کبیرہ گناہوں کی حقیقت

کبیرہ گناہوں کی حقیقت

 

مصنف : ابو عبد الرحمٰن شبیر بن نور

 

صفحات: 223

 

قرآن مجید کی آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ﴿إِن تَجْتَنِبُوا كَبَائِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ نُكَفِّرْ عَنكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ وَنُدْخِلْكُم مُّدْخَلًا كَرِيمًا ﴿٣١﴾ …النساء اگر کوئی شخص کبیرہ گناہوں سے بچا رہے تو اس کی بخشش ہو جائے گی۔ یہ حقیقت میں خدا تعالیٰ کی رحمت کا اظہار ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس نے بندوں کے ساتھ سختی کا معاملہ نہیں کرنا، اصلاً رحمت اور شفقت کا معاملہ کرنا ہے۔ کبیرہ گناہوں سے بچنا صرف اسی صورت میں ممکن ہے، جب اصلاً کوئی شخص اپنی زندگی خدا خوفی کے اصول پر گزار رہا ہو۔اور اگر کوئی آدمی ان سے بچا ہوا ہے تو یہ اس بات کی نشانی ہے کہ وہ اصلاً بندگی کی زندگی گزار رہا ہے۔ یہی وہ شخص ہے جسے یہ خبر دی گئی ہے کہ اسے گناہوں اور کوتاہیوں کے باوجود خدا کی مغفرت حاصل ہو جائے گی۔اسی لیے اہل علم نے امت کی راہنمائی کے لیے عقائد، فقہ، احکام، آداب اور دیگر موضوعاتپر قلم اٹھا کر گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔حسبِ موقعہ کبائر کا تذکرہ ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’کبیرہ گناہوں کی حقیقت‘‘ ابو عبد الرحمٰن شبیر بن نور کی بہت عمدہ کاوش ہے ۔جس میں کبیرہ گناہوں کو بیان کیا ہے اور ان کے مرتکب پر دنیوی و اُخروی سزا کی تفصیلات بھی بیان کی ہیں۔اس کتاب کو امام ابی عبد اللہ محمد بن احمد بن عثمان الذہبی کی تالیف ’’ الکبائر‘‘ ساتھ ساتھ الشیخ محمد بن عبد الوہاب  کی’’الکبائر‘‘اور مزید دیگر کتب سے استفادہ کر تے ہوئے دو ابواب میں مدون کیا گیا ہے۔باب اول گناہوں کی حقیقت اور اثرات پر مشتمل اور جبکہ باب ثانی کبائر کی تفصیلات پر مبنی ہے۔امید ہے یہ کتاب گناہوں سے بچنے میں کافی معاون ثابت ہوگی۔ہم اللہ رب العزت سے دعا گو ہیں اس کتاب کو مسلمان مردوں اور عورتوں کے لئے رہنمائی کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔

 

عناوین صفحہ نمبر
باب اول گناہوں کی حقیقت اور اثرات 9
گناہ کبیرہ کیا ہے 13
ارتکاب گناہ کے اسباب 15
دل پر گناہ کے اسباب 35
انسان کی انفرادی زندگی پر گناہوں کے اثرات 43
اخروی زندگی پر گناہوں کے اثرات 60
باب دوم کبائر کی تفصیلات 97
شرک اکبر 97
شرک اصغر 103
جادو کرنا 118
قتل انسان 123
یتیم کا مال ہضم کرنا 138
سودی معاملات کرنا 141
میدان جنگ سے فرار 149
پاکدامن خاتون پر زنا کی تہمت لگانا 154
والدین کی نافرمانی 159
جھوٹ بولنا جھوٹی گواہی دینا 167
بیت اللہ کی حرمت پامال کرنا 179
ترک نماز 184
زکوٰۃ ادا نہ کرنا 197
روزہ خوری 209
حج ادا نہ کرنا 215

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like