اور برہنہ ہونے کا الزام 145
حضرت داؤد پر زنا کرنے کا الزام 146
حضرت داؤد کے بیٹے امنون کا اپنی بہن سے زنا کرنا 151
حضرت سلیمان ؑ پر بت پرستی وغیرہ کے الزامات 155
پادری فنڈر کی عبارات کا جواب 159
بیت ایل کے بوڑھے نبی کا کردار 162
ایک نبی زادے کا واقعہ 164
میکایاہ نبی پر جھوٹ بولنے کا الزام 165
یرمیاہ نبی پر جھوٹ بولنے کا الزام 166
بنی اسرائیل کی مردم شماری 168
سات سال یا تین سال 168
چار سو بیس یا چار سو پچاس 169
خدا تعالیٰ کا فریب دینا 170
حضرت دانی ایل ؑ کی غلط پیشنگوئی 171

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
15.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like