جماعت اسلامی کے زوال کے اسباب اور احیا کے تقاضے

جماعت اسلامی کے زوال کے اسباب اور احیا کے تقاضے

 

مصنف : ڈاکٹر جاوید اکبر انصاری

 

صفحات: 130

 

جماعتِ اسلامی پاکستان ملک کی سب سے بڑی اور پرانی نظریاتی اسلامی احیائی تحریک ہے جس کا آغاز بیسویں صدی کے عظیم  اسلامی مفکر سید ابوالاعلی مودودی نے قیام پاکستان سے قبل 26اگست 1941ء کو لاہور میں کیا تھا۔جماعت اسلامی پاکستان نصف صدی سے زائد عرصہ سے دنیا بھر میں اسلامی احیاء کے لیے پر امن طور پر کوشاں چند عالمی اسلامی تحریکوں میں شمار کی جاتی ہے۔زیر تبصرہ کتاب’’جماعت اسلامی زوال کےاسباب اور احیا کے تقاضے ‘‘اسلامی جمعیت طلبا  کراچی یونیورسٹی  کے  سابق ناظم ڈاکٹر جاوید اکبر انصاری کی مرتب شدہ ہے ۔فاضل مصنف نے اپنی اس تصنیف  میں اس بات کو  واضح کیا ہے  کہ جماعت کے وجود کوسب سے بڑا خطر ہ ماڈرنائزیشن سے ماڈرنائزیشن کے عمل ہی نے  ہماری نظریاتی  شناخت کو تباہ کردیا ہے ۔ماڈرنائزیشن کے نتیجے میں جماعت اپنی اسٹریٹ پاور کھو  بیٹھی ہے ۔جماعت کی ماڈرنائزیشن کے نتیجے ہیں کہ جماعت عملاً مولانا مودودی کے دو کلیدی نظریات ’’اسلام ایک مکمل خود کفیل نظام حیات ہے  او رمغرب جاہلیت خالصہ ہے‘‘ کے معاشرتی اور ریاستی اظہار کے فریضہ کوترک کردیا ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
مذہبی سیاسی جماعتیں عوامی مقبولیت کیوں حاصل نہیں کرپارہی ہیں؟ 29
2013ءکے انتخابی نتائج اورتحفظِ دین اورغلبہ دین کی جدوجہد 61

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like