سنن جامع ترمذی مترجم مع فوائد و توضیح جلد چہارم

سنن جامع ترمذی مترجم مع فوائد و توضیح جلد چہارم

 

مصنف : امام ترمذی

 

صفحات: 633

 

شریعت محمدی ﷺ میں دو بنیادی مآخذ ہیں۔ ایک قرآن مجید اور دوسرا مآخذ سنت نبویہﷺ۔ قرآن مجید میں اصول اور حدیث رسولﷺ میں ان کی تشریح وتوضیح پائی جاتی ہے۔ لیکن فتنوں کے اس دور میں شیطان نے اللہ کے راستے سے روکنے کے لیے ہر طرف بے راہ روی کے جال بچھا رکھے ہیں۔ کہیں انکارِ حدیث تو کہیں تجدد کی آڑ میں دین کی نت نئی تاویلات۔ کہیں مستشرقین کی تلبیسات تو کہیں اپنوں کی نفس پرستی‘ ایسے پر فتن دور میں سنت رسولﷺ کا احیاء سعادت ہی نہیں‘ فرض بھی ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب  کا مقصدبھی احیائے دین اور احیائے سنت ہے۔ اصلاً کتاب عربی زبان میں ہے جس کی وقتاً فوقتاً اور نت نئی تشریحات وتوضیحات ہو رہی ہیں کیونکہ یہ کتاب ایک منفرد اور نمایاں مقام رکھتی ہے اور یہ کتاب جامع ہونے کے ساتھ ساتھ سنن بھی ہے۔ اس کتاب میں  میں ترجمے کی سلاست کو ملحوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ مشکل الفاظ کے معانی بیان کرنے کے ساتھ ان کی وضاحت بھی ہے اور افادۂ عام کے لیے توضیحی فوائد بھی درج کیے گئے ہیں۔ احادیث کو بیان کرنے سے قبل کتاب کا تعارف اور ہر باب اور اس سے متعلق احادیث کا ترجمہ‘ امام ترمذی کی وضاحت اور مسائل کا خلاصہ بھی درج کیا گیا ہے اور علامہ البانی کے حکم پر اکتفاء کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ جامع سنن تر مزی متر جم مع فو ائد و توضیح ‘‘ ابو عیسیٰ محمد بن عیسیٰ ترمذی  کی تالیف کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
رسول اللہﷺسےمروی قرآن کریم کی تفسیر
اپنی رائےسےقرآن کی تفسیرکرنےوالا 28
تفسیر سورہ فاتحہ 29
تفسیر سورہ بقرہ 32
تفسیر سور ۃ آ ل عمران 52
تفسیر سورہ نساء 64
تفسیر سورہ مائدہ 82
تفسیر سورہ انعام 94
تفسیر سورہ اعراف 99
تفسیر سورہ انعال 102
تفسیر سورہ توبہ 107
تفسیر سورہ یونس 122
تفسیر سورہ ہود 124
تفسیر سورہ یوسف 129
تفسیر سورہ رعد 130
تفسیر سورہ ابراہیم 132
تفسیر سورہ حجر 133
تفسیر سورہ نحل 136
تفسیر سورہ بنی اسرائیل 137
تفسیر سورہ کہف 148
تفسیر سورہ مریم 154
تفسیر سورہ طہٰ 159
تفسیر سورہ انبیاء 162
تفسیر سورہ حج 165
تفسیر سورہ المومنون 168
تفسیر سورہ نور 177
تفسیر سورہ فرقان 179
تفسیر سورہ شعراء 181
تفسیر سورہ نمل 181
تفسیر سورہ قصص 182
تفسیر سورہ عنکبوت 183
تفسیر سورہ روم 186
تفسیر سورہ لقمان 187
تفسیر سورہ سجدہ 189
تفسیر سورہ احزاب 203
تفسیر سورہ سبا 206
تفسیر سورہ فاطر 206
تفسیر سورہ یسین 207
تفسیر سورہ الصافات 209
تفسیر سورہ ’’ص‘‘ 214
تفسیر سورہ زمر 219
تفسیر سورہ مومن 219
تفسیر سورہ حم سجدہ )فصلت ) 221
تفسیر سورہ زخرف 223
تفسیر سورہ دخان 223
تفسیر سور احقاف 225
تفسیر سورہ محمد 228
تفسیر سورہ فتح 229
تفسیر سورہ حجرات 231
تفسیر سورہ ق 234
تفسیر سورہ الذاریات 235
تفسیر سورہ طور 236
تفسیر سورہ نجم 237
تفسیر سورہ قمر 241
تفسیر سورہ رحمن 243
تفسیر سورہ واقعہ 244
تفسیر سورۃ الحدید 247
تفسیر سورہ مجادلہ 249
تفسیر سورہ حشر 253
تفسیر سورہ ممتحنہ 254
تفسیر سورۃ الصف 257
تفسیر سورہ جمعہ 258
تفسیر سورہ منافقین 260
تفسیر سور ہ تغابن 265
تفسیر سورہ تحریم 265
تفسیر سورہ ن والقلم 270
تفسیر سورہ حاقہ 270
تفسیر سورہ معارج 272
تفسیر سورہ جن 273
تفسیر سورہ مدثر 275
تفسیر سورۃ الالقیامہ 277
تفسیر سورہ عبس 280
تفسیر سورہ اذاالشمس کورت 280
تفسیر باب سورہ مطففین 280
تفسیر سورۃ اذاالسماء انشقت ‘‘ 282
تفسیر سورہ بروج 283
تفسیر سورہ غاشیہ 287
تفسیر سورہ فجر 287
تفسیر سورہ والشمس وضحاہا 288
تفسیر سورہ واللیل اذایغشی 288
تفسیر سورہ الم نشرح 291
تفسیر سورہ والتین 291
تفسیر سورہ قدر 292
تفسیر سورہ لم یکن 293
تفسیر سورہ اذازلزلت ‘‘ 294
تفسیر سورہ تکاثر 294
تفسیر سورہ کوثر 296
تفسیر سورہ نصر 297
تفسیر سورہ تبت یدا 298
تفسیر سورہ اخلاص 299
تفسیرسورۃ الفلق وسورۃ الناس 300

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
14.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like