جنت کی راہیں 175 سے زائد اسباب

جنت کی راہیں 175 سے زائد اسباب

 

مصنف : نایف بن ممدوح بن عبد العزیز آل سعود

 

صفحات: 270

 

یہ دنیا کی زندگی چند روزہ ہے جس کے خاتمے کے بعد دائمی زندگی کا آغاز ہو جائے گا۔ جب تک انسان کی سانسیں چل رہی ہیں اس کو اختیار ہے اپنے لیے عیش و آرام والی زندگی کا انتخاب کر کے اس کے لیے محنت کرے یا پھر زمانے کی مصلحتوں کا شکار ہو کر آتش جہنم کو اپنا مقدر بنا لے۔ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولﷺ  نے بہت سے ایسے اعمال بتلا دئیے ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر انسان نہایت آسانی سے اللہ کی رحمت کے ساتھ جنت کا مستحق ہو سکتا ہے۔ زیر نظر کتاب میں ان تمام اعمال کے فضائل پر روشنی ڈالی گئی ہے جو دراصل جنت میں جانے کا سبب اور نہایت آسان راستے ہیں۔ اصل کتاب عربی میں تھی جس کو نایف بن ممدوح آل سعود نے تالیف کیا جس کو اردو میں مجلس تحقیق الاسلامی کے سابقہ رکن محمد اسلم صدیق نے منتقل کیا۔ ہمارے ہاں ذکر و اذکار اور فضائل اعمال پر بہت سی کتب مروج ہیں لیکن ان میں صحت و ضعف کا خاص اہتمام نہ ہونے کی وجہ سے ان پر انحصار درست نہیں ہے۔ جبکہ کتاب ہذا کے مؤلف نے صرف مستند اور صحیح احادیث سے ثابت اعمال کو جمع کیا ہے۔ ترجمہ بامحاورہ اور سلیس ہے۔ احادیث کی تحقیق کے لیے علامہ البانی کی تحقیق پر اعتما د کیا گیا ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 17
مقدمہ از مؤلف 19
خوشخبریاں اور وعدے 22
جنت اور اس کی بے بہا نعمتیں
جنت کے دروازے 27
اہل جنت کس شان سے جنت میں داخل ہوں گے؟ 29
سب سے ادنیٰ درجے کے جنتی کی بادشاہت کتنی عظیم ہوگی؟ 30
جنت کی عمارت 40
جنت کے کمرے 41
جنت کا بازار 42
جنت کی نہریں 43
جنت کے درخت 44
اہل جنت کے کھانے اور مشروبات 46
اہل جنت کی بیویاں 50
اہل جنت کی قوت مردمی 54
اہل جنت کے گھوڑے اور سواریاں 55
کسب ثواب کے مواقع
توحید کی فضیلت اور اس سے مٹنے والے گناہ 59
شرک کے اثرات کو ختم کرنے والی دعا 63
والدین کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کی اہمیت 64
وہ عمل جس سے مرد وعورت کو ایک نیکی ملتی ہے 67
ذکر الہٰی کی فضیلت 70
مساکین اور کمزور مسلمانوں کی فضیلت 76
سلام کرنے کی فضیلت 78
مجالس ذکر کی فضیلت 84
دین کا علم حاصل کرنے کی فضیلت 87
عالم کی عبادت گزار پر برتری 88
آیت الکرسی کی فضیلت کہ یہ دخول جنت کا سبب ہے 91
نماز جنازہ پڑھنے کی فضیلت اور ترغیب 94
مغفرت کے ذرائع 98
جنت میں کجھور کا درخت 103
جنت کا خزانہ اور اس کا دروازہ 105
تلاوت قرآن کریم کی فضیلت 107
نیکیوں کی بڑھوتری 113
وہ شخص جس نے اپنے آپ کو جہنم سے بچا لیا 118
مصافحہ گناہوں سے بخشش کا سبب ہے 125
ایک گھونٹ پانی پلانے سے جنت کا وعدہ 128
مجلس کے گناہوں کا کفارہ 129
چغل خوری کی حرمت 130
زیارت مریض کی فضیلت 137
مسجد کی طرف چل کر جانے کی فضیلت 139
وضو کی فضیلت 141
مسواک کرنے کی فضیلت 144
پانچ نمازوں کی فضیلت 144
نماز جمعہ کے لیے جلدی جانے کا اجر وثواب 150
قبولیت دعا کی کیفیت 153
دعا کی فضیلت 155
افضل ترین دعا 156
مسجد بنانے کی فضیلت 160
جنت میں رسول اللہ ﷺ کی رفاقت 163
قیام اللیل کی فضیلت 165
ارکان اسلام کی عظیم فضیلت 169
اپنی بیٹیوں کی اعلیٰ تربیت کرنے والے کا اجر 174
جنت میں بیت حمد کا وارث 179
سات اوصاف جنت کا ذریعہ ہیں 193
لوگوں کا کسی بندے سے محبت کرنا 200
آخرت کے درجات 205
امت محمدیہ کے شہداء کی متعدد اقسام 215
رمضان کے روزے 222
اعمال کو برباد کرنے والے امور
ایسے اعمال جن کو اللہ تعالیٰ غبار کی طرح اڑا دے گا 227
روز قیامت کے مفلس 228
توبہ واستغفار کی فضیلت 248
اللہ کی رحمت اور اس کا اپنے مومن بندے کی توبہ  پر خوش ہونا 252

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like