جن ہمزاد اور اسلام

جن ہمزاد اور اسلام

 

مصنف : سید اقتدار احمد سہسوانی

 

صفحات: 186

 

موجودہ دور پر نظر ڈالی جائے تو فتنوں کی بھر مار لگی ہوئی ہے۔آئے دن ایک نیا فتنہ سامنے آتا ہے ۔اگر تو اللہ تعالی کی مدد شامل حال ہو تو  امان مل جاتی ہے ورنہ لوگ ان فتنوں کا شکار ہوکر اپنے ایمان کو بھی کمزور کرتے ہیں دوسروں کو بھی غلط راستہ بتاتے ہیں۔اللہ تعالی نے اپنی کامل قدرت سے بے شمار مخلوقات پیدا کی ہیں۔لیکن صرف دوکو عبادت کرنے کا حکم دیا گیا ہے: ایک انسان اور دوسرے جنات۔چونکہ جنات ہمیں نظر نہیں آتے اس بناء پر بہت سے غلط عقائد سامنے آتے ہیں۔ کچھ سائنسی ذہن کے حامل حضرات تو ان کے وجود کا ہی انکار کر دیتے ہیں، اور کچھ اس حد تک جاتے ہیں کہ ان ہی کو سب کچھ مانتے ہیں ۔کچھ عرصے سے اردو زبان میں جنات اور جادو کے موضوع پر کثرت سے کتابیں شائع ہو رہی ہیں۔ان میں اکثر کتب رطب ویابس کا مجموعہ ہیں۔اب ضرورت تھی کہ کوئی مستند  کتاب سامنے آئے جو فرضی داستانوں سے پاک ہو۔ زیر تبصرہ کتاب ” جن، ھمزاد اور اسلام “محترم جناب  کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے جنات اور جادو کی حقیقت کو بیان کرتے ہوئے خود ساختہ اور فرضی قصے کہانیوں کی تردید کی ہے۔مولف چونکہ خود بھی جنات اور جادو کے توڑ کے ماہر ہیں اس لئے جا بجا اپنے تجربات ومشاہدات بیان کرتے ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ  مولف موصوف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

تعارف 9
پیش گفت 10
مولانا بشیر شہید 11
ترجمہ المصنف 13
سبب تالیف 17
جن 19
تخلیق جنات 21
تخلیق جنات  کے متعلق اقوال مفسرین 25
شیطان کی اولاد و ذریات 27
اقسام جنات 31
جنات کی غذائیں 34
جنات اور اسلام 37
جنات میں مؤمنین اور کفار 41
شیطان جن وانس 43
جنات کی صورتیں اور اوصاف 47
روح 49
اسلام میں جنات کی صورتیں او ر ان کی قدرت تبدیلی صور 55
میرا ایک جن کو دیکھنا 61
کثرت جنات 64
جن اور کالے کتے 65
جن اور سانپ 68
سانپوں کی باتیں 71
دریا میں جنات 77
شہابہ 79
بگولہ یا  زوبعہ 81
کسی آدمی پر جن یا بھوت کا آنا 82
جنات کا انسانوں کے جسم میں داخل ہو نا 88
دو عجیب واقعے 90
مجنون 92
جن وانس کے اختلاط کی حیرت انگیز با تیں 95
علاج و احراق جن 100
جنات کا جل جانا 108
جنوں کو موت 112
جنات اور شرک 113
پرستش جنات 116
جنات اور بت پرستی 118
جنات اور قبریں 127
جنات او ر سحر 130
جنات اور شاعری 136
جنات او ر راگ 140
جنات او ر تناسخ 141
قرین یا ہمزاد 143
مقرون 148
کاہن اور بھگت 150
جلوہ روح 155
مؤکل وہاتف 157
دست غیب 158
رجال الغیب 160
ہمزاد تابع ہونا 161
عالمین ہمزاد 165
انسان کی موت کے بعد قرین کہاں رہتا ہے ؟ 166
ختم غیر مختتم 168

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like