کلمہ شہادت

کلمہ شہادت

 

مصنف : عباس

 

صفحات: 88

 

لہ تعالیٰ ہمارا رب اور الٰہ ہے وہی ہمارا خالق وحاکم ہے‘ ہم اس کی مخلوق ہیں اور اسی کے محکوم ہیں‘ دین وقانون صرف اسی کا مانا جائے گا‘ عبادت واطاعت صرف اسی کا حق ہے‘ یہی ہمارا مقصدِ زندگی ہے اور اسی حوالہ سے ہماری آزمائش ہے‘ اس مقصد کے حصول کی خاطر ہمیں عارضی طور پر دنیا میں بھیجا گیا ہے پھر وہ ہمیں موت دے گا اور ہم اسی کی طرف لوٹائے جائیں گے پھر وہ ہم سے باز پرس کرے گا اور اس کے مطابق ہمیں انجام تک پہنچائے گا۔اللہ رب العزت نے دین اسلام کو ہی پسند فرمایا ہے اور اسی پر چلنے اور عمل کرنے کی تلقین کی گئی ہے‘ دین اسلام کے تین بنیادی اصول ہیں: توحید‘ رسالت اور آخرت۔ اور فرمان نبویﷺ کے مطابق پانچ ارکان اسلام ہیں ان میں سے پہلا کلمۂ شہادت ہے اور اسلام میں داخلے کی اولین شرط ہے اور کلمۂ شہادت کو شعور واعتقاد کے ساتھ پڑھنا اور عمل کرنا ضروری ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب خاص کلمۂ شہادت کے حوالے سے ہے جس میں کلمۂ شہادت کی اہمیت‘ اس کی شرائط اور اس کے اجزاء کی مکمل تفصیل بیان کی گئی ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ کلمہ شہادت ‘‘عباس صاحب کی تصنیف کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ
کلمہ شہادت 11
کلمہ شہادت کی اہمیت  اورفضیلت 12
کلمہ شہادت کی شرطیں 14
حصہ اول:اشهدان لااله الاالله وحده لاشريك له 23
لاالہ الااللہ کی وضاحت 25
کلمہ توحیدکےارکان 31
الہ کےاوصاف 32
الہ‘‘صرف اللہ تعالیٰ ہے 34
الٰہ‘‘صرف خالق ہےمخلوق نہیں 35
الوہیت کےتقاضے 39
توحید 48
حاکمیت 51
دین 53
عبادت 57
دعاوپکار 73
جہاد 77
حصہ دوم:واشهدان محمدعبده ورسوله 79
رسالت 83
رسولوں پرایمان 86
سیدنامحمدﷺ  پرایمان 88
تاجدارمدینہ محمدﷺکی رسالت پردلائل 88
امام الانبیاءمحمدﷺ کاشجرہ نسب 96
امام الانبیاءمحمدﷺکی رسالت کی خصوصیات 97
افضل البشرمحمدﷺکی عظمت 98
مقصدرسالت 102
سیدکائنات محمدﷺکی بعثت کےدواہم مقاصد 124
دعوت توحیداورشرک کی مذمت 124
مکارم اخلاق کی تکمیل 135
امام اعظم محمدﷺپرایمان لانےکےتقاضے 138
آپﷺکی اطاعت واتباع 138
آپﷺ کاادب واحترام 141
آپﷺسےمحبت 142
آپﷺکی آل سےمحبت 143
آپﷺ پرصلوۃ وسلام 146
آپﷺ سےہماراتعلق 147
کلمہ شہادت کےمخالف عقائد 149
کلمہ شہادت سےمتعلقہ سوالات اورانکےجوابات 157

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like